پانچ خطرناک عادتیں جو آنتوں کی صحت برباد کرتی ہیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT
بہت سے لوگ اس بات سے بے خبر ہیں کہ آنتوں کی صحت نہ صرف ہاضمے بلکہ ذہنی سکون اور مزاج پر بھی گہرا اثر ڈالتی ہے، ماہرین کے مطابق جب آنتیں غیر صحت مند ہو جائیں تو بے چینی، چڑچڑاپن، ڈپریشن اور گھبراہٹ کے دورے تک لاحق ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا معدے کی سوزش صرف خوراک میں زہر کے باعث ہوتی ہے؟
ہارورڈ سے تربیت یافتہ گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر سوربھ سیتھی کے مطابق آنتیں جسم کے ذہنی، جسمانی اور مدافعتی نظام سے براہِ راست جڑی ہوتی ہیں۔ صحت مند آنتیں بہتر موڈ، مضبوط قوتِ مدافعت اور مؤثر ہاضمے کو یقینی بناتی ہیں۔ تاہم روزمرہ کی چند عادتیں خاموشی سے آنتوں کو نقصان پہنچاتی ہیں۔
پروسیسڈ اور پیک شدہ غذائیںفاسٹ فوڈ، پیک شدہ اسنیکس اور مصنوعی ذائقوں یا پریزرویٹیوز والی چیزیں مفید بیکٹیریا کو تباہ کرتی ہیں۔ اس عدم توازن سے سوزش، موٹاپا اور دیرپا ہاضمے کے مسائل جنم لیتے ہیں۔ ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ پیک فوڈ کے بجائے تازہ اور قدرتی غذائیں استعمال کی جائیں۔
زیادہ چینی اور فائبر کی کمیزیادہ چینی والی غذا نقصان دہ بیکٹیریا کو بڑھنے کا موقع دیتی ہے، جب کہ فائبر کی کمی ہاضمے اور قوتِ مدافعت کو متاثر کرتی ہے۔ کم فائبر والی غذا خون میں شوگر کی سطح بگاڑتی اور میٹابولزم سست کرتی ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق روزمرہ خوراک میں دالیں، اناج، پھل اور سبزیاں لازمی شامل ہونی چاہییں۔
سبزیاں نہ کھاناسبزیاں نہ کھانے سے آنتوں کے توازن کے لیے ضروری غذائی اجزاء اور فائبر کی کمی ہو جاتی ہے۔ نتیجتاً قبض، پیٹ پھولنا اور قوتِ مدافعت میں کمی جیسے مسائل سامنے آتے ہیں۔
رات دیر سے کھانا کھاناسونے سے ذرا پہلے کھانا کھانا آنتوں کے نظام پر برا اثر ڈالتا ہے۔ اس سے تیزابیت، پیٹ پھولنا اور وزن میں اضافہ ہوتا ہے، جو آنتوں کے قدرتی حیاتیاتی توازن کو بگاڑ دیتا ہے۔ ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ رات کا کھانا سونے سے کم از کم 2 سے 3 گھنٹے پہلے کھا لیا جائے۔
اینٹی بایوٹکس اور دواؤں کا زیادہ استعمالبلا ضرورت یا طویل عرصے تک اینٹی بایوٹکس کا استعمال آنتوں کے فائدہ مند بیکٹیریا کو تباہ کر دیتا ہے، جس سے ہاضمہ اور قوتِ مدافعت متاثر ہوتی ہے۔ ڈاکٹرز مشورہ دیتے ہیں کہ دوا صرف معالج کے مشورے سے استعمال کریں اور اینٹی بایوٹکس کے دوران دہی یا پروبایوٹکس لازمی لیں۔
یہ بھی پڑھیں: پھیپھڑے صحت کا راز کھولتے ہیں، ان کی کاردکردگی خود کیسے چیک کی جائے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ متوازن غذا، وقت پر کھانا، مناسب نیند اور ذہنی سکون آنتوں کی صحت کی بنیاد ہیں۔ صحت مند آنتیں نہ صرف جسم کو مضبوط رکھتی ہیں بلکہ ذہن کو پُرسکون اور مزاج کو متوازن رکھتی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
5 عادات we news آنتیں انسانی صحت اینٹی بائیوٹکس پروسیڈ فوڈر چینی دوائیں سبزیاں وزن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 5 عادات ا نتیں اینٹی بائیوٹکس پروسیڈ فوڈر چینی دوائیں سبزیاں آنتوں کے ہیں کہ
پڑھیں:
جہاز میں مسافر کی خطرناک حرکت، ٹرن وے کے دوران ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹلانٹا: امریکا میں ایک مسافر نے طیارہ رن وے کی طرف بڑھتے وقت اچانک ایمرجنسی دروازہ کھول دیا، جس کے باعث فلائٹ عملہ گھبرا گیا اور پائلٹ نے فوراً طیارے کو روک کر دوبارہ گیٹ پر واپس لانے کا فیصلہ کیا، واقعے کے فوراً بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم جا رہا تھا، جیسے ہی طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا، ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ کھول دیا۔
ایئرپورٹ پولیس کے مطابق دروازہ کھلتے ہی عملے نے فوری کارروائی کی، طیارے کو روکا اور سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرلیا۔ عملے کو مسافر کے اقدام سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
وان ہیرٹم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اسے شک تھا کہ ایک مسافر کے پاس ہتھیار ہے، اسی خوف کی وجہ سے اس نے دروازہ کھول کر بھاگنے کی کوشش کی، حکام نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی مسافر کے پاس ہتھیار ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
افسران کے مطابق ملزم کے رویّے سے لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ یا ذہنی صحت کے مسائل کا شکار ہے، جس کے باعث اس نے یہ خطرناک حرکت کی۔
مسافر کو حراست میں لینے کے بعد اس پر متعدد سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں لاپرواہی، طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور فضائی سیکیورٹی میں مداخلتشامل ہیں۔
ایئرلائن نے مسافروں کو متبادل فلائٹس اور سہولیات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔