پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے اجلاس آج کے لیے طلب کیا تھا، تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب یہ اجلاس کل 31 اکتوبر کو ہوگا، جس کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سےچیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
اہم اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔
اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ متوقع ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات الیکشن کمیشن
پڑھیں:
ایم پی اے اسما عباسی پارلیمانی سیکرٹری برائےمحکمہ صحت و آبادی تعینات۔نوٹیفکیشن جاری
لاہور (نامہ نگار)حکومتِ پنجاب نے مختلف محکموں کے لیے پانچ نئے پارلیمانی سیکرٹریز کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن محکمہ قانون و پارلیمانی امور پنجاب کی جانب سے جاری کیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے درج ذیل اراکینِ صوبائی اسمبلی کو بطور پارلیمانی سیکرٹری تعینات کیا ہے:
تیمور علی خان (ایم پی اے، پی پی-79، سرگودھا) — محکمہ خزانہ
عرفت اقبال (ایم پی اے، پی پی-44، سیالکوٹ) — محکمہ سیاحت
نوید اشرف (ایم پی اے، پی پی-50، سیالکوٹ) — خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم
جعفر علی ہوچا (ایم پی اے، پی پی-102، فیصل آباد) — سماجی بہبود و بیت المال
عاصمہ ناز (ایم پی اے، ڈبلیو-326) — محکمہ صحت و آبادی
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعیناتیاں فوری طور پر مؤثر العمل ہوں گی۔
دستاویز پر سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور محمد آصف بلال لودھی کے دستخط موجود ہیں۔