دھی رانی پروگرام: بہاولپور میں 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی، سلامی بھی دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
بہاولپور میں حکومتِ پنجاب کے ’دھی رانی پروگرام‘ کے تحت 174 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔
اس تقریب میں 166 مسلم، 5 عیسائی، 3 ہندو اور 2 خصوصی افراد کے جوڑے شامل تھے۔ پروگرام کے تحت ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے کی مالی معاونت فراہم کی گئی۔
بہاولپور میں دھی رانی پروگرام کے تحت 174 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیراعلی مریم نواز غریب خاندانوں کی دعائیں لے رہی ہیں۔۔۔ pic.
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) October 18, 2025
یہ بھی پڑھیں: ’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع
تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔
اس موقع پر دلہا دلہنیں اور ان کے والدین کے چہروں پر خوشی اور اطمینان کے آثار نمایاں تھے۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کیا گیا ہے، جس کے تحت اس سے قبل بھی شادیاں کرائی جا چکی ہیں۔
9 اکتوبر 2024 کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں اجتماعی شادیوں کے سب سے بڑے تاریخی پروگرام کی منظوری دی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: دِھی رانی پروگرام کیا ہے، درخواست کے لیے کن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہوگا؟
پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے صوبائی کابینہ نے مذکورہ پروگرام میں 3 ہزار غریب خاندان کی بچیوں کی اجتماعی شادی منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews حکومت پنجاب دھی رانی پروگرام مستحق جوڑوں کی شادی وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: حکومت پنجاب دھی رانی پروگرام مستحق جوڑوں کی شادی وی نیوز دھی رانی پروگرام کی اجتماعی شادی جوڑوں کی کے تحت
پڑھیں:
اب گھر بیٹھے ابوظبی میں شادی ممکن
ابوظبی نے دنیا بھر کے جوڑوں کے لیے شادی کو نہایت آسان بنا دیا ہے — اب آپ چاہے پاکستان میں ہوں، امریکا میں یا یورپ میں، آپ بغیر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) آئے، گھر بیٹھے ابوظبی میں ورچوئل (آن لائن) شادی کرسکتے ہیں۔
ابوظبی حکومت کی جانب سے ایک ڈیجیٹل سروس متعارف کرائی گئی ہے، جس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والے، کسی بھی مذہب کے جوڑے،TAMM ایپ یا ابوظبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے پلیٹ فارم کے ذریعے قانونی طور پر شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
اس آن لائن سروس کا استعمال نہایت سادہ ہے۔ بس آپ کو ایک اچھی ڈیوائس، مستحکم انٹرنیٹ کنکشن اور چند ضروری دستاویزات کی ضرورت ہوگی۔ ایپ کھولیں، شادی کا فارم بھریں، اپنی دستاویزات اپ لوڈ کریں، شادی کی رسومات مکمل کرنے والے رجسٹرار کو منتخب کریں، اور پھر اپنی شادی کی ورچوئل تقریب کا مزہ لیں — اور یہ سب عمل صرف 24 گھنٹوں کے اندر مکمل ہو سکتا ہے۔
اس سروس کی فیس 800 درہم (تقریباً 61 ہزار پاکستانی روپے) ہے۔ اگر آپ یو اے ای سے باہر مقیم ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو کسی مقامی نمائندے یا وکیل کی خدمات حاصل کرنا پڑیں تاکہ کارروائی مکمل ہو سکے۔ شادی کی تقریب کے بعد، آپ کو سرکاری طور پر تسلیم شدہ شادی کا سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جائے گا، جو نہ صرف یو اے ای بلکہ دنیا بھر میں قابل قبول ہوگا۔ مزید یہ کہ، اگر آپ چاہتے ہیں کہ اس سرٹیفکیٹ کو بیرونِ ملک کسی سرکاری مقصد کے لیے استعمال کیا جائے، تو 300 درہم اضافی فیس ادا کرکے اسے سرکاری سطح پر ٹیسٹ بھی کرایا جا سکتا ہے۔
اس ڈیجیٹل شادی پروگرام کا مقصد ذاتی زندگی سے متعلق قوانین کو جدید بنانا، حکومتی سروسز کو ڈیجیٹل بنانا اور عام لوگوں کے لیے سہولت پیدا کرنا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کووِڈ-19 کے دوران یو اے ای میں ورچوئل شادیوں کے تجربات کیے گئے تھے، اور اب اسی خیال کو مزید ترقی دے کر دنیا بھر کے جوڑوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
تو اگر آپ چاہیں تو اب شادی کے لیے سرحدیں آپ کے راستے کی رکاوٹ نہیں رہیں — صرف چند کلکس، اور آپ زندگی کے نئے سفر کی شروعات کر سکتے ہیں۔