عمران خان کی ہدایت پر کے پی کابینہ کو حتمی شکل دیدی : وزیراعلیٰ کے پی
اشاعت کی تاریخ: 30th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی براہِ راست ہدایت پر صوبائی کابینہ کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے بتایا کہ کابینہ کے پہلے مرحلے میں 10 سے زائد وزرا کے نام فائنل کرلیے گئے ہیں، جب کہ دوسرے مرحلے میں مزید ارکان شامل کرنے پر مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کی تشکیل کے عمل میں میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے تاکہ بہتر گورننس اور انتظامی کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سہیل آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کارکنوں کی شکایات کا ازالہ ان کی اولین ترجیح ہے، تاکہ تنظیمی سطح پر مضبوط ہم آہنگی پیدا کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے کو اس وقت دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، افغانستان کی جانب سے سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار روزانہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا تھا کہ وہ عمران خان سے ملاقات تک ایک محدود کابینہ تشکیل دیں تاکہ اہم سرکاری فیصلے اور زیر التوا فائلوں پر پیش رفت ممکن بنائی جا سکے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی صوابدید سے کابینہ تشکیل دیں اور اس کا حجم مختصر رکھیں۔
آج اڈیالہ جیل میں عظمیٰ خان کی اپنے بھائی عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد انہوں نے علیمہ خان اور دیگر کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کی۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کی عمران خان سے پھر ملاقات نہ ہوسکی، توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں ملاقات کے لیے پٹیشنز دائر کی جائیں، اور یہ ہدایات سلمان اکرم راجا تک پہنچائی جائیں گی۔
آج عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر وکلاء اور فیملی آئی ہوئی تھی کسی کو ملاقات نہیں کرنے دی گئی ماسوائے ہماری ایک بہن ڈاکٹر عظمیٰ کے عمران خان نے پیغام بھیجا ہے کہ اس توہین عدالت پر پارٹی فوری پٹیشن دائر کرے۔ علیمہ خان pic.twitter.com/y2bIu3AAAL
— PTI (@PTIofficial) October 28, 2025
عظمیٰ خان نے بتایا کہ ملاقات میں عمران خان کو خیبر پختونخوا کے جلسے سے متعلق آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق کارکنان نے لانگ مارچ کی خواہش ظاہر کی تو عمران خان مسکرا دیے۔
عظمیٰ خان نے کہاکہ انہیں عدالتوں سے کسی قسم کی امید نہیں ہے، تاہم انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ایک مختصر ٹیم تشکیل دیں، اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی فرد کا نام تجویز نہیں کیا۔ یہ مکمل اختیار وزیراعلیٰ کے پاس ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے مطابق عمران خان نے مزید کہاکہ پارٹی پیغامات سلمان اکرم راجا کے ذریعے پہنچائے جائیں گے۔
ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علامہ راجا ناصر عباس اور محدود خان اچکزئی کی تقرری کے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر تشویش ظاہر کی، جبکہ احمد چھٹہ اور بلال اعجاز کو عہدوں سے ہٹانے پر بھی سوال اٹھایا، یہ کہہ کرکے وہ ان کے پرانے ساتھی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کور کمانڈر پشاور سے کیا گفتگو ہوئی؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے تفصیل بتادی
عمران خان نے ہدایت دی کہ توہین عدالت کی درخواست فوری طور پر دائر کی جائے اور یہ بھی کہاکہ ہائیکورٹ سے تاریخ لیے بغیر واپس نہ آیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اڈیالہ جیل ملاقات پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی خیبرپختونخوا صوبائی کابینہ عظمیٰ خان علیمہ خان عمران خان وزیراعلی وی نیوز