پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے؛ ترجمان دفتر خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, October 2025 GMT
سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے صمود فلوٹیلا روکنے کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت کی، سابق سینیٹرمشتاق احمدکی رہائی اوروطن واپسی پر خیرمقدم کیا گیا ۔ پاکستان نے غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملائشیا کا دورہ کیا ، دورے میں باہمی تعلقات اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ، تجارت ، سرمایہ کاری ، دفاع ، سیاحت کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ، دونوں ملکوں کے درمیان کلیدی امور میں تعاون پر زور دیا گیا ، دونوں رہنماوں نے مسلہ فلسطین پر مشترکہ حمایت کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان نے القدس الشرف کو فلسطینی دارالحکومت قرار دینے کی حمایت کی۔
وزیراعظم سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمیل بیکر عبدللہ کی الوداعی ملاقات
شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے مسلہ فلسطین پر اصولی موقف کا اعادہ کیا، پاکستان نے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی ہوئی ، پاک بھارت کشیدگی کے دوران صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا گیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پاکستان نے نے کہا
پڑھیں:
پاکستان او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیلئے دوبارہ منتخب
---فائل فوٹوپاکستان کو کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے لیے تنظیم آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن کیمیکل ویپنز (او پی سی ڈبلیو) کی ایگزیکٹو کونسل کے لیے دوبارہ منتخب کر لیا گیا ہے۔
وزارتِ خارجہ کے بیان کے مطابق انتخابات دی ہیگ میں 30ویں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے دوران ہوئے، پاکستان کی مدت 2026ء تا 2028ء کے لیے ہوگی۔
وزارت خارجہ کے مطابق او پی سی ڈبلیو کی ایگزیکٹو کونسل کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن پر عملدرآمد کی نگران ہے، کیمیائی ہتھیاروں کا کنونشن دنیا کا کامیاب ترین تخفیف اسلحہ معاہدہ ہے، پاکستان 1997ء سے اوپی سی ڈبلیو کا سرگرم رکن ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کیےگئے بیان میں کہا کہ پاکستان باقاعدگی سے او پی سی ڈبلیو کی روٹین انسپکشنز کی میزبانی کرتا ہے، پاکستان کا دوبارہ انتخاب رکن ممالک کے اعتماد کا مظہر ہے، پاکستان عالمی کیمیائی سلامتی میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔