جونیئر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
کراچی:
سندھ ہائیکورٹ نے جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست پر حکم امتناع جاری کردیا۔
جونئیر کلرک کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کا ایڈیشنل چارج دینے کیخلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا کہ حنین نامی شہری کو 2009ء میں گریڈ ون میں نائب قاصد کے عہدے پر بھرتی کیا گیا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مختصر وقت میں 11 سے 16 اور پھر بی ایس گریڈ 17 میں جونیئر کلرک کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق افسر کی موجودگی کے باوجود کسی دوسرے کو عہدے کا ایڈیشنل چارج نہیں دیا جاسکتا۔
بعد ازاں عدالت نے ٹاؤن میونسپل کمیٹی نارتھ کراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کے عہدے پر حکم امتناع جاری کردیا۔
عدالت نے سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو 15 اکتوبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان جونیئر ٹیم نے ملائیشیا کو بڑے مارجن سے ہرادیا
لاہور:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے شاندار آغاز کرکے میزبان ملائیشیا پربرتری ثابت کردی۔
پاکستان نے افتتاحی میچ میں ملائیشیا کو دو کے مقابلے میں سات گول کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
تمان ڈایا ہاکی ہاکی اسٹیڈیم میں پاکستان نے میزبان حریف کے خلاف ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔
پہلے کوارٹر میں سیفان خان نے گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کومستحکم کیا، دوسرا گول احمد ندیم نے کیا جبکہ سیفان خان نے تیسرا گول کرکے ہاف ٹائم تک مقابلہ تین ایک کردیا۔
دوسرے ہاف میں ملائیشیا نے ایک گول کیا جبکہ پاکستان نے مزید چار گول کرکے سبقت حاصل کرلی۔
تین گول کرکے پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے سفیان خان کو مین آف دی میچ قراردیا گیا، احمد ندیم خان نے دو، حمزہ فیاض اور حنان شاہد نے ایک ایک گول کیا۔
پاکستان اپنا دوسرا میچ اتوار کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، پہلے روز کے ایک اور میچ میں بھارت نے دو کے مقابلے میں تین گول سے انگلینڈ کو ہرایا۔