اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے،جلد تشخیص والے ممالک میں 90 فیصد سے زائد خواتین صحت یاب ہو جاتی ہیں۔پیرکوپی پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے حوالے سے اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں سب سے عام مرض بن چکا ہے، ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے، پاکستان میں روزانہ سو سے زائد خواتین بریسٹ کینسر سے جاں بحق ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے، بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں نسبتاً کم عمری میں ظاہر ہوتا ہے، شرم و حیا کے غلط تصورات خواتین کو علاج سے روکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شیری رحمان نے کہا کہ بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور کافی نہیں، عملی اقدامات ناگزیر ہیں، علامتی اقدامات سے آگے بڑھ کر حقیقی طبی سہولیات دینا ہوں گی، جلد تشخیص والے ممالک میں 90 فیصد سے زائد خواتین صحت یاب ہو جاتی ہیں، ہم بھی بہتر نتائج حاصل کر سکتے ہیں اگر سکریننگ اور علاج کی سہولیات عام ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنک ربن سے آگے بڑھ کر قومی سطح پر مشترکہ اقدام کی ضرورت ہے، یہ محض اعدادوشمار کا معاملہ نہیں بلکہ اس مرض سے حقیقت میں انسانی زندگیاں اور خاندان متاثر ہو رہے ہیں، بریسٹ کینسر کے خلاف جنگ میں سب کو مل کر عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کہ بریسٹ کینسر نے کہا

پڑھیں:

انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر

— فائل فوٹو

انتظامی معاملات کے سبب قومی و نجی ایئر لائنز کی 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ اور 40 پروازوں میں تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد جانے والی قومی ایئر لائن کی 2 پروازیں پی کے 300 اور پی کے 301  منسوخ کردی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے تربت، سکھر، اور ملتان کی 5 پروازیں بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سے دبئی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 204 اور ملتان سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 221، ملتان القسیم پی کے 169 بھی منسوخ کر دی گئیں۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق جدہ سے فیصل آباد آنے والی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 764 انتظامی طور پر لاہور منتقل کی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی 4 پروازوں میں 1 سے 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی 14 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان سے دبئی روانگی کی نجی ایئر لائن کی 3 پروازوں میں 5 سے 7 گھنٹے، جبکہ لاہور اور اسلام آباد سے اسکردو کی 4 پروازوں میں 1 سے ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر کی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کی 9 اور کراچی ایئرپورٹ کی 8 پروازوں کو 1 سے 5 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا ہے۔ قومی ایئر لائن کی پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے 736 میں 5 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نئے وزیراعلیٰ سے حلف لینا ضروری، تاخیر نہیں کی جاسکتی، سلمان اکرم راجا
  • بھارت خطے میں بدامنی کیلیے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے، شیری رحمن
  • نئی ویکسین اور حقائق
  • اے آر رحمان کا مشہور گانا ‘خواجہ میرے خواجہ’ کے بارے میں بڑا انکشاف
  • پاکستان کیخلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں ،اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتے ہیں، شیری رحمان 
  • بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے کیلئے افغان سرزمین استعمال کررہا ہے: شیری رحمٰن
  • انتظامی معاملات، 10 پروازیں منسوخ، ایک کی متبادل لینڈنگ، 40 میں تاخیر
  • سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ہما چغتائی کو ٹاپ 50 ویمن گلوبل ایوارڈ حاصل کرنے پر مبارکباد
  • گھریلو کاروبار کرنے والی پاکستانی خواتین کس طرح عالمی سطح پر گرانٹس، فیلوشپس اور نئے مواقع حاصل کر سکتی ہیں؟