Islam Times:
2025-10-04@13:55:24 GMT

حکومت بلوچستان نے پوست کے بیج پر پابندی عائد کردی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT

حکومت بلوچستان نے پوست کے بیج پر پابندی عائد کردی

محکمہ داخلہ بلوچستان کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی عائد کردی۔ پوست کے بیج کی نقل و حمل، خرید و فروخت اور خریداری پر ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت فوری اور مکمل پابندی عائد کی گئی ہے، محکمہ داخلہ بلوچستان نے اعلامیہ جاری کردیا۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ فیصلہ پوست ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کو فروغ ملنے کے خدشے کے باعث کیا گیا، اس قسم کی سرگرمیاں عوامی امن و امان کے لیے سنگین خطرہ ہیں، معاشرے میں منشیات کی لعنت کو مزید پھیلانے کا سبب بھی بن سکتی ہیں۔ خیال رہے حکومتی اعلامیہ میں مزید آگاہ کیا گیا ہے کہ پوست کے بیج (خشخاش) پر پابندی اگلے احکامات تک برقرار رہے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پوست کے بیج منشیات کی

پڑھیں:

سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسی کیخلاف رائے اور تشہیر پرپابندی عائد،سرکاری ملازمین کیلیے ضابطہ اخلاق

پنجاب حکومت نے سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے اصول وضوابط جاری کر دیے ہیں۔

ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری مراسلے میں سرکاری افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے بیان، رائے یا معلومات شیئر کرنے میں انتہائی احتیاط برتیں۔

مراسلے کے مطابق بغیر منظوری کے حکومتی پالیسی پر اظہار رائے یا ذاتی آراء دینا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ افسران کا رویہ عوامی تاثر پر براہ راست اثر انداز ہوتا ہے لہٰذا انہیں محتاط رہنے کی تاکید کی گئی ہے۔

فیس بک، ٹوئٹر، واٹس ایپ، انسٹاگرام، ٹک ٹاک اور یوٹیوب سمیت تمام پلیٹ فارمز پر قواعد کی پابندی لازم قرار دی گئی ہے۔ ایسا مواد جس سے قومی سلامتی، امن عامہ یا اخلاقیات متاثر ہوں، سختی سے ممنوع ہے۔

اسی طرح حکومت یا عدالت کی توہین، غیر قانونی افعال یا فرقہ واریت کو ہوا دینے والا مواد بھی ناقابل برداشت قرار دیا گیا ہے۔

مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ ذاتی شہرت کے حصول یا سوشل میڈیا پر خود نمائی سرکاری ملازمین کے لیے سختی سے منع ہے۔ سرکاری افسران کے لیے اعلیٰ اخلاقی معیار، دیانت اور ذمہ داری کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنا لازمی ہوگا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ہدایات پر عمل نہ کرنے والے افسران کے خلاف سخت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
  • وفاقی حکومت نے گدھوں کی کھالوں کی برآمد پر عائد پابندی اٹھالی
  • پارٹی پالیسیز کی خلاف ورزی پر رکن اسمبلی جہانزیب مینگل کی پارٹی رکنیت معطل
  • برطانیہ میں کھانے پینے کی اشیاء کی “بائے ون گیٹ ون فری” ڈیلز پر پابندی عائد، وجہ کیا ہے؟
  • افغانستان میں انٹرنیٹ پر کوئی پابندی عاید نہیں‘ طالبان
  • بلوچستان ، خشخاش کی نقل و حمل، خرید و فروخت پر پابندی عاید
  • شکیب الحسن پر قومی ٹیم کے لیے کھیلنے پر مستقل پابندی عائد
  • سوشل میڈیا پرحکومتی پالیسی کیخلاف رائے اور تشہیر پرپابندی عائد،سرکاری ملازمین کیلیے ضابطہ اخلاق