Islam Times:
2025-11-23@15:27:39 GMT

سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 8th, October 2025 GMT

سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ

پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی جبکہ ایک چلغوزے کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ موسم سرما کی آمد کے ساتھ ہی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں خشک میوہ جات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ پشاور میں چلغوزے کی فی کلو قیمت 10 سے 12 ہزار روپے پہنچ گئی جبکہ ایک چلغوزے کی قیمت 200 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ مونگ پھلی 600 روپے سے 800 روپے فی کلو، بادام 3 ہزار روپے فی کلو، پستہ چار ہزار روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ موسم سرد ہونے کے بعد سب سے زیادہ خرید و فروخت مونگ پھلی کی ہو رہی ہے۔ خشک میوہ جات کی عالمی مارکیٹ میں طلب تقریبا 50 لاکھ ٹن سالانہ ہے۔

پاکستان سے 10 لاکھ ٹن خشک میوہ جات برآمد کیا جاتا ہے، سوات، چترال، گلگت بلتستان سمیت مختلف پہاڑی علاقوں سے خشک میوہ جات برآمد کیا جاتا ہے۔ پشاور میں زیادہ ترا سمگلنگ شدہ خشک میوہ جات کی خرید و فروخت ہوتی ہے، جو ایران، افغانستان اور بھارت درآمد ہوتے ہیں، خشک میوجات کے بڑے مراکز کارخانو مارکیٹ پیپلز منڈی اشرف روڈ ہیں تاہم انتظامیہ اس معاملے پر خاموش ہی رہتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہزار روپے فی کلو خشک میوہ جات کی چلغوزے کی کی قیمت

پڑھیں:

سیالکوٹ؛ شادی کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش

سیالکوٹ میں شادی کی تقریب کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش کر دی گئی جس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بارات بیگ چک سے ڈسکہ کے نجی میرج ہال پہنچی، زبیر بھٹی ایڈووکیٹ کے بھائی نے بارات کے راستے میں نوٹ نچھاور کیے۔ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ اور باراتی حیران رہ گئے جبکہ بچے خوش ہوگئے۔

نجی ہال بارات پہنچتے ہی لاکھوں روپے کے بیگز کھولے گئے۔ ڈالرز، یورو، پاؤنڈز اور ہزار ہزار کے نوٹوں کی بارش دیکھتے بچے تو بچے باراتی بھی پیچھے نہ رہے۔

دلہے کے بھائی نے سونے کا ہار پہنایا تو دوستوں نے پانچ لاکھ روپے والے چیک سلامی میں دیے۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے شادی کے گھر گھر چرچے ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان :نرخ نہ بڑھنے پر گنے کے کاشتکاروں کااحتجاج،کھڑی فصل کوآگ لگا دی
  • سیالکوٹ؛ شادی کے دوران ڈالر، یورو اور پاؤنڈ کی بارش
  • پاک افغان سرحدی بندش سے افغانستان میں بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
  • لاہور میں ٹماٹر کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ، سرکاری نرخ سے 120 روپے زیادہ فروخت
  • سونا پھر مہنگا: فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • سونا 2300 روپے مہنگا، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟
  • ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 23 سو روپے کا اضافہ
  • ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ
  • سونے کی قیمت میں استحکام ،چاندی سستی ہو گئی
  • سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے فی تولہ پر برقرار