ٹمپرڈ گاڑی کے خفیہ خانوں سے کروڑوں کے اسمگل شدہ موبائل فون برآمد
اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کسٹمز انفورسمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون اور ٹمپرڈ گاڑی ضبط کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے 9 کروڑ 60 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فون اور ٹمپرڈ گاڑی کو ضبط کر لیا۔ ترجمان ایف بی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے یہ کارروائی کراچی حیدرآباد ٹول پلازا کے قریب خفیہ اطلاع پر کی گئی جس میں 564 اعلیٰ معیار کے اسمگل شدہ موبائل فونز اور ایک ٹیمپرڈ لینڈ کروزر ضبط کرلی جن کی مجموعی مالیت 9 کروڑ 60 لاکھ روپے ہے۔ گاڑی کے ابتدائی معائنے میں اس کے بونٹ، فرنٹ بمپر، سائیڈ فینڈر کے حصوں پر ویلڈنگ کے مشکوک نشانات پائے گئے۔ تفصیلی جانچ پڑتال پر گاڑی کے اندر خصوصی طور پر تیار 5 خفیہ خانوں کی نشاندہی ہوئی اور ان خفیہ خانوں میں سے معروف برانڈز کے 564 موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ترجمان کے مطابق فرانزک رپورٹ سے گاڑی کے ٹمپرڈ اور نان ڈیوٹی پیڈ ہونے کی تصدیق ہو گئی جس کے بعد کسٹمز ایکٹ 1969ء کی متعلقہ دفعات اور درآمدی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر موبائل فونز اور گاڑی ضبط کر لی۔ واقعہ کی ایف آئی آر درج کر کے اسمگلنگ نیٹ ورک تک رسائی کیلیے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے اسمگل شدہ موبائل گاڑی کے
پڑھیں:
جیکب آباد: محکمہ تعلیم میں اسکول بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251208-11-4
جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد محکمہ تعلیم میں اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن ،افسران کو بچاکر کلرکس کی قربانی دے دی گئی ،ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ کی تحقیقاتی رپورٹ پر سوال اٹھنے لگے تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محکمہ تعلیم میں ضلع کے اسکولوں کی بجٹ میں کروڑوں روپے کے بدعنوانی کی شکایات پر ڈائریکٹر ایجوکیشن پرائمری لاڑکانہ خلیل احمد مہر دو اسسٹنٹ عاشق بھٹو ،مقصود سومرو اور ایک جونیئرکلرک عبدالغنی انصاری کو ذمہ دار قرار دیکر معطل کر دیا ہے ڈائریکٹر ایجوکیشن لاڑکانہ کی ایسی تحقیقاتی رپورٹ پر سوال اٹھنے لگے ہیں کہ ذمہ دار افسران کو بچاکر ماتحت ملازمین کی قربانی دی گئی ہے جو ڈیل کا نتیجہ ہے واضح رہے کہ ضلع کے گورمنٹ پرائمری سیکنڈری بوائز اور گرلس اسکولوں کی اسکول اسپیسفیک بجٹ کے تین کروڑ سے زائد فنڈس نکلواکر بندر بانٹ کی گئی۔