اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پتھروں کا تحفہ فیلڈ مارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا اور اس کا معدنیات کی کسی ڈیل، ملکی یا غیر ملکی سے کوئی تعلق نہیں۔

اپنے بیان میں ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے  گزشتہ دنوں میری تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ میری ملاقات جو ان کے دورہ امریکا پر بریفنگ تھی کا ذکر کیا لہٰذا اس حوالے سے ضروری وضاحت دینا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ  جمعرات کو باقی لگائے گئے الزامات کا جواب تفصیل سے دوں گا۔ایمل ولی خان نے مزید کہا کہ سینیٹ میں تقریر کے بعد وزیراعظم نے مجھے دورہ امریکا پر بریفنگ دینے کے لیے مدعو کیا، میٹنگ کے آغاز ہی میں انہوں نے مجھ سے معذرت کی اور کہا کہ یہ سب کچھ پارلیمان میں دورے سے پہلے ہونا چاہیے تھا۔ 

روس کے لیے لڑنے والے بھارتی نوجوان نے ہماری فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، یوکرینی فوج کادعویٰ

ان کا کہنا تھاکہ میں نے وزیراعظم کی معذرت اسی وقت قبول کی اور کہا کہ میری تقریر اٹھا کر دیکھ لیں، میں نے ایوان کی بالادستی کی بات کی ہے، کسی کی تضحیک نہیں کی، میری تربیت ایسے گھر میں ہوئی ہے جہاں ہمیں بڑوں اور چھوٹوں سے بات کرنے کا سلیقہ اور تمیز سکھائی جاتی ہے۔اے این پی صدر کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے اپنی بریفنگ میں وضاحت کی کہ بعض دوروں میں انہیں فیلڈ مارشل کو ساتھ لینے کی ضرورت پیش آتی ہے، کچھ اسٹریٹیجک مجبوریوں کی بنا پر وہ انہیں خود ساتھ لے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ کو دیا گیا پتھروں کا تحفہ فیلڈ مارشل نے اپنی جیب سے خریدا تھا اور اس کا معدنیات کی کسی ڈیل، ملکی یا غیر ملکی سے کوئی تعلق نہیں۔

گریڈ17سے 22 کے افسران کے اثاثے ڈکلیئرکیے جائیں گے، حکومت نے آئی ایم ایف کی بڑی شرط پوری کردی

وفاقی وزیرِ قانون، اعظم نذیر تارڑ نے کل میری تقریر سے قبل وزیراعظم کے ساتھ میری ملاقات، جو دراصل ان کے دورۂ امریکہ پر بریفنگ تھی کا ذکر کیا۔ اس حوالے سے میں ضروری وضاحت دینا چاہتا ہوں۔ باقی، جمعرات کو لگائے گئے الزامات کا جواب تفصیل سے دوں گا۔
سینیٹ آف پاکستان میں تقریر کے بعد…

— Aimal Wali Khan (@AimalWali) October 7, 2025

ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ اس پر میں نے جواب میں کہا مجھ میں یہ جرات ہے کہ اگر کھلے عام تنقید کر سکتا ہوں تو غلطی ہونے پر معذرت بھی کر سکتا ہوں، اگر اس تصویر کا پختونخوا اور بلوچستان کی معدنیات یا کسی سودے سے کوئی تعلق نہیں تو میں معذرت خواہ ہوں۔ انہوں نے کہاکہ پختونخوا اور بلوچستان کی معدنیات پر حق وہاں کے عوام کا ہے، اس میں مقامی لوگوں کو شامل کیا جانا چاہیے، ہم نہ ترقی کے مخالف ہیں اور نہ معیشت کی بہتری کے، ہماری یہ بریفنگ انہی نکات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ میں نے اپنی تقریر میں کسی کی ذات کی بے حرمتی نہیں کی، نہ ہی کسی کی تضحیک کی پھر بھی اگر کسی کو میری بات سے دکھ پہنچا ہو تو میں معذرت خواہ ہوں کیونکہ ملک کے دفاع کے حوالے سے فیلڈ مارشل کے کردار کو میں نے سراہا ہے اور سراہتا رہوں گا۔ ان کا کہنا تھاکہ البتہ جہاں آئینی دائرۂ اختیار سے تجاوز کیا جائے گا، وہاں مظلوم قومیتوں کے نمائندے کی حیثیت سے میں آواز بلند کرتا رہوں گا۔

تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کی وجہ بتادی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی خان فیلڈ مارشل انہوں نے نے اپنی نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں کارروائیاں: سیکورٹی فورسز نے 17 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پشاور: خیبر پختونخوا میں کارروائیوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے 17 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بنوں ریجن میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکورٹی فورسز، پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹیوں نے مشترکہ کارروائیوں سے واضح کردیا کہ ریاست اپنی سرزمین سے فتنہ اور دہشتگردی ختم کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔

مختلف علاقوں میں ہونے والے آپریشنز بیک وقت منظم، مربوط اور انتہائی حساس نوعیت کے تھے جن میں کسی بڑے نقصان کے بغیر اہم کامیابیاں حاصل کی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق مجموعی طور پر 17 دہشتگردوں کو ان کارروائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا جن میں تین انتہائی مطلوب اور خطرناک کمانڈرز بھی شامل تھے۔

ان کارروائیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب شیری خیل اور پکہ پہاڑ خیل کے سنگلاخ علاقوں میں فتنۂ خوارج کے جتھوں کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔ مقامی پولیس، سی ٹی ڈی بنوں اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے علاقے کو گھیرے میں لیا۔ شدید مقابلے کے نتیجے میں 10 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایک سہولت کار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو ان جتھوں کو رسد اور نقل و حرکت میں مدد فراہم کرتا تھا۔ آپریشن کے دوران 7 لاشیں موقع سے مل گئیں جب کہ 3 دہشتگرد دشوار گزار پہاڑی دروں میں گرنے کے باعث موقع پر نہیں نکالی جا سکیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 2 اہم کمانڈرز نیاز علی عرف اکاشا اور عبداللہ عرف شپونکوئی شامل تھے، جو طویل عرصے سے پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مطلوب تھے اور متعدد کارروائیوں میں ملوث سمجھے جاتے تھے۔  اُدھر نصر خیل میں بھی ایک الگ کارروائی کے دوران ایک اور مطلوب دہشتگرد مارا گیا۔

بنوں کے علاقے ہوید میں بھی دہشتگردوں سے جھڑپ ہوئی مگر وہ تاریکی اور پہاڑی راستوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے، تاہم ڈومیل کے علاقے میں دہشتگردوں نے پولیس کی اے پی سی پر اچانک فائرنگ کردی۔ فورسز نے فوری کمک طلب کی اور 8 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جن میں بدنام کمانڈر رسول عرف کمانڈر آریانہ بھی شامل تھا۔

کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایک خاتون بچے کو گود میں لیے تقریر سن رہی ہیں
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان کی ضرورت ہیں، فرح عظیم شاہ
  • خیبر پختونخوا میں کارروائیاں: سیکورٹی فورسز نے 17 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا دیا
  • دنیا کے سرد ترین قصبے میں درجہ حرارت منفی 42 تک جا پہنچا
  • میری پسند (پہلا حصہ)
  • شادی کا دعوت نامہ وائرل: کھانے کا اہتمام نہیں، معذرت قبول کریں
  • بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلے کیے، وزیر اعظم
  • کھانے کا اہتمام نہیں ہوگا، معذرت قبول کریں، شادی کا دعوت نامہ وائرل
  • بھارت کے خلاف جنگ میں فیلڈ مارشل نے میری مشاورت سے فیصلےکیے، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل کی امریکہ کیساتھ تعلقات میں بہتری کی کوششوں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا: بلومبرگ