اب ملے گا پاکستانی پاسپورٹ نئے ڈیزائن کے ساتھ، کیا کچھ تبدیل کیا جارہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 23rd, October 2025 GMT
پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔
وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔
چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گینئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تاریخی و ثقافتی مقامات کی تصاویر شامل ہوں گی، تاکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع اور قومی تشخص کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں بہتری، کتنے ممالک تک بغیر ویزا رسائی ممکن؟
ایک عہدیدار نے بتایا ’ہم چاہتے ہیں کہ ہر پاکستانی شہری جب اپنا پاسپورٹ لے کر دنیا میں سفر کرے تو وہ اپنے ملک کے ورثے اور شناخت کی نمائندگی کرے۔‘
جدید ترین سکیورٹی فیچرز شاملنئے پاسپورٹ میں جدید سکیورٹی فیچرز شامل کیے جا رہے ہیں، جن سے جعلی سازی، نقل اور غلط استعمال کے امکانات کو کم سے کم کیا جا سکے گا۔
ان فیچرز میں بائیومیٹرک کوڈنگ، مائیکرو پرنٹنگ، واٹر مارکنگ اور ہولوگرام سسٹم جیسے جدید عناصر شامل کیے جا سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق، ڈیزائن اور سکیورٹی اسپیسیفکیشنز کی حتمی منظوری کے بعد ہی چھپائی کا عمل شروع کیا جائے گا۔
پرانے پاسپورٹس بتدریج ختم کیے جائیں گےحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے ڈیزائن کے نفاذ کے بعد پرانے پاسپورٹس کو بتدریج تبدیل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، پاسپورٹ کا حصول آسان ہوگیا
تمام شہریوں کو پاسپورٹ کی تجدید کے وقت نیا ڈیزائن فراہم کیا جائے گا، تاکہ منتقلی کا عمل مرحلہ وار اور منظم طریقے سے مکمل ہو۔
عالمی معیار کی پاسپورٹ ٹیکنالوجی کی جانب قدمماہرین کے مطابق، پاکستان کا یہ قدم جدید بائیومیٹرک اور ڈیجیٹل شناختی نظام کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
اس اقدام سے نہ صرف دستاویزات کی سکیورٹی مضبوط ہوگی بلکہ پاکستان کا پاسپورٹ بین الاقوامی سفری شناخت کے جدید تقاضوں سے بھی ہم آہنگ ہو جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کیا جائے گا کے مطابق کیا جا
پڑھیں:
بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، بلوچستا ن میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیام پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، جبکہ اسلام آباد چاروں صوبوں کا مشترکہ مسکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں بسنے والے بلوچوں اور پشتونوں نے قیامِ پاکستان میں کلیدی کردار ادا کیا، وزیراعظم کے مطابق قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ دیا، جبکہ دیگر تین صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ ڈالا، یہ کسی پر احسان نہیں بلکہ قومی بھائی چارے اور یکجہتی کی مثال ہے۔
اوپن مارکیٹ میں مہنگائی برقرار، آٹا، گھی اور دالیں مہنگی
شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر جاری ہے اور بلوچستان کے 27 ہزار ٹیوب ویلز کو سولر توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے تاکہ صوبے میں زرعی اور توانائی کے شعبوں کو مزید مستحکم بنایا جا سکے۔
وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور اس جنگ میں 90 ہزار پاکستانی شہید ہوئے۔
پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری