پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144نافذ ، اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں فوری دفعہ 144 نافذ کردی ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ پنجاب میں 10روز کے لئے دفعہ 144 نافذکی گئی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے چار یا چار سے افراد کے اکٹھا ہونے پر دفعہ 144 نافذ کردی ۔دفعہ 144 کا نفاذ عوامی مقامات ، گلی ، محلوں اور کھلے میدان میں 4 یا 4 سے افراد کے جمع ہونے ہوگا۔ نماز ،شادی ، جنازہ ، دفاتر اور عدالتوں اطلاق نہیں ہوگا،صوبہ بھرمیں اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی ۔عوامی اجتماعات اور لائوڈ سپیکرز کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری
علی رامے:وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبے کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا فلڈ سروے جاری ہے، جس میں 2200 سے زائد ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 24 فیصد سروے مکمل ہو چکا ہے،فلڈ سروے میں 2 لاکھ سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کر لی گئیں،اب تک ٹیموں نے 6 لاکھ ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کی نشاندہی کی،سیلاب سے متاثرہ 56735 مکانات کا ڈیٹا جمع کر لیا گیا، مکانات میں مکمل متاثر اور جزوی متاثر مکانات شامل ہیں۔
پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش
پی ڈی ایم اے ترجمان نے بتایا کہ مختلف اضلاع سے سروے کے مطابق 7293 ہلاک مویشیوں کی تفصیلات موصول ہو ئی ہیں،5789بڑے جانور ،1504 چھوٹے مویشیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ سروے ٹیمیں گھر گھر جا کر سروے کر رہی ہیں،بروقت سروے اور امداد کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔