عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب عمران خان سے معافی مانگیں گے: نورین خان
اشاعت کی تاریخ: 19th, August 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کی بہن نورین خان نے کہاہے کہ عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے بلکہ یہ سب چند دنوں کی بات ہے پھر عمران خان سے معافی مانگیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اسد طور نے نورین خان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سہیل وڑائچ صاحب نے فیلڈ مارشل کا انٹرویو کیاہے اس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان معافی مانگ لیں، جس پر جواب دیتے ہوئے نورین خان نے کہا کہ عمران خان معافی کیوں مانگیں گے، جیسے وہ کہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگے تاکہ ہماری عزت رہ جائے، عمران خان کبھی معافی نہیں مانگے گا، یہ سب کے سب عمران خان سے معافی مانگیں گے، جنہوں نے اس پر کیسز بنائے ہیں ، یہ کچھ دنوں کی بات ہے ، پھر یہ ادارے چاہے پولیس ہی ہو، ایک ایک بندہ عمران خان سےمعافی مانگے گا۔
عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت کم ہو گئی
یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان معافی مانگے تاکہ ان کی عزت رہ جائے عمران خان کبھی بھی معافی نہیں مانگے گا یہ سب کے سب عمران خان سے معافی مانگیں گے ! نورین خان ۔۔۔ pic.
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: عمران خان سے معافی مانگیں گے کہ عمران خان معافی معافی نہیں مانگے عمران خان کبھی مانگے گا
پڑھیں:
’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
معروف بھارتی گلوکار سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے میڈیا نمائندوں سے کہا کہ اس معاملے پر ان سے مزید سوال نہ کیے جائیں۔
سونو نگم سے ایک حالیہ میڈیا گفتگو کے دوران مبینہ نیٹ پرچہ لیک اور تعلیمی اصلاحات کے مطالبے پر جاری احتجاج کے حوالے سے سوال کیا گیا، تاہم انہوں نے اس موضوع پر اپنی رائے دینے سے گریز کیا۔
رپورٹرز کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے پر سونو نگم نے واضح کیا کہ وہ اس معاملے پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ بار بار سوالات کیے جانے پر وہ کچھ برہم دکھائی دیے اور مختصراً کہا، ’’ابھی ہو گیا، بس۔‘‘ اس جملے کے ذریعے انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ اس موضوع پر مزید گفتگو نہیں کرنا چاہتے۔
رپورٹس کے مطابق، یہ میڈیا گفتگو کہاں اور کس موقع پر ہوئی، اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔
View this post on Instagram
نیٹ احتجاج پر متعدد شوبز شخصیات کا ردِعمل
سونو نگم کی خاموشی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی معروف شخصیات نیٹ احتجاج پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہی ہیں۔
اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، دُلکر سلمان، وجے ورما، نصیرالدین شاہ، انوپم کھیر، ہیما مالنی، پریتی زنٹا اور عمران خان سمیت متعدد فنکار اس معاملے پر مختلف رائے کا اظہار کر چکے ہیں۔ بعض نے طلبہ کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات اور تعلیمی اصلاحات کا مطالبہ کیا جبکہ دیگر نے مختلف مؤقف اختیار کیا۔
واضح رہے کہ نیٹ امتحان میں مبینہ پرچہ لیک کے بعد ملک بھر میں طلبہ کی جانب سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین امتحانی نظام میں شفافیت، ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی اور احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔