data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342 کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔ ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342 کے تحت سوالنامے فراہم کر دیئے گئے جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا۔

عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون پر جرح مکمل کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو شہادت مکمل ہونے پر تحریری طور پر آگاہ کردیا۔ عدالت نے 342 کے تحت سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دے دیا، دونوں کو دیئے گئے سوالناموں میں 29، 29 سوالات ہیں۔

342کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا گیا اور عدالت نے ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا بھی موقع دیا۔وکلا صفائی 8 اکتوبر کو 342 کے تحت سوالنامے کے جوابات جمع کروائیں گے۔

عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو ملزمان سے صلاح مشورے کا بھی موقع دے دیا ہے۔ سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، سینیٹر مشال یوسف زئی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ ، کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف اور عمران خان کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بلال بٹ جبکہ اسپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید اور شہروز گیلانی بھی عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Aleem uddin.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عدالت نے اور بشری بی بی کو دے دیا کے تحت

پڑھیں:

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا

پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ کرائے جانے پر اڈیالہ جیل کے باہر ان کی بہنوں نے احتجاجی دھرنا شروع کردیا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ روڈ پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے دھرنا ختم کرانے کی کوشش کی تاہم بات چیت ناکام رہی۔

مذاکرات کی ناکامی کے بعد راولپنڈی پولیس نے دھرنے کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے مرد کارکنوں کو گرفتار کرنا شروع کردیا۔

پولیس کارروائی کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنیں اپنا دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ آج جیل میں عمران خان سے ملاقاتوں کا دن تھا، تاہم بہنوں سمیت کسی سے بھی ملاقات نہ ہو سکی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اڈیالہ جیل بہنوں کا دھرنا عمران خان ملاقات کا دن وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی بتوں کی تعمیر و تخریب کی تاریخ
  • اسلام آباد ہائی کورٹ‘ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی سے متعلق اپیل جلد سماعت کیلئے مقرر کرنے کیلئے درخواست دائر 
  • جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران کی پیشی کیلیے وڈیو لنک تیاری کا حکم
  • آزادی یا موت،عمران خان کاقوم کوپیغام
  • عمران خان نے کہا ہے قوم کو بتادو آزادی یا موت کا وقت آگیا، علیمہ خان
  • عمران خان کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کیلئے ویڈیو لنک تیاری کا حکم
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ عدالت عظمیٰ میں چیلنج
  • عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر بہنوں نے اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دے دیا
  • عمران خان سے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج
  • عالمی فوجداری عدالت میں سوڈانی ملیشیا رہنما کے لیے عمر قید کی سز اکا مطالبہ