بھارت کیخلاف 176کلومیٹر فی گھنٹہ کی گیند، کیا اسٹارک نے شعیب اختر کا ریکارڈ توڑ ڈالا؟
اشاعت کی تاریخ: 19th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے دوران ایک دلچسپ لمحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی ایک گیند کی رفتار اسپیڈو میٹر پر 176.5 کلومیٹر فی گھنٹہ دکھائی گئی، جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔
یہ میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ہے، جس میں بھارتی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔ مچل اسٹارک نے شاندار آغاز کرتے ہوئے اپنے ابتدائی پانچ اوورز میں صرف 20 رنز دیے اور بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو بغیر کوئی رن بنائے پویلین بھیج دیا۔
تاہم سب سے زیادہ توجہ اس وقت حاصل ہوئی جب اسٹارک کے اسپیل کی پہلی ہی گیند، جو انہوں نے روہت شرما کو کرائی، اس کی رفتار 176.
یہاں یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کرکٹ کی تاریخ میں اب تک کی سب سے تیز گیند کا ریکارڈ پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر کے پاس ہے، جنہوں نے 2003 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 161.6 کلومیٹر فی گھنٹہ (100.23 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گیند کر کے تاریخ رقم کی تھی۔ دو دہائیوں بعد بھی یہ ریکارڈ ناقابلِ شکست ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار
پڑھیں:
آسٹریلیا کو مزید دھچکا، ایک اور اہم کھلاڑی بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
آسٹریلوی ٹیم کو بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل ہی شدید انجری مسائل کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کو آل راؤنڈر کیمرون گرین کی انجری کی صورت میں ایک مزید بڑا دھچکا لگا ہے۔
کیمرون گرین بھارت کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ان کی جگہ ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے انبار لگانے والے مارنس لبوشین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مارنس لبوشین کو گزشتہ سیریز میں خراب کارکردگی کی بنیاد پر ابتدائی طور پر بھارت کے خلاف اسکواڈ سے باہر رکھا گیا تھا۔
کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان کے مطابق کیمرون گرین کی انجری معمولی ہے اور وہ ممکنہ طور پر انگلینڈ کے خلاف ایشیز کے پہلے ٹیسٹ کے لیے دستیاب ہوں گے۔
Not ideal for Australia on the eve of their three-match ODI series against India ????https://t.co/W551gOxt7u
— ICC (@ICC) October 17, 2025واضح رہے کہ کپتان پیٹ کمنز، جارح مزاج بیٹنگ آل راؤنڈر گلین میکسویل اور جوش انگلس بھی انجری کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
اسپنر ایڈم ایمپا خاندانی مصروفیات کے باعث پہلے میچ اور وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری شیفیلڈ شیلڈ کھیلنے کے باعث پوری سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔