2 وزرا کے استعفوں کے بعد خیبرپختونخوا کابینہ میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ
اشاعت کی تاریخ: 1st, October 2025 GMT
خیبر پختونخوا میں دو وزراء کے استعفوں کے بعد سات کابینہ ارکان کے محکمے تبدیل کردیے گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے رات گئے کابینہ ارکان کے محکموں کی تبدیلی کی منظوری دی۔
معاون خصوصی محمد عاصم کو تعلیم کا محکمہ دے دیا گیا جبکہ معاون خصوصی اسرار کو آبپاشی کا محکمہ دے دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ فیصل تراکئی نے وزارت تعلیم اور عاقب نے وزیر آبپاشی کے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔
صوبائی وزیر ایکسائز خلیق الرحمان کو صحت، مشیر صحت احتشام علی کو ایکسائز، صوبائی وزیر فضل شکور کو سیاحت، مشیر سیاحت زاہد چن زیب کو لیبر، صوبائی وزیر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار کو کھیل کا قلمدان دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں کو پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور معاون خصوصی ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی کو وزیر بنادیا گیا ہے جبکہ حامد الرحمان کو معاون خصوصی بنایا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: معاون خصوصی دیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
کے پی کےساتھ سوتیلی ماں جیساسلوک ہوتاہے،سہیل آفریدی
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی اضلاع کے ساتھ سالانہ 10 کروڑ کا وعدہ کیا گیا تھا جو مل نہیں رہا۔ 3 ہزار ارب روپے سے زیادہ وفاق ہمارا قرض دار ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی گورننس اور پالیسی پر کوئی توجہ نہیں دیتا جبکہ قبائلی اضلاع ضم ہونے کے بعد خیبر پختونخوا حصہ 400 ارب بنتا تھا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ تاہم اب جو پالیسی قوانین بنیں گے وہ عوام کے حق میں ہوں گے۔