سینیٹر فیصل واوڈا کا معافی کی خبروں پر بھی ردعمل آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا کا معافی کی خبروں پر ردعمل آ گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر رپورٹرعماد احمدکے سوال کہ ’’کیا آپ کو لگتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے‘‘کے جواب میں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہاکہ معافی کا جو عنصر آیا ہے یہ کسی مثال پر آیا تھا، ابلیس کی مثال تھی اگر میں غلط نہیں ہوں تو، اس کے حوالے سے بات ہوئی، اس کا مفہوم ہم نے اپنی مرضی سے نکال لیا ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ نہ معافی کیلئے کسی نے کہا ہے کہ مانگو،ہم چھوڑ دیں گے،کیونکہ یہاں قانون ہے آئین ہے،نہ معافی مانگنے والا قبول کرے گا کہ میں نے یہ کام کیا ہے۔
عمران خان کے 400،500سے زیادہ وکالت نامہ سائن کر چکا ہوں جو کہ ورلڈریکارڈ ہے، وکیل سلمان صفدر
انہوں نے کہاکہ مثال کے طور پرمیں آپ سے بات کررہا ہوں اورمثال کے اندر سے آپ کچھ اور نکال لیں یہ میراقصور تو نہیں ہے۔
فیصل واوڈا کاکہناتھا کہ کسی اور کی مثال کی دی گئی تھی مفہوم یہ بنا دیا گیا،مفہوم بنانے میں تو ہم پاکستانی چیمپین ہیں مصالحہ بیچنے میں، آپ اس کے دس مطلب نکال لیں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
????سینیٹرفیصل واؤڈا کامعافی کی خبروں کے حوالےسے بڑا بیان????
معافی کاعنصرکسی مثال کےاوپر آیاتھا،ابلیس کی مثال تھی،اس کےحوالےسے بات ہوئی،اس کامفہوم ہم نےاپنی مرضی کانکال لیا،نہ معافی کےلئےکسی نےکہاہےکہ مانگو،نہ معافی مانگنےوالایہ ایڈمیشن کرے گاکہ میں نےیہ کام کیا ہے،سینیٹرفیصل واؤڈا pic.
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سینیٹر فیصل واوڈا فیصل واوڈا کا نہ معافی معافی کی
پڑھیں:
پنجاب کیلئے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگوں گی، وزیراعلیٰ مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ پنجاب کے لیے آواز اٹھانے پر کبھی معافی نہیں مانگیں گی، معافی وہ ترجمان مانگیں جنھوں نے آفت کے وقت پنجاب پر تنقید کی۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کو بتانا چاہتی ہیں کہ انھیں دکھ ہوا جب پنجاب پر آفت کے وقت تین تین پریس کانفرنس کرکے پنجاب کا مذاق اڑایا جارہا تھا۔
انہوں نےکہا کہ پنجاب نے اپنے پیسوں سے نہریں نکالنی تھیں لیکن سی سی آئی میں اجازت نہیں دی گئی، بعد میں پنجاب کے خلاف احتجاج کروایا گیا، کیا یہ صوبائیت نہیں؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب پر بات کریں گے تو جواب ملے گا، زوردار جواب ملے گا۔