Jasarat News:
2025-10-04@16:45:29 GMT

رواں سال کا پہلا سپر مون پاکستان میں کب نظر آئے گا؟

اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اکتوبر کا مہینہ چاند کے شائقین کے لیے خاص ہوگا کیونکہ اس دوران مکمل چاند زمین کے قریب ترین فاصلے پر ہوگا اور اسے سپر مون کہا جائے گا۔

جب چاند زمین کے زیادہ قریب آتا ہے تو وہ عام دنوں کے مقابلے میں بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 7 اکتوبر کو 2025 کا پہلا سپر مون نظر آئے گا، جو معمول سے تقریباً 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن ہوگا۔

اس کے بعد 5 نومبر اور 5 دسمبر کو بھی سپر مون کا مشاہدہ کیا جاسکے گا، جبکہ جنوری 2026 کا پہلا مکمل چاند بھی سپر مون ہوگا مگر اسے 2025 کے شمار میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

عام طور پر ہر سال 3 سے 4 سپر مون دیکھے جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 7 اکتوبر کو طلوع ہونے والا یہ سپر مون زمین سے تقریباً 2 لاکھ 24 ہزار 599 میل کے فاصلے پر ہوگا۔

یہ 11 ماہ بعد پہلا سپر مون ہوگا، اس سے پہلے نومبر 2024 میں ایسا نظارہ دیکھا گیا تھا۔

ویب ڈیسک مقصود بھٹی.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہوگا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کولمبو (اسپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان وویمن ٹیم پہلے میچ میں آج (جمعرات) کو بنگلا دیش ویمنز کے خلاف کولمبو میں مدمقابل ہوگی۔ میگا ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان ویمنز ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز کولمبو سری لنکا میں کھیلے گی۔پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ کولمبو میں ٹیم کو ایڈجسٹ کرنے میں آسانی ہوئی۔

اسپورٹس ڈیسک گلزار

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کا پہلا پورا چاند’’ سپر مون‘‘ 7 اکتوبر کو دکھائی دے گا
  • رواں سال کا پہلا سپر مون 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا جائے گا۔
  • رواں سال کا پہلا سپر مون کب دکھائی دے گا؟
  • سال کا پہلا سپر مون، 7 اکتوبر کو پاکستانی عوام کو حسین نظارہ دیکھنے کا موقع ملے گا
  • 7 اکتوبر کو سال کا پہلا سپر مون کیا پاکستان میں بھی دکھائی دے گا؟
  • 7 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2025 کے پہلے سپرمون کا نظارہ کیا جائے گا
  • کرکٹرز کے این او سی کے معاملے پر کرکٹ آسٹریلیا کا پی سی بی سے رابطہ
  • پاکستان میں رواں سال ’سپر مون‘ پہلی بار کب دکھائی دے گا؟
  • فلپائن: 6.9 شدت کا زلزلہ‘عمارتیں زمین بوس‘ 69 افراد ہلاک
  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان آج بنگلا دیش سے مدمقابل ہوگا