Jasarat News:
2025-11-22@23:19:01 GMT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شکاگو کو وار زون قرار دے دیا

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کے حکم پر نیشنل گارڈز شکاگو پہنچ گئے، ٹیکساس سے سیکڑوں نیشنل گارڈز شکاگو کے فوجی مرکز پہنچا دیئے گئے۔

امیگریشن پالیسیوں کے خلاف شکاگو میں کئی روز سے مظاہرے جاری ہیں، شکاگو میں نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر شدید سیاسی ردعمل سامنے آیا ہے۔

گورنر الینوائے نے کہا کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی غیر قانونی اور خطرناک ہے، میئر شکاگو کا کہنا ہے کہ نیشنل گارڈزکو قانون نافذ کرنے کا اختیار نہیں، نیشنل گارڈز کا کام صرف وفاقی عمارتوں اور اہلکاروں کی حفاظت ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق شکاگو میں مظاہرین اور وفاقی فورسز کے درمیان کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسیوں پر امریکا بھر میں تنقید جاری ہے، نیشنل گارڈز کی تعیناتی پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے بھی سوالات اٹھا دیئے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل گارڈز

پڑھیں:

امریکی رپورٹ میں پاکستان کو برتر قرار دینے پر انڈین نیشنل کانگریس برہم

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی اس کامیابی نے چین کے ہتھیاروں کی صلاحیت کو نمایاں کرنے میں مدد کی اور یہ کہ پاکستانی فضائیہ نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہندوستان کے تین لڑاکا طیارے مار گرائے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر اور رکنِ پارلیمنٹ جے رام رمیش نے امریکی کانگریس کو پیش کی گئی "یو ایس۔چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی ریویو کمیشن" کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایکس پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ نہ صرف حیران کن ہے بلکہ ہندوستان کے لئے بالکل ناقابل قبول بھی ہے۔ ان کے مطابق اس دستاویز نے ہندوستان کی سفارت کاری کو ایک اور "سنگین جھٹکا" پہنچایا ہے۔ یہ کمیشن امریکی سینیٹ اور ایوانِ نمائندگان کی مشترکہ تشکیل ہے، جس میں بارہ آزاد ارکان شامل ہیں۔ کمیشن کی 2025ء کی سالانہ رپورٹ تقریباً 800 صفحات پر مشتمل ہے۔ جے رام رمیش نے خاص طور پر رپورٹ کے صفحات 108 اور 109 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان حصوں میں کئی تشویشناک دعوے کئے گئے ہیں۔

رپورٹ میں اپریل 2025ء میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے، جسے پاکستان کی پشت پناہی میں انجام دیا گیا تھا، کو بغاوت پر مبنی حملہ کہا گیا ہے۔ جے رام رمیش کے مطابق یہ نہ صرف حقیقت کے برخلاف ہے بلکہ دہشتگردی کے خلاف ہندوستان کی مسلسل کوششوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اسی طرح رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان 4 روزہ جھڑپ میں پاکستان نے ہندوستان پر فوجی برتری حاصل کی۔ کمیشن نے مزید کہا کہ پاکستان کی اس کامیابی نے چین کے ہتھیاروں کی صلاحیت کو نمایاں کرنے میں مدد کی اور یہ کہ پاکستانی فضائیہ نے چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے ہندوستان کے تین لڑاکا طیارے مار گرائے۔ فرانسیسی انٹیلی جنس نے اس دعوے کو چین کی غلط معلومات پھیلانے کی مہم قرار دیا ہے جس کا مقصد رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچانا تھا۔

کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے اپنی پوسٹ میں یاد دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی 60 مرتبہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ انہوں نے "آپریشن سندور" کو رکوا دیا تھا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب بیرونی حلقوں میں ایسے دعوے کئے جا رہے ہیں تو وزیراعظم نریندر مودی مکمل خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔ کانگریس لیڈر نے وزارتِ خارجہ پر بھی زور دیا کہ وہ اس رپورٹ پر باضابطہ اعتراض درج کرائے، کیونکہ ان کے مطابق یہ ہندوستان کے مؤقف، اس کی سلامتی اور علاقائی حقائق کی سنگین غلط ترجمانی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین نے 2025ء میں پاکستان کے ساتھ اپنی فوجی شراکت داری کو وسعت دی، جس سے ہندوستان کے ساتھ اس کے پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید یہ کہ کمیشن کا ماننا ہے کہ چین نے اسی ماحول میں اپنے دفاعی نظام کی جانچ کے لئے پاکستان کے بحران کو "موقعاتی طور پر" استعمال کیا۔ کمیشن کی رپورٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے 2025ء کے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس کے لئے چین کے دورے کا بھی ذکر کیا ہے، جس کے دوران دونوں ممالک نے سرحدی کشیدگی میں کمی، اقتصادی تعاون بڑھانے اور براہِ راست پروازیں بحال کرنے جیسے نکات پر بات چیت کی تھی۔ جے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ایسی حساس اور ہند مخالف تشریحات کو چیلنج کرنا ہندوستان کے لئے ضروری ہے اور مودی حکومت کو اس پر سخت سفارتی ردعمل دینا چاہیئے تاکہ غلط بیانیوں کو تقویت نہ ملے۔

متعلقہ مضامین

  • میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ
  • ولادیمیر پوتن کی روس یوکرین جنگ کے خاتمے کےلئے امریکی منصوبے کی حمایت
  • چاہتا ہوں یوکرین جمعرات تک امریکی امن معاہدہ قبول کرلے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • امریکی عدالت نے ٹرمپ کی فوج تعیناتی کا فیصلہ روک کر بڑا حکم جاری کردیا
  • نیشنل لیبریشن فیڈریشن کی بڑی تعداد بھی اجتماع کیلیے روانہ
  • ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟
  • امریکی رپورٹ میں پاکستان کو برتر قرار دینے پر انڈین نیشنل کانگریس برہم
  • صدر ٹرمپ نے روس یوکرین امن منصوبے کی منظوری دیدی، امریکی میڈیا کا دعویٰ
  • ٹرمپ کا سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنےکا اعلان
  • پاکستان اور بھارت ایٹمی ہتھیار نکال رہے تھے، میں نے جنگ رکوائی، ڈونلڈ ٹرمپ