معرکۂ حق ؛دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
ویب ڈیسک : معرکۂ حق میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچانے والے پائلٹس کے نام اور تصاویر سامنے آ گئیں،پاک فضائیہ کےان شاہینوں کو ستارہ جرأت سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی، صدر مملکت آصف زرداری نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کواعزازات دیئے،تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزرا اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
معرکۂ حق میں پاک فضائیہ کے نڈر شاہینوں نے بینظیر پیشہ وارانہ مہارت سے دشمن کے 6طیارے اوردیگر قیمتی اثاثےبشمول ایس 400ایئر ڈیفنس سسٹم اور برنالہ کے مقام پردشمن کا انٹی گریٹڈایئرڈیفنس کمانڈاینڈ کنٹرول سسٹم تباہ کیے۔
دلیرانہ فضائی مہارت ،پیشہ وارانہ صلاحیت قربانی،اور ایثار کے جذبے کے اعتراف میں پاک فضائیہ کے سر فروش پائلٹس کو صدرپاکستان کی جانب سے ستارۂ جرأت سے نوازاگیا۔
پنجاب میں جشنِ آزادی پر 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی
ونگ کمانڈر بلال رضا،ونگ کمانڈر حماد ابن مسعود،سکواڈرن لیڈر محمد یوسف خان،سکواڈرن لیڈرمحمداسامہ اشفاق، سکواڈرن لیڈر محمد حسن انیس، سکواڈرن لیڈر طلال حسن،سکواڈرن لیڈر فدا محمد خان،سکواڈرن لیڈر محمد اشدکو ستارہ جرأت سے نوازاگیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سکواڈرن لیڈر
پڑھیں:
بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے؛ شدت 4.3 ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع کیچ میں پیر کی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.3 اور گہرائی 16 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز تربت کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر تھا۔
کیچ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔