وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب، پی ٹی آئی وفد کی وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائشگاہ آمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔ سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں، جن مسائل سے گزر رہے ہیں، اس سے ملک کر مقابلہ کرنا ہے، اسمبلی میں واضح اکثریت پاکستان تحریک انصاف کو حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں خیبر پختونخوا مزید مشکلات اور سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا، سہیل آفریدی کو بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب کرنا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ صوبے کی روایات کے مطابق اپوزیشن کی جماعتوں سے بات کریں گے، مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد آگاہ کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا 7 دسمبر کو پشاور میں جلسے کا اعلان
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ کرنے جبکہ پشاور کی ترقی کے لیے 100 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں پر گرینڈ میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت پشاور کے پارلیمنٹرینز کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ و سابق اراکین اسمبلی اور پشاور کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔
اجلاس میں 7 دسمبر کو پشاور میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لائیں گے، پشاور صوبے کا دارالحکومت اور ہمارا چہرہ ہے۔
گروپ انشورنس عدم ادائیگی کیس: پنشن بند ہونے کے عندیہ پر عدالت برہم
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ پشاور کے میگا پروجیکٹس اور درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔
مزید :