القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ1967 سے پہلے کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست ضروری ہے۔ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔

As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved.



The most important priority for Pakistan was the…

— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا، غزہ امن کانفرنس ایک تاریخی موڑ ثابت ہو سکتی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ شرم الشیخ میں غزہ امن سربراہی اجلاس کے بعد وطن واپس آ رہا ہوں، غزہ پر مسلط نسل کشی رکوانا پاکستان کی اولین ترجیح رہی، برادر ممالک کے ساتھ مل کر جنگ بندی کیلئے مسلسل مؤقف اپنایا۔ فلسطینیوں کی آزادی، عزت اور خوشحالی پاکستان کی بنیادی ترجیح ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا وعدہ کیا اور اسے پورا کیا، پاکستان صدر ٹرمپ کی امن کوششوں کو سراہتا ہے۔

قبل ازیں پیر کو وزیر اعظم شہباز شریف غزہ امن معاہدے پر دستخطوں کے بعد امریکی صدر کی پریس کانفرنس کے دوران عالمی رہنماؤں کے ہمراہ موجود تھے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران امن معاہدے کیلئے دیگر رہنماؤں کیساتھ انکے اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کردار کو بھی سراہا اور انکے لیے توصیفی کلمات ادا کیے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کی انتھک کوششوں سے امن کے قیام کیلئے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر امن کے داعی ہیں ، انہوں نے دن رات امن اور خوشحالی کیلئے کوششیں کی ہیں۔ پاکستان نے انکے امن کیلئے غیر معمولی کردار پر انہیں امن کے نوبل انعام کیلئے نامزد کیا تھا۔ آج وہ دوبارہ انہیں اس انعام کیلئے نامزد کرتے ہیں کیونکہ وہ اسکے حقدار ہیں۔ انہوں نے امن کیلئے کوششیں کرکے لاکھوں لوگوں کی زندگیاں بچائی ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ امریکی صدر کی امن کیلئے کوششوں پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں،انکی قیادت بے مثال اور دور اندیش ہے، دنیاکو اس وقت ایسی قیادت کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی کاوشوں کو دنیا ہمیشہ یاد رکھے گی انہوں نے 8 جنگیں رکوائی ہیں۔ پاکستان اور بھارت جو ایٹمی طاقتیں ہیں، چار روزہ جنگ اگر امریکی صدر کی مداخلت سے نا روکی جاتی تو ایسی تباہی پھیلتی کہ کوئی یہاں یہ بتانے کیلئے موجود نا ہوتا کہ وہاں کیا ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم وزیراعلیٰ پنجاب کا سبزیوں کے نرخ میں کمی کیلئے ہنگامی اقدامات کا اعلان شہبازشریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’مین آف دی پیس‘ قرار دیدیا حماس کا بڑا اقدام، 20 یرغمالیوں کے بعد 4 مغویوں کی لاشیں بھی اسرائیل کے حوالے امریکا، مصر، ترکیہ اور قطر کے سربراہان نے غزہ امن معاہدے پر دستخط کردیے وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی

پڑھیں:

مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے پر دستخط، پاکستان کا نام بار بار گونجتا رہا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ نے شرم الشیخ کے عالمی رہنماؤں کے جھرمٹ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو یاد کرکے پاکستان کے دشمنوں کے دلوں پر دھاک بٹھا دی،امریکی صدر نے اپنی تقریر سے پہلے وزیر اعظم شہباز شریف کو اظہار خیال کی دعوت دیدی ،مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے پر دستخط پاکستان کا نام بار بار گونجتا رہا،شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کو مرد امن قرار دیدیا،پاکستان کے وزیراعظم نے سب کچھ تو کہہ دیا ہے میں اس میں کیا اضافہ کروں،شہباز شریف نے قدآور عالمی رہنما ہونے کا باردگر ثبوت دیدیا،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے صدر ٹرمپ کی خیر سگالی سے مودی سٹپٹا یا ہوگا جس نے گزشتہ ہفتے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان سے اپنی فوج پر حملے کا بدلہ لینے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ پیر کی شب بحیرہ احمر کی ساحلی تفریح گاہ شرم الشیخ میں مشرق وسطیٰ میں امن معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے بعد جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی رہنمائوں کے جھرمٹ میں کھڑے ہو کر پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عدم موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے اپنی تقریر میں انہیں توصیفی طور پر یاد کیا تو نہ صرف شرکا جن میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بھی شامل تھے داد دی بلکہ یہ باور کرادیا کہ وہ پاکستان کی مسلح افواج کی حکمت عملی اور بہادر سپہ سالار کے قرار واقعی طور پر گرویدہ ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ جو برطانوی وزیراعظم سراسٹارمر، اٹلی کی خاتون وزیراعظم جارجیا سیلون، کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی، فرانس کے صدر ایمنوئل میکرون، جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرک، انڈونیشا کے صدر ابو سو بیانتو، ہالینڈ کے وزیراعظم ڈک اسکوف، ترکی کے صدر طیب اردوان قطر کے امیر تمیم حماد الثانی سمیت متعدد عالمی رہنمائوں کے جلو میں کھڑے تھے کہ انہوں نے اچانک پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو اپنی تقریر سے پہلے دعوت خطاب دیدیا جو ان کے عقب میں کھڑے تھے۔ شہباز شریف نے اپنے فی البدیہہ خطاب کے ذریعے امریکی صدر کو مرد امن قرار دیا اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان اور بھارت کی جنگ کو رکوا کر کروڑوں کی زندگی بچائی بلکہ دوسری سات جنگوں کواپنے انجام تک پہنچایا۔ امریکی صدر پاکستان کے وزیراعظم کے خطاب سے واضح طور پر متاثر ہوئے انہوں نے ایک سے زیادہ مرتبہ ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تقریر کا آغاز اس بات سے کیا کہ وہ (شہباز شریف) سب کچھ تو کہہ گئے ہیں۔ امریکی صدر نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے لئے خیرسگالی کے جذبات بھی پہنچانے کے لئے پاکستان کے وزیراعظم سے کہا۔

متعلقہ مضامین

  • القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے :شہباز شریف
  • ’امریکی صدر تو شہباز شریف اور عاصم منیر کے دیوانے ہوچکے ہیں، ایسا کیا جادو کیا ہے؟‘
  • مشرق وسطیٰ کے امن معاہدے پر دستخط، پاکستان کا نام بار بار گونجتا رہا
  • خواہش ہے پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
  • وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سمیت عالمی رہنماوں سے ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
  • ٹرمپ کی تقریر کے دوران اسرائیلی ارکان اسمبلی کی فلسطین کے حق میں نعرے بازی؛ ویڈیو وائرل
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اسرائیلی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاج
  •  اسرائیلی پارلیمنٹ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے دوران احتجاج، فلسطین کو تسلیم کرنے کے نعرے
  • ’’بہادر اور ثابت قدم فلسطینی عوام ایک آزاد فلسطین کے حقدار ہیں ‘‘وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے