امریکی کانگریس سے فنڈنگ بل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہونے لگے
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
محکمے بند ہونے پر 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکموں کے شٹ ڈاون ہونے سے روزانہ تقریباً 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی کانگریس کی جانب سے فنڈنگ بِل منظور نہ ہونے پر اکثر امریکی محکمے بند ہونے لگے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ریاستی اداروں کی بندش سے روزگار سے متعلق اہم اعداد و شمار جاری نہیں ہوں گے، امریکا میں شٹ ڈاون سے فضائی سفر متاثر ہو گا اور سائنسی تحقیق معطل ہو جائے گی۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ محکمے بند ہونے سے امریکی فوجیوں کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں ہو سکے گی، محکمے بند ہونے پر 7 لاکھ 50 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے جبکہ امریکی محکموں کے شٹ ڈاون ہونے سے روزانہ تقریباً 400 ملین ڈالر کا نقصان ہو گا۔ یاد رہے کہ سینیٹ نے 21 نومبر تک سرکاری کام کے لیے درکار عارضی اخراجاتی بل مسترد کر دیا ہے، ڈیموکریٹس نے صحت عامہ سے متعلق امور شامل نہ کرنے پر اس بل کی مخالفت کی تھی، ریپبلکنز نے لاکھوں امریکیوں کے لیے ختم ہونے والے ہیلتھ بینیفٹس کی توسیع سے بھی انکار کیا تھا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ریپبلکنز کا مؤقف تھا کہ ہیلتھ سہولتوں کا معاملہ الگ سے حل کیا جائے، سرکاری ایجنسیوں کے لیے 1.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محکمے بند ہونے ہونے پر شٹ ڈاون
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ سے حذف 47 لاکھ ناموں کا بریک اَپ دینا چاہیئے، کانگریس
کانگریس لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہیئے کہ اس لسٹ میں شامل کتنے لوگ مردہ ہیں اور کتنے لوگ دوسری ریاستوں میں چلے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے بہار میں ایس آئی آر کا عمل مکمل ہونے کے بعد 30 ستمبر کو حتمی ووٹر لسٹ جاری کر دی۔ اس میں مجموعی طور پر 7.42 کروڑ ووٹرس شامل ہیں۔ اس ووٹر لسٹ سے تقریباً 47 لاکھ ووٹرس کے نام حذف کر دئے گئے ہیں۔ ووٹر لسٹ میں حذف کردہ ناموں پر اب سیاسی ہنگامہ شروع ہوگیا ہے۔ کانگریس لیڈر منیش تیواری نے سوشل میڈیا کے ذریعہ الیکشن کمیشن سے سوال کیا ہے کہ بہار کی حتمی ووٹر لسٹ سے حذف کئے گئے 47 لاکھ ووٹرس کون ہیں۔ کانگریس لیڈر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو ووٹر لسٹ سے حذف کئے گئے 47 لاکھ ناموں کا بریک اَپ دینا چاہیئے۔ الیکشن کمیشن کو بتانا چاہیئے کہ اس لسٹ میں شامل کتنے لوگ مردہ ہیں اور کتنے لوگ دوسری ریاستوں میں چلے گئے ہیں۔ منیش تیواری نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کو عوام کا بھروسہ دوبارہ حاصل کرنے کے لئے یہ کرنا ضروری ہے۔ واضح رہے کہ بہار کی ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔
جاری اس تازہ ووٹر لسٹ میں 47 لاکھ ووٹرس کا نام ہٹائے جانے کے ساتھ ساتھ تقریباً 21 لاکھ اہل ووٹرس کا نام جوڑا بھی گیا ہے۔ اس کے بعد ہی ووٹرس کی مجموعی تعداد 7.42 کروڑ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایس آئی آر کا عمل 24 جون کو شروع کیا تھا جو 30 ستمبر تک چلا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے حتمی ووٹر لسٹ اپنی ویب سائٹ پر اپلوڈ کر دی۔ بڑی تعداد میں ووٹرس کے نام حذف کئے جانے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اس ووٹر لسٹ سے غریبوں اور خواتین کے نام ہٹائے گئے ہیں، انہیں حق رائے دہی سے محروم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے الیکشن کمیشن و بی جے پی کے درمیان سانٹھ گانٹھ کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن بی جے پی کے اشاروں پر کام کرتی ہے اور بی جے پی کے کہنے پر انہوں نے بہار میں ایس آئی آر کیا ہے۔