سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے پی ٹی آئی کی سمری جمع
اشاعت کی تاریخ: 9th, October 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کے لیے سمری چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی۔
پی ٹی آئی نے علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے اور سمری سینیٹر عون عباس کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کو ارسال کردی گئی ہے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے لیے دستاویز پر سینیٹر فلک ناز، ہمایوں مہمند، سیف اللہ ابڑو سمیت متعدد اپوزیشن سینیٹرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپوزیشن لیڈر
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر کے نام، بانی کے حکم پر کسی ممبر کو اختلاف نہیں: عامر ڈوگر
عامر ڈوگر—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیف وہیپ عامر ڈوگر کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے نام اور بانی کے حکم پر کسی ایک ممبر کو اختلاف نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزدگی کے خط پر 41 ارکانِ اسمبلی نے دستخط کر دیے، 36 مزید ارکانِ اسمبلی اپوزیشن لیڈر بنائے جانے سے متعلق خط پر دستخط کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر گرفتارعامر ڈوگر نے کہا کہ جمعرات تک تمام ارکان کے دستخط کرا کر اسپیکر آفس میں لیٹر جمع کرا دیا جائے گا، 75 ارکانِ قومی اسمبلی جن میں محمود خان اچکزئی بھی شامل ہیں، ان کے دستخط ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جمعرات کو کوشش ہوگی کہ اسپیکر چیمبر میں یہ درخواست جمع کرا دی جائے، نام فائنل ہونے سے قبل مختلف آراء تجاویز اور اختلاف ہوتے ہیں، مگر جب قائد نے کہہ دیا تو اس کے فیصلے کو سب قبول کریں گے۔
پی ٹی آئی کے چیف وہیپ عامرڈوگر نے یہ بھی کہا ہے کہ 100 فیصد اراکین قومی اسمبلی نے حکم کے بعد کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا، تمام ارکان اسمبلی نے اسپیکر سیکریٹریٹ میں اپنے استعفے جمع کرائے تھے۔