انسٹاگرام نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کردی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام سربراہ ایڈم موسیری نے انسٹاگرام پر ٹیبز کی مختلف ترتیب کے ساتھ نئے مینو بار کی آزمائش سے متعلق اعلان کیا ہے۔ نئے مینو بارمیں ایپ کے دو مقبول فیچرز ریلز اور ڈی ایمز کے لیے مخصوص ٹیبز رکھے گئے ہیں۔
جن صارفین کا آزمائش کے لیے انتخاب کیا گیا ہے ان کے انسٹاگرام کے موجود مینو بار کو نئے لے آؤٹ سے بدل دیا جائے گا۔ نئے لے آؤٹ میں سرچ ٹیب کی جگہ ریلز اور ریلز کی جگہ سرچ ٹیب کو کر دیا جائے گا۔ جبکہ نئے پوسٹ ڈالنے کے لیے مختص ٹیب کو نئے ڈی ایمز کے ٹیب سے بدل دیا جائے گا۔
میٹا کی اس آزمائش میں دونوں ٹیبز کے درمیان تبدیلی کا آپشن رکھا گیا ہے۔
اس ٹیسٹ کے اعلان سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ اس قسم کی تبدیلیوں کی عادت ہونے میں وقت لگ سکتا ہے اس لیے نیا لے آؤٹ فی الحال آپشنل رکھا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سیکیورٹی سخت،جی ٹی روڈ بند کردی گئی
مذہبی جماعت کےاحتجاج کے پیش نظرگوجرانوالہ میں سخت سیکیورٹی اقدامات کے تحت سادھوکی، کامونکی میں جی ٹی روڈ بند کردی گئی ہے،جبکہ کئی جگہوں پر خندقیں کھودی گئیں ہیں۔
شیخوپورہ روڈ، سیالکوٹ روڈ اور عزیز کراس بائی پاس کنٹینر لگاکر بند کردیا گیا ہے،وزیرآباد کے قریب بھی خندقیں کھود دی گئیں،دوسری جانب لاہور میں پولیس اور کارکنوں کے درمیان تصادم میں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے،اورنج لائن اور میٹر بس سروس معطل کردی گئی ۔
جڑواں شہروں میں راستوں کی بندش کے باعث دوسرے روز بھی نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے، راولپنڈی اسلام آباد کے سو سے زائد راستوں کو کنٹینر اور خار دار تاریں لگا کر بند کردیا گیا،میٹرو بس سروس سمیت انٹرسٹی ٹرانسپورٹ دوسرے دن سے معطل ہے۔