2025-08-12@00:14:14 GMT
تلاش کی گنتی: 4562
«افراد دریا»:
(نئی خبر)
لاہور (خبر نگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے خواتین سے زیادتی کے مقدمات سے متعلق ایک اہم قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ جنسی جرائم کی تفتیش صرف جنسی جرائم سے متعلق تربیت یافتہ خاتون افسر ہی کر سکتی ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ نے یہ فیصلہ ایک متاثرہ خاتون کی جانب سے مقدمے کی تحقیقات جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی)سے کروانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے سنایا۔عدالت نے قرار دیا کہ اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 9کے تحت ایسے مقدمات کی تفتیش کے لئے ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جانا ضروری ہے جس میں جنسی جرائم کی تربیت یافتہ افسران شامل ہوں۔9 صفحات پر مشتمل تفصیلی تحریری فیصلے...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ناروے انڈر 15 فٹ بال کپ میں شاندار کامیابی پر پاکستانی کھلاڑیوں کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے نوجوانوں کی صلاحیت و استعداد کی کوئی کمی نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں مثبت سمت میں استعمال کیا جائے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ناروے میں ہونے والے فٹ بال مقابلے، جس میں 30 ممالک کی 2ہزار سے زائد ٹیمیں شریک تھیں، وہاں کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر کے نوجوانوں نے انڈر 15 کیٹگری میں ٹائٹل جیت کر یہ ثابت کیا کہ ملک میں صلاحیت کی کمی نہیں، کمی ہے تو...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیوروکریسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آدھے سے زیادہ بیورو کریٹ پرتگال میں پراپرٹی لینے کے بعد اب شہریت لینے کی تیاری کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بیورو کریسی میں شامل آدھے سے زیادہ لوگوں نے پرتگال میں نہ صرف پراپرٹی بنالی بلکہ اب وہ شہریت بھی لے رہے ہیں اور یہ کوئی عام نہیں بلکہ نامی گرامی بیورو کریٹس ہیں۔ وطن عزیز کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ھے اور شہریت لینی کی تیاری کر رہی ھے۔ اوریہ نامی گرامی بیوروکریٹس ھیں ۔ مگر مچھ اربوں روپے کھا کے آرام سے ریٹائرمنٹ...
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں شدید بارش کے باعث آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پہاڑ سے آنے والا ریلہ دھرالی کے علاقے میں کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شریک ہیں۔ ریاست میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے،...
چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں مچھر سے پھیلنے والے وائرس چکن گونیا کے کیسز کی تعداد 7 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جس کے بعد حکام نے کورونا وبا کے دوران نافذ کردہ سخت اقدامات دوبارہ اپنانا شروع کردیے ہیں۔ چینی میڈیا کے مطابق، یہ وبا سب سے زیادہ فوشان شہر میں پھیلی ہے، جو اس وقت سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ ہے، جب کہ صوبے کے کم از کم 12 دیگر شہروں میں بھی انفیکشن رپورٹ ہوا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ہی تقریباً 3 ہزار نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں ڈینگی کے 345 کیسز، رواں سال پہلی موت کراچی میں رپورٹ ہانگ کانگ نے بھی پیر کے روز چکن گونیا...
بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے پہاڑی علاقے دھرالی میں شدید بارشوں کے بعد اچانک مٹی کا تودہ گرنے اور سیلابی ریلے سے خوفناک تباہی پھیل گئی۔ واقعے میں کم از کم 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں مکانات اور عمارتیں ملبے تلے دب گئیں یا پانی میں بہہ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار کی نااہلی بے نقاب: 36 لاکھ بھارتی سیلاب سے متاثر، 34 افراد جاں بحق پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہونے ہونے والی شدید بارش کے بعد پہاڑی سلسلے سے مٹی کا ایک بڑا تودہ قصبے پر آ گرا، جس کے بعد گدلا پانی، ملبے اور پتھروں کا ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا۔ سوشل میڈیا اور بھارتی چینلز پر نشر...
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور وکلاء برادری کے درمیان تعاون کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی سے سندھ ہائی کورٹ بار کے وفد نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے لازم و ملزوم ستون ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس بنائی جا رہی ہیں، 13 اقسام کے مقدمات کے فیصلے کے لیے ٹائم لائنز مقرر کی جا رہی ہے۔ ہائیکورٹ کے اختیار میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں اے...
اسلام ٹائمز: اگر یورپ واقعی اپنے امن پسندی کے دعوے میں سچا ہے تو اسے قبول کر لینا چاہیے کہ مسئلہ فلسطین کا منطقی اور منصفانہ راہ حل وہی ہے جو بارہا پیش کیا جا چکا ہے: مسلمانوں، یہودیوں، عیسائیوں اور حتی سیکولر حلقوں سمیت تمام فلسطینیوں کی شرکت سے ایک وسیع ریفرنڈم کا انعقاد۔ صرف ایسے جامع ریفرنڈم کے سائے تلے ہی فلسطینی قوم کا اپنی تقدیر کے تعین کا حق پورا ہو سکتا ہے اور خطے میں پائیدار امن برقرار ہو سکتا ہے۔ ہر دوسرا راہ حل صرف عارضی طور پر درد ختم کرنے یا پس پردہ اہداف کے حصول کے لیے سفارتی ڈرامہ بازی ہی ہو سکتی ہے۔ تحریر: سید مہدی نورانی یورپی یونین اور اس...
حال ہی میں چین میں بڑی عمر کے افراد میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے چوسنیاں متعارف کرائی گئی ہیں جس نے مقبول ٹرینڈ کی شکل اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بڑوں میں ڈپریشن کم کرنے کیلئے adult pacifiers استعمال کرنے کا ایک غیر معمولی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ جسے لوگ ذہنی دباؤ، نیند میں مشکل یا سگریٹ چھوڑنے کے لیے آرام دہ احساس کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔ بڑوں کیلئے یہ چوسنیاں ستمبر 2025 سے ہی عام ہونے لگی تھیں جنہیں لوگ ذہنی تناؤ، کم نیند اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار سمجھ کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ چوسنیاں بچوں کی چوسنیوں سے قدرے بڑے سائز میں دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت 10 یوان (425 پاکستانی روپوں) سے شروع ہوتی ہے۔ کچھ استعمال کنندگان نے ان...
کراچی: افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی ٹیم کے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ افغانستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سیریز کے پیش نظر یہ کھلاڑی دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نکھارنے اور بڑی ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔
ملتان(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال پر سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی گھر پر اہلکاروں کی کارروائی پر کھل کر بول پڑے۔ سینئر سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی جاوید ہاشمی نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایجنسیوں اور پولیس کے اہلکاروں نے میرے گھر پر دھاوا بولا، ایک ایک کمرے کی تلاشی لی گئی اور خواتین کے ساتھ توہین آمیز رویہ اپنایا گیا۔ان کاکہناتھا کہ یہ اقدامات نہ صرف آئینی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں بلکہ بنیادی انسانی حرمت کی توہین بھی ہیں۔ سینئر سیاستدان کاکہنا تھا کہ کل کا تحریک انصاف کا احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں جمہوری حق ہے، جس کا مقصد جمہوریت، انسانی آزادی، اور آئینی بالادستی...

مل بیٹھ کر بات کرنا ہوگی، سیاست کو انتقام سے نکالنا ہوگا: وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاست کو انتقام سے نکالنا ہوگا، اور ہمیں مل بیٹھ کر ملک کی بہتری کے لیے راستہ نکالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ججز کی تعیناتی مشاورت سے ہوتی ہے، 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے ہم نے پارلیمانی کمیٹی کو مضبوط کیا، جو کسی گناہ کے مترادف نہیں۔ یہ ترمیم ایوان نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپریل 2022 میں آرٹیکل 95 کے تحت قرارداد آئی، جسے صرف ڈیڑھ منٹ میں مسترد کرکے قومی اسمبلی توڑ دی گئی۔ یہ سب سیاسی مصلحت کے تحت تحریک عدم اعتماد سے بچنے کے...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)اسرائیل کی غزہ میں امداد لینے آئے کمزور و بے بس فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ اور پناہ گزین کیمپوں پر بھی بمباری سے مزید 74 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد کیلئے کھڑے بے بس فلسطینیوں پر فائرنگ کی گئی جبکہ پناہ گزین کیمپوں پر بمباری بھی ہوئی۔غزہ پر اسرائیلی حملوں میں پیر کی صبح سے اب تک 74 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 36 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی بمباری اور امداد کی کمی کے باعث روزانہ 28 بچے جان سے جارہے...
لاہور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر امریکا آنے والے بعض ممالک کے شہریوں کے لیے نیا ویزا سیکیورٹی بانڈ پروگرام متعارف کرا دیا، جس کے تحت مخصوص درخواست دہندگان کو 15 ہزار ڈالر تک کی رقم بطور ضمانت جمع کرانا ہوگی۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق نئی پالیسی کا نفاذ 20 اگست سے ہوگا، جو ابتدائی طور پر بی ون (کاروباری) اور بی ٹو (سیاحتی) ویزہ رکھنے والے افراد پر لاگو کی جائے گی۔ قطری میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ پائلٹ پروگرام اُن ممالک کے شہریوں کی حوصلہ شکنی کے لیے تیار کیا گیا ہے جہاں سے تعلق رکھنے والے افراد میں ویزے کی مدت سے زائد قیام (اووراسٹے)...
حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔سینٹر آف...
سٹی42: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا. تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کے احتجاج میں عوام کی شرکت کی امیدیں ختم ہونے کے بعد اپنے "ملک گیر احتجاج" کی تاریخ پانچ اگست سے بڑھا کر اس میں 14 اگست (پاکستان کے یومِ آزادی) تک توسیع کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں تحریک انصاف نے جس "احتجاج" کے لئے کئی ہفتے کوشش کی اس کو عوام کی توجہ حاصل نہ ہو سکی جس کے بعد آج پی ٹی آئی اسلام آباد نے اپنا احتجاج اور جلسہ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے سب مفروروں سمیت تمام ارکان پارلیمنت کو اڈیالہ جیل طلب کر...
پاکستان تحریک انصاف کی پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144 نافذ کردی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذ وہگی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش، لاوڈاسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جبکہ اہم شاہراہوں پر رکھی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظرراولپنڈی میں دفعہ 144نافذ، ڈبل سواری اور سیاسی اجتماعات پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی پیش نظر راولپنڈی میں انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کردی، جس کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی ہوگی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ضلع بھر میں 4 اگست سے 10 تک دفعہ 144 نافذہو گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق راولپنڈی میں سیاسی اجتماعات، ریلیوں، جلوس پر مکمل پابندی لگادی گئی ہے، جس کے تحت 4 سے 10 اگست موٹرسائیکل ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے...
حکومت گلگت بلتستان نے دیامر کے علاقے تھک بابوسر میں سیلاب کی زد میں آکر لاپتا ہونے والے سیاحوں کی لاشوں کی تلاش کے لیے جاری سرچ آپریشن باضابطہ طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 2 ہفتوں کی بھرپور کوششوں کے باوجود مزید لاشیں برآمد نہ ہونے کے باعث کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: موسم سرما کا آغاز: بابو سر ٹاپ پر شدید برفباری، درجہ حرارت منفی پہنچ گیا صوبائی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے ملبے سے تمام گاڑیاں نکال لی گئی ہیں، تاہم لاپتا افراد کی باقی لاشیں تلاش کرنے کی تمام تر کوششیں ناکام رہیں، جس کے بعد 14 روزہ آپریشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انہوں...
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملے کی کوشش کی گئی ہے پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا.(جاری ہے) ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ریلوے انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس سے قبل ایک پائلٹ انجن کوئٹہ سے سبی تک ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے پیر کی صبح لیویز ذرائع کے مطابق دوزان کے قریب واقع ٹنل نمبر 16...
معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے حالیہ انٹرویو میں بلال عباس کے ساتھ نکاح کی خبروں پر پہلی بار کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اگر واقعی ایسا کچھ ہوا ہوتا تو تصاویر ضرور منظر عام پر آتیں، کیونکہ آج کل لوگ اپنی زندگی کے اہم لمحات فوراً سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔ درفشاں کا کہنا تھا کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ضرور ہے، لیکن ایسی بڑی خبر کو لوگ چھپا نہیں سکتے، خاص طور پر جب سوشل میڈیا اتنا تیز ہو چکا ہے۔ اگر ایسا کچھ ہوتا تو تصاویر سامنے آجاتیں اب تو اگلے ہی دن لوگ تصویر پوسٹ کر دیتے ہیں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ بلال...
ایئر انڈیا کی پرواز میں لاگ بیگوں کی موجودگی نے مسافروں کو پریشان کردیا ہے جبکہ معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کی سان فرانسسکو سے ممبئی آنے والی طویل پرواز AI180 میں لال بیگ نظر آنے کے واقعے نے مسافروں کو حیرت اور پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ پرواز کے دوران 2 مسافروں نے کیبن کے اندر چھوٹے سائز کے لال بیگ دیکھے، عملے نے فوری طور پر دونوں مسافروں کو دیگر نشستوں پر منتقل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں ایئر انڈیا نے اس واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے مسافروں سے غیر مشروط معذرت کی ہے اور کہا ہے...
نیویارک کی گورنرکیتھی ہوکل نے مسلم پولیس افسر کے جنازے میں حجاب پہننے پرسینیٹر ٹیڈ کروز کی تنقید کو مسترد کردیا ہے۔ نیویارک کی گورنر کیتھی ہوکل نے ایک مسلم پولیس افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران حجاب پہننے پر تنقید کرنے والے ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز کو شدید جواب دیا ہے۔ کیتھی ہوکل نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میں نے نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ایک شہید مسلم افسر کے جنازے میں شرکت کے دوران ان کی عزت میں حجاب پہنا۔ ’سوگوار خاندان کے عقیدے کا احترام کرنا وہی کام ہے جو کسی بھی رہنما یا مہذب شخص کو کرنا چاہیے۔‘ یہ بھی پڑھیں: نیویارک کے آفس ٹاور میں فائرنگ، پولیس افسر سمیت 5 افراد...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملے کی کوشش کی گئی۔ پیر کی صبح کولپور کے قریب ریلوے ٹریک کی کلیئرنس کے لیے بھیجے گئے پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد ریلوے حکام نے ٹرین کو دوزان ریلوے اسٹیشن پر روک دیا۔ ریلوے حکام نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریلوے انتظامیہ کے مطابق، جعفر ایکسپریس کے سفر سے قبل کوئٹہ سے سبی تک ایک پائلٹ انجن ٹریک کی جانچ کے لیے چلایا جاتا ہے تاکہ کسی ممکنہ تخریب کاری سے بچا جا سکے۔ لیویز ذرائع کے مطابق، پیر کی صبح دوزان کے قریب واقع ٹنل نمبر 16 کے قریب پائلٹ...
صنعاء ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) یمن کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 68 ہوگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یمن کے ساحل کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش ایا ہے جہاں کشتی میں 150 سے زائد افراد سوار تھے جو غیر قانونی طور پر یمن کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے، ان پناہ گزین تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افراد ہلاک ہوئے اور درجنوں کو بچا لیا گیا۔ یمنی حکام کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ بحیرہ احمر کے قریب اس وقت پیش آیا جب کشتی سمندر کی طوفانی لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی، حادثے کی اطلاع ملتے...
آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مشہور ہاربر برج پر اتوار کے روز شدید بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف مارچ کیا اور فوری جنگ بندی، امداد کی بحالی اور فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ ’’مارچ برائے انسانیت‘‘ کے نام سے منعقد کیا گیا تھا، جس میں بزرگ شہریوں سے لے کر بچوں والے خاندانوں تک ہر طبقہ شامل تھا۔ بہت سے مظاہرین نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور کچھ لوگ بھوک کی علامت کے طور پر برتن اور پتیلیاں ساتھ لائے تھے۔ مارچ میں نعرے لگائے گئے کہ: "ہم سب فلسطینی ہیں۔" نیوساوتھ ویلز پولیس کے مطابق مظاہرے میں 90 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے...
وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے حج 2026 کے لیے درخواستوں کی وصولی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ وزارت کے ترجمان محمد عمر بٹ کے مطابق، درخواست دہندگان آج سے نامزد بینکوں اور سرکاری آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، رجسٹرڈ افراد کے لیے درخواستوں کی جانچ اور ابتدائی قسط جمع کرانے کا عمل ’پہلے آئیے، پہلے پائیے‘ کی بنیاد پر ہوگا، اور یہ مرحلہ 4 اگست سے 9 اگست تک جاری رہے گا۔ محمد عمر نے بتایا کہ نشستیں باقی ہونے کی صورت میں نئے درخواست گزار 11 اگست سے 16 اگست تک درخواست دے سکیں گے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ جیسے ہی تمام نشستیں...
بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔ ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئی ہے۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔‘‘ افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی واضح رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات...
وفاقی وزیرِِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔جام کمال نے کہا کہ سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، تجارت کے دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ...

تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان
تعلیم خیرات نہیں،قوم کا آئینی حق ہے، حکومت ٹیکس لیتی ہے مگربنیادی حق دینے کو تیار نہیں،حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز سوات(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں بنو قابل پروگرام کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے...
سٹی 42: سابق وزیراعظم و صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو بھمبر سے گرفتار کر لیا گیا سردار قیوم نیازی کو گرفتاری کے بعد میرپور منتقل کیے جانے کا امکان ہے ، تحریک انصاف نے موقف اپنایا ہے کہ گرفتاری وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے کہنے پر عمل میں لائی گئی، ذرائع کے مطابق قیوم نیازی کی گرفتاری فیصل آباد عدالت کے 9 مئی کے کیس کے فیصلے کی روشنی میں ہوئی،سردار قیوم نیازی پر 9 مئی واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام ہے ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کی جانب سے گرفتاری کی شدید مذمت کی جارہی ہے محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا...

حماس کی نئی ویڈیو نے دنیا کو چونکا دیا: یرغمالی نوجوان اپنی ’قبر‘ کھودنے پر مجبور، خوراک کی شدید قلت کا انکشاف
فلسطینی تنظیم حماس کی جانب سے جاری کی گئی نئی ویڈیو نے دنیا بھر میں ایک بار پھر غزہ کی صورتحال اور یرغمالیوں کے حالات پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔ ????????BREAKING: Hamas releases a new video featuring an Israeli hostage..hostage digging his own grave in a tunnel.???????? pic.twitter.com/3w25xMEfuQ — THE UNKNOWN MAN (@Theunk13) August 2, 2025 ویڈیو میں 24 سالہ اسرائیلی یرغمالی ایویاتار ڈیوڈ ایک تنگ و تاریک سرنگ میں نڈھال حالت میں زمین کھودتا دکھائی دیتا ہے۔ ویڈیو میں نوجوان کہتا ہے: ’یہ میری قبر ہے… میرے پاس وقت کم ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس نے واضح کردیا یہ منظر نہ صرف ایک قیدی کی کربناک حالت...
کولکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ممبئی سے کولکتہ جانے والی ایک پرواز میں ذہنی دباؤ (پینک اٹیک) کا شکار ہونے والے 32 سالہ حسین احمد مجمدار کو ایک دوسرے مسافر نے تھپڑ مار دیا تھا۔ یہ واقعہ جہاز کے اندر پیش آیا جب ایئر ہوسٹسز انہیں آرام دہ جگہ پر لے جا رہی تھیں۔ واقعے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حفیظ الرحمان نامی مسافر نے حسین کو تھپڑ مارا اور بعد میں وضاحت دی کہ وہ ’پریشان کر رہا تھا‘۔ جہاز کولکتہ پہنچا تو حفیظ الرحمان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مگر کچھ دیر بعد اسے رہا کر دیا گیا۔ A Muslim man was slapped by a passenger on an Indigo...
---فائل فوٹو رحیم یار خان میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں موٹرسائیکلوں میں ٹکر کے بعد آگ بھڑک اٹھنے سے 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔سانگلہ روڈ پر موٹرسائیکلوں کی ٹکر کے بعد آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رحیم یار خان: گڈو انٹرچینج کے قریب بس اور ٹرالر میں تصادم، 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جبکہ 10 شدید زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے جن کو فوری طبی امداد کے لیے ملتان برن یونٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل پر پیٹرول کا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے نام پیغام جاری کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شیر افضل مروت کاکہناتھا کہ علیمہ خان نے پارٹی کو 9مئی جیسے حالات سےدوچار کردیا، میں عمران خان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں مگر مجھے عوام اور خود کے درمیان کوئی مداخلت نہیں چاہئے،جیسے 9مئی کے بعد میں نے احتجاج کی قیادت کی۔ شیر افضل مروت کا مزید کہناتھا کہ مجھے پورے پاکستان میں عوام کو متحرک کرنے کیلئے کم از کم ایک ماہ درکار ہے، اس لئے احتجاج کو نئی تاریخ دینی ہوگی، پارٹی میرے ساتھ ناانصافی اور بے عزتی پر معافی...
آئندہ سال حج کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔ رجسٹریشن سے محروم افراد کو بھی حج 2026 کیلئے درخواست دینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 اور قومی مصنوعی ذہانت پالیسی کی منظوری دے دی میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے متعلق اپنی درخواستیں 11 سے 16 اگست تک جمع کرا سکیں گے۔ یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے کہ ساڑھے 4 لاکھ رجسٹرڈ افراد کے باوجود، سوا لاکھ حج کوٹے کی تکمیل یقینی نہیں ہو پا رہی۔ حج پالیسی پر نظر ثانی کے بعد وزارتِ مذہبی امور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سرکاری...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر خالد محمود ایشین باکسنگ کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے رکن منتخب ہو گئے۔خالد محمود نے الیکشن میں بھارت کے اجے سنگھ کو 9 کے مقابلے 18 ووٹ سے شکست دی۔بینکاک میں ہونے والے پہلے کانگریس اجلاس کے دوران عہدے پر الیکشن ہوا۔خالد محمود کی کامیابی سے بین الاقوامی کھیلوں کی قیادت میں پاکستان پر بڑھتے ہوئے علاقائی اعتماد کا اظہار ہے۔خالد محمود کا انتخاب نہ صرف اولمپک باکسنگ بلکہ ایشیا میں بھی کھیل کے فروغ میں مدد ملے گی۔صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل ناصر ٹنگ نے کہا کہ بھارت کیخلاف کامیابی پاکستان کیلئے باعثِ فخر ہے، پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر کھیلوں میں مضبوط مقام حاصل ہو رہا ہے، خالد محمود کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز قوانین سے متعلق بڑی اصلاحات نافذ کر دی گئیں۔ وزارت خزانہ کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس چوری میں مدد کرنے والوں کے خلاف بھی قانونی کارروائی ہو گی۔ مال کی نقل و حرکت پر مکمل نگرانی کیلئے کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای بلٹی قوانین لاگو ہوں گے۔ کارگو کی نقل و حرکت پر ڈیجیٹل بل کی غلطی پر جرمانہ ہو گا۔ کیش آن ڈلیوری پر کورئیر اور آن لائن ادائیگی پر ٹیکس کٹوتی کی ذمے داری بنکوں کی ہو گی۔ ملک کے اندر یا باہر ڈیجیٹل فروخت کرنے والوں کو ایف بی آر میں رجسٹرڈ ہونا ہو گا۔ غیر رجسٹرڈ کاروبار کرنے والوں کے اکاؤنٹس‘ کاروبار اور جائیدادیں سیل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اعلیٰ قیادت، جن میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان اور خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور شامل ہیں، کو حالیہ ملاقاتوں میں سختی سے آگاہ کیا گیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں ریاست کی جانب سے کوئی نرمی، مفاہمت یا سودے بازی نہیں ہوگی۔ انگریزی اخبار کے رپورٹر انصار عباسی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوٹوک انداز میں بتایا گیا کہ ریاستی ادارے 9 مئی کے پرتشدد واقعات کو نظرانداز کرنے یا ان میں ملوث افراد کو معاف کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔ ان پر واضح کیا گیا کہ 9 مئی کے مقدمات میں قانونی کارروائی کسی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے نا اہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کی اپیلوں کا انتظار کیے بغیر ہمارے ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا۔ تاریخ جب لکھی جائے گی سکندر سلطان راجہ کا نام سیاہ ترین حروف میں درج ہو گا۔ اس شخص نے ڈیڑھ سال میں 17 سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جنھوں نے عوام کا ووٹ...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے لیے خار میں خیمہ بستی کی تیاریاں ایسے وقت میں شروع کردی گئی ہیں جب 50 رکنی قومی جرگے اور طالبان کے درمیان مذاکرات آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں۔ جرگے نے طالبان کو واضح طور پر بتا دیا ہے کہ وہ یا تو ہتھیار ڈال دیں، افغانستان واپس چلے جائیں یا پھر ان کے خلاف فیصلہ کن آپریشن ہوگا۔ باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان نمائندوں کے درمیان مذاکرات کا عمل گزشتہ تین روز سے جاری ہے۔ گزشتہ روز ایک نامعلوم مقام پر ہونے والی براہِ راست ملاقات میں طالبان کو واضح پیغام دیا گیا ہے کہ اب علاقے میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں...
کوئٹہ میں غیرقانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز صوبے میں موجود پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے اور وطن واپس جانے کی ہدایت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان نے ملک کے جنوب مغربی علاقوں میں مقیم افغان باشندوں کو ملک چھوڑنے کیلئے ایک نیا حکم جاری کیا ہے، جس کے بعد ہزاروں افغان شہری چمن سرحد کی جانب روانہ ہو گئے ۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ”اے ایف پی” نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا کہ افغان مہاجرین کے انخلا کی اس تازہ مہم کا مقصد غیر قانونی تارکینِ وطن کی واپسی کو ایک باوقار اور منظم طریقے سے یقینی بنانا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر...
منظم گٹھ جوڑ بے نقاب، ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی، نیب عدالت پہنچ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قومی احتساب بیورو بلوچستان نے اربوں روپے کی 11 ہزار ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضے کا اسکینڈل بے نقاب کر دیا۔ نیب نے زمینوں کی بندر بانٹ منجمد کرنے کے لیے احتساب عدالت کوئٹہ سے رجوع کر لیا۔ ترجمان نیب کے مطابق اس سنگین سکینڈل میں بورڈ آف ریونیو کے اعلیٰ افسران، بااثر لینڈ مافیا اور بعض سیاسی شخصیات کے مابین منظم گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے جنہوں نے ملی بھگت سے اربوں روپے مالیت کی زمین اپنے فرنٹ مینوں کے نام پر منتقل کرائی۔ نیب بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کے علاقوں کرک، سام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے مشعال یوسفزئی کو سینیٹر بنوانے ہر شدید تحفظات برقرار ہیں، مشعال یوسفزئی کے سنیٹر بنائے جانے کو انصاف و میرٹ کیخلاف انتخاب قرار دے دیا۔(جاری ہے) سینٹرل جیل اڈیالہ کے باہر میڈیا سے بات چیت کے دوران علیمہ خان سے جب یہ سوال کیا گیا کہ مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، آپ ان کے خلاف تھیں ۔علیمہ خان سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ مجھ سے اگر پوچھیں تو سینیٹرز کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 02 اگست 2025ء) ہیٹی میں انسانی حقوق کی صورتحال بدستور تشویشناک ہے جہاں مسلح تشدد کے نتیجے میں اپریل سے جون تک 1,520 افراد ہلاک اور 609 زخمی ہوئے جبکہ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں 1,617 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ملک میں اقوام متحدہ کی نمائندہ اور امدادی رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے بتایا ہے کہ دارالحکومت پورٹ او پرنس سمیت متعدد علاقوں میں مسلح جتھوں کی کارروائیاں اور انسانی حقوق کی پامالیاں جاری ہیں جہاں انسانی بحران مزید شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ Tweet URL 2021 میں صدر جووینل موز کے قتل کے بعد دارلحکومت بڑے پیمانے پر تشدد کی لپیٹ میں آ گیا تھا جو اب پہلے سے...
غذر: گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ہاتون کھاری کے مقام پر صادق نامی شخص نے دریائے اشکومن میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق صادق کو بچانے کے لیے اس کی بیٹی، پوتی اور بہنوئی بھی دریائے اشکومن میں کود گئے، تاہم افسوسناک طور پر تینوں جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق بیٹی، پوتی اور بہنوئی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ صادق کو زخمی حالت میں زندہ نکال لیا گیا ہے۔ انہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال غذر منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ...
ملزم کے مطابق مقتول وکیل شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق ہی نہیں تھا۔ ملزم نے کہا کہ اسے قانونی نظام سے انصاف نہیں ملا، جس کی وجہ سے اس نے خود بدلہ لینے کا فیصلہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا...
غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 111 فلسطینی شہید ہو گئے۔ صبح سے اب تک کے فضائی حملوں میں 65 افراد کی ہلاکت نے صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے جبکہ 820 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار 332 تک پہنچ چکی ہے۔ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 47 ہزار 643 ہے جو مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اس جنگ کے ساتھ ساتھ غزہ میں انسانی المیہ بھی شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ غذائی قلت اور بھوک کے باعث مزید...

عمران خان نے خود جلاوطنی کی درخواست کی، ہم نے مسترد کیا، وزیرِ مملکت حذیفہ رحمان کا تہلکہ خیز انکشاف
اسلام آباد:وزیرِ مملکت برائے قومی ثقافت و ورثہ حذیفہ رحمان نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے خود حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے درخواست کی تھی کہ اگر کوئی ڈیل ہونی ہے تو انہیں برطانیہ یا کسی یورپی ملک میں بھیج دیا جائے۔ نجی ٹیلی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے حذیفہ رحمان نے کہا کہ ہم نے ظرف کا مظاہرہ کیا اور یہ بات آج تک عوام سے چھپائے رکھی، لیکن اب سچ بتانا ضروری ہو گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے ہم سے بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے پر برطانوی...
ایئر انڈیا کی ایک پرواز میں مسلمان نوجوان کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس نے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ واقعے کے دوران جہاز میں سفر کر رہے ایک مسلمان نوجوان کو گھبراہٹ کا دورہ پڑا، لیکن مدد کرنے کے بجائے ایک مسافر نے نوجوان کو تھپڑ مار دیا۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب نوجوان کو طبی مسئلہ درپیش تھا، ایک مسافر نے اس پر ہاتھ اٹھا دیا۔ اگرچہ ایئر ہوسٹس نے تشدد کرنے والے شخص کو روکنے کی کوشش کی، لیکن وہ باز نہیں آیا۔ یہ منظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر صارفین نے غم و غصے کا اظہار...
چین کے نائب وزیر اعظم کی قیادت میں سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم چانگ گوچھنگ نے صدر شی جن پھنگ کی ہدایات کی روشنی میں ، پارٹی کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی جانب سے متعلقہ ذمہ داران کے ہمراہ صوبہ حہ بئے کے شہر چھنگ دہ کی شنگ لونگ کاؤنٹی میں سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرہ افراد کی خیروعافیت دریافت کی اور قدرتی آفات سے بچاؤ اور ہنگامی امداد اور بحالی کے کاموں کی قیادت کی۔ ہفتہ کے روز انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو آفت...
حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کا معاملہ واضح ہوگیا۔ ملزم نے ویڈیو بیان میں قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔ ویڈیو کے مطابق ملزم عمران آفریدی نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام نے میرے والد کو اغوا کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کر دیا۔ دونوں کے درمیان 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا، جو تنازع کی بنیاد بنا۔ عمران آفریدی کے مطابق نہ صرف اُس کے والد کو قتل کیا گیا بلکہ اس کے بعد ان کے خاندان کو جھوٹے مقدمات میں الجھا دیا گیا۔شمس الاسلام نے میرے بھائیوں پر دہشت گردی کے جھوٹے مقدمات بنوائے اور ہماری خواتین کو بھی قانونی پیچیدگیوں میں گھسیٹا، حالانکہ...
کراچی: ڈی آئی جی ایسٹ زون ڈاکٹر فرخ علی لنجار نے انویسٹی گیشن پولیس میں تعینات 7 پولیس افسران کو معطل کر کے پولیس ہیڈ کوارٹر ایسٹ زون تبادلہ کر دیا جبکہ ان کے خلاف انکوائری کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی آئی جی ایسٹ زون کی جانب سے جاری حکمنامے کے مطابق معطل کیے گئے پولیس افسران میں انسپکٹر (لیگل) دلدار خان انویسٹی گیشن ون ایسٹ ، انسپکٹر منظر حسین قادری ایس آئی او تھانہ سچل انویسٹی گیشن ون ، انسپکٹر ممتاز علی انویسٹی گیشن ون تھانہ سچل ، انسپکٹر مظفرالحق قائم مقام ایس آئی او تھانہ ماڈل کالونی انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد اکرم انویسٹی گیشن تھری ، سب انسپکٹر محمد نسیم ایس آئی...
چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ نافذ کر دیا، چینی میڈیا بیجنگ : گزشتہ پانچ سال میں یعنی چین کی 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ بندی کی مدت کے دوران ، چینی حکومت نے بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے مختلف ویزا فری پالیسیوں کو بہتر بنانا جاری رکھا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق اس وقت چین نے 75 ممالک کے لیے یکطرفہ ویزا استثنیٰ یا باہمی ویزا استثنیٰ نافذ کر رکھا ہے۔ ٹرانزٹ کے لیے ویزا فری ممالک کی تعداد 55 تک پہنچ گئی ہے، چین میں داخلے کی بندرگاہوں کی تعداد 60 تک بڑھا دی گئی ہے اور قیام کی مدت کو 240 گھنٹے تک بڑھا دیا گیا ہے۔...
جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تبادلے و تقرریاں WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جولائی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)میں بڑی اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے گریڈ 17 سے 22 کے 252 افسران کے تبادلے و تقرریاں کردی گئیں۔ایف بی آر نے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا، جس کا اطلاق فوری ہو گا۔ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق گریڈ 18 سے 21 کے 33 افسران کو اضافی ذمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں، اسی طرح ان لینڈ ریونیو گریڈ 22 کا ایک اور گریڈ 21 کے 10 افسران...

ارشد شریف قتل کیس: کینیا کی عدالت نے پولیس کو غیر قانونی اور غیر آئینی قرار دے دیا، جویریہ صدیق کا پاکستان میں انصاف کا مطالبہ
نیروبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست2025ء) کینیا کی اپیل کورٹ نے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت میں ملوث کینیا کے پولیس افسران نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا۔ عدالت نے آزاد پولیس نگرانی اتھارٹی (IPOA) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اپنی تحقیقات، سفارشات، اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DPP) کے ردعمل سے آگاہ کرے۔(جاری ہے) ارشد شریف کی بیوہ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا: "کینیا میں میرے شوہر کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف عدالت نے واضح...
امریکا میں مائنر لیگ بیس بال میں ٹور کے لیے لے جائی گئی ایک بہت بڑی بیس بال پر 6750 دستخط کر کے نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا گیا۔ آٹھ فٹ قطر کے اس بیس بال کے ماڈل نے اپنے سفر کا آغاز 24 جون کو وکٹری فیلڈ (انڈیانا پولس انڈینز کا ہوم گراؤنڈ) سے کیا اور نیو یارک میں قائم اپنے آخری اسٹاپ ایم ایل بی فلیگ شپ اسٹور تک پہنچنے سے قبل 15 بال پارکس سے ہو کر گزری۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ایک اہلکار نے گیند کا جائزہ لیا اور اس پر 6750 دستخط کی موجودگی کی تصدیق کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ کیمبرج یونائیٹد فٹبال کلب نے 2146 دستخط کے ساتھ گزشتہ...
اسلام آباد: لاہور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی سینٹرل ایشیا فرینڈ شپ موٹر بائیک ریلی پشاور پہنچ گئی۔ یہ ریلی 23 دن کے دوران پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے گزرتے ہوئے 5,000 کلومیٹر سے زائد فاصلہ طے کرے گی جو طورخم، کابل، قندوز، خجند، سمرقند اور بخارا جیسے اہم شہروں سے گزرے گی۔ ریلی میں 11 موٹر بائیکرز شریک ہیں جن کا تعلق پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان سے ہے۔ ریلی کا مقصد علاقائی سیاحت ، ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی کو فروغ دینا اور ثقافتی رابطوں کو مضبوط بنانا ہے۔ اسلام آباد میں بائیک ریلی پہنچنے پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے کہا کہ پاکستان سیاحت، موسمی تنوع اور...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ ذرائع کے مطابق شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے ۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اور ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا کر...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے گزشتہ روز کے فیصلے سے دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا۔ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ ان...

وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ ایونٹ کا انعقاد 29 اگست سے 7 ستمبر تک تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کیا جائے گا، سیریز کا افتتاحی معرکہ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔ ہر ٹیم ٹورنامنٹ میں دوسری دو ٹیموں کے خلاف دو دو میچز کھیلے گی جبکہ 7 ستمبر کو ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا جائے گا۔ مکمل شیڈول (مقام: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم): 29 اگست – افغانستان بمقابلہ پاکستان 30 اگست – یو اے ای بمقابلہ پاکستان 1 ستمبر – یو اے ای بمقابلہ افغانستان 2 ستمبر – پاکستان بمقابلہ افغانستان 4 ستمبر – پاکستان بمقابلہ یو اے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مجوزہ سہ فریقی ٹی20 سیریز کے مکمل شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ سیریز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 29 اگست سے 7 ستمبر 2025 تک کھیلی جائے گی۔ یہ ٹورنامنٹ ایشیا کپ 2025 سے قبل ایک اہم وارم اپ ایونٹ کی حیثیت رکھتا ہے، جو 9 ستمبر سے 28 ستمبر کے دوران یو اے ای ہی میں منعقد ہوگا۔ سہ فریقی سیریز کے تمام میچز رات 7 بجے (مقامی وقت) سے فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے۔ سیریز میں تبدیلی یاد رہے کہ ابتدائی طور پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو طرفہ ٹی20 سیریز طے تھی، لیکن بعد ازاں پی سی بی نے...
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے ہرادیا، صائم مین آف دی میچ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز فلوریڈا(شاہ خالد )امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاؤڈرہل میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 14 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔میچ کا آغاز ویسٹ انڈین کپتان شائے ہوپ کی ٹاس جیتنے کے ساتھ ہوا، جنہوں نے پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاکستانی بلے بازوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور 6 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا زبردست مجموعہ ترتیب دیا۔ صائم ایوب نے جارحانہ انداز میں 57...
شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد/لندن(آئی پی ایس) پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا۔بھارت نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا اور پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جس میں بھارتی ٹیم میدان چھوڑ کر جارہی ہے اور شاہد آفریدی اوپر ڈریسنگ روم کی بالکونی میں آرام سے کھڑے ہیں۔مذکورہ تصویر میں شاہد آفریدی کچھ اس انداز میں پویلین میں کھڑے ہیں کہ ان کے صارفین ان کا موازنہ لائن...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ...
لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا صدارتی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے درجنوں ممالک سے امریکہ آنے والی درآمدات پر 10 فیصد سے 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف (درآمدی محصولات) عائد کر دیے ہیں۔ یہ اقدام 1 اگست کی ڈیڈ لائن سے قبل کیا گیا ہے تاکہ دیگر ممالک کو تجارتی معاہدوں پر رضامند کیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا نے پاکستان پر 19 فیصد ٹیرف عائد کر دیا، بھارت کو سختی کا سامنا وائٹ ہاؤس کے مطابق، بھارت پر 25 فیصد، تائیوان پر 20 فیصد اور آسٹریلیا و برطانیہ پر 10 فیصد کا بنیادی ٹیرف لاگو ہوگا۔ صدر ٹرمپ نے اس اقدام کو “دوطرفہ تجارتی تعلقات میں باہمی برابری کی مسلسل کمی” کا نتیجہ قرار دیا ہے۔...
پاکستانی نژاد برطانوی گلوکارہ عینی خالد نے بیٹی کی زندگی کی جنگ کی داستان بیان کردی۔ عینی خالد نے اپنی سات سالہ بیٹی عائشہ کی صحت سے متعلق دل دہلا دینے والی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی 7 سالہ بیٹی عائشہ، جو مکمل طور پر صحت مند تھی، 23 جنوری 2024 کو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں دو کارڈیک اریسٹ کا شکار ہو گئی۔ عینی نے لکھا کہ عائشہ کے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو گئی تھی اور آکسیجن کی شدید کمی کے باعث اس کے اعضا کام کرنا چھوڑنے لگے۔ 45 منٹ تک آکسیجن کی کمی نے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز 9 مئی کے عدالتی فیصلے کو ملک و قوم کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ریاستی اداروں کے خلاف منفی سوچ رکھنے والوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایسی حرکات اب برداشت نہیں کی جائیں گی۔ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسانا اور حملے کرانا ناقابلِ برداشت ہے۔ کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو ہمیشہ کے لیے بند ہونا چاہیے۔ گزشتہ روز کے فیصلے کے بعد ایسی حرکتیں کرنے والوں کو ایک بار نہیں‘کئی بار سوچنا پڑے گا۔ تشدد کے ذریعے غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کو مکمل شکست ہوئی ہے۔ اب...
لاہورکے علاقے چوہنگ کے قریب چارافراد نے شادی شدہ خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے متاثرہ خاتون کےشوہرکی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ میں اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کیلئے نکلا تھا۔ مقدمہ مدعی کے مطابق 3 افراد جن کی عمریں 18 سے 28 سال ہیں نے اہلیہ سے زیادتی کی، تینوں نے فون کر کے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا اور پھر چاروں نے میرے سامنے زیادتی کی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ملزمان نے اُسے باندھ کر تشدد بھی کیا۔
سالٹ لیک سٹی سے ایمسٹرڈم جانے والی ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز بدھ کی شام شدید طوفانی ہوا کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 25 مسافر زخمی ہو گئے اور پرواز کو منی ایپولس-اسٹ۔ پال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی طور پر لینڈ کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایئر بس A330-900 میں 275 مسافر اور 13 عملہ کے ارکان سوار تھے۔ پرواز شام 7:45 بجے ایئرپورٹ پر لینڈ ہوئی جہاں ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ اور پیرا میڈکس نے فوری طور پر زخمی مسافروں کی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ ایک مسافر...
بیرسٹر عمیر نیازی : فوٹو فیس بک پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس نظام کا بوجھ اٹھانے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے دے دے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے اپنی سیاست ختم کرنی ہے تو صوبائی حکومت میں بیٹھی رہے۔پروگرام میں شریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف ایوان سے نکلے یا مستعفی ہوجائے یا ان کی سیٹیں ہمیں ملیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے نکلنے والے تیل سمیت معدنی وسائل کی تقسیم آئین پاکستان...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ سلامتی کونسل کی فلسطین و کشمیر کے حوالے سے قراردادوں پر عمل نہ ہونا بھی اقوام متحدہ کیلئے سوالیہ نشان ہے، ویٹو پاور کا اختیار مفاد پرستی اور انصاف کی بالادستی میں رکاوٹ ہے اس کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ بھارت اور اسرائیل دنیا کے امن کیلئے خطرہ مذہبی جنونیت کو فروغ دے رہے ہیں، فلسطین اور کشمیر میں ظلم وجبر اور انسانیت سوز مظالم اسرائیل اور بھارت ایک سکے کے دو رخ ہیں، پاکستان فلسطین اور کشمیر کیلئے عالمی سطح پر آواز بلند کرے اور اقوام متحدہ میں ویٹو پاور ختم کرنے کیلئے آواز اٹھائے، مسلم...
بھارتی عدالت نے مسجد کے قریب ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے مقدمے میں بی جے پی کی سابق رکنِ پارلیمنٹ اور انتہا پسند ہندو رہنما سادھوی پرگیہ ٹھاکر سمیت سات افراد کو 17 سال بعد بری کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جج اے کے لاہوتی نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے اخلاقیات یا عوامی رائے پر نہیں دیے جا سکتے۔ عدالت میں مدعا علیہان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ اس کیس میں ملزمان کے خلاف کوئی قابلِ قبول ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ یاد رہے کہ 26 ستمبر 2008 کو ریاست مہاراشٹرا کے شہر مالیگاؤں میں ایک مسجد کے قریب نماز جمعہ کے وقت موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا تھا۔ اس بم دھماکے میں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغانستان کے ساتھ طے پانے والے تجارتی معاہدے کے تحت مخصوص زرعی اشیا کی درآمد پر ڈیوٹی ٹیکسوں میں رعایت دینے کا فیصلہ کرلیا اور اس معاہدے کے تحت افغانستان کی 4 مصنوعات پر 5 سے 26 فیصد ٹیکس رعایت دیا جائے گا۔ وفاقی وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے وزارت تجارت کی سمری کی منظوری لی گئی ہے، ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت وفاقی کابینہ نے ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دی ہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ ارلی ہارویسٹ پروگرام کے تحت پاک-افغان دوطرفہ تجارت میں اضافہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پرغیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 7مسافروں کوآف لوڈ کردیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات امیگریشن عملے نے کارروائیوں کے دوران غیرقانونی طور پر بیرون ملک سفر کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے7 مسافروں کو آف لوڈ کردیا۔ ترجمان نے بتایا کہ مسافر وزٹ ویزے پر آذربائیجان جا رہے تھے، امیگریشن کلئیرنس کےدوران مسافروں کو مشکوک پایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافروں نے باکو سے دبئی اور ملائیشیا کے راستے ترکیہ اور لیبیا سفر کرنا تھا، مسافر کا بعد ازاں ترکیہ اور لیبیا سے غیرقانونی طور پر سمندر کے راستے اٹلی جانے کا منصوبہ تھا۔ ترجمان...
پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
کراچی میں سی ویو پر کے مقام پر ایک شخص نے 2 بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی۔ رپورٹ کے مطابق سی ویو دو دریا کے قریب سمندر میں 3 افراد کے ڈوبنے کی اطلاع پر ریسکیو ٹمیں روانہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق40 سالہ شخص اپنے 2 دو بچوں کے ہمراہ ساحل سمندر آیا، پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے اپنے بچوں سمیت سمندر میں چھلانگ لگادی ، عینی شاہدین کے مطابق بچوں کی عمریں 6 سے 7 کے درمیان ہیں۔ پولیس نے کہا کہ تینوں افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان نیا زرعی تجارتی معاہدہ، بلوچستان کے زمینداروں اور پھل سبزی فروشوں کو تحفظات کیوں؟
پاکستان اور افغانستان نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے زرعی اجناس پر ترجیحی ٹیرف سے متعلق ایک اہم معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت 8 زرعی اشیا پر درآمدی محصولات میں نمایاں کمی کی جائے گی۔ یہ معاہدہ یکم اگست 2025 سے نافذ العمل ہو گا اور آئندہ اس میں توسیع اور مزید اجناس شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ طالبان حکومت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، معاہدے پر دستخط کابل میں افغانستان کی وزارت صنعت و تجارت کے نمائندے مولوی احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت جاوید پال کے درمیان ہوئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ان 8 اشیاء پر محصولات کی شرح 60 فیصد سے گھٹا کر 27...
ایرانی سپیکر اسمبلی سے اپنی ایک ملاقات میں سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ تہران نے اسرائیلی دراندازی کے جواب میں آئرن ڈوم کے افسانے کو تہس نہس کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اس وقت "سوئٹزر لینڈ" کے شہر "جنیوا" میں پارلیمنٹ کے اسپیکرز کی چھٹی عالمی کانفرنس منعقد ہوئی۔جس کے دوران گزشتہ شب ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر "محمد باقر قالیباف" نے اپنے پاکستانی ہم منصب "سردار ایاز صادق" سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں محمد باقر قالیباف نے ایران کے خلاف امریکی و صیہونی جارحیت اور تہران کے ساتھ تعاون کے سلسلے میں دوست و برادر ملک پاکستان کے موقف کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ اس جارحیت میں ہمارے کئی کمانڈر شہید ہوئے۔ صہیونیوں کی فوجی کارروائیاں،...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں بیٹھے "میر جعفر" بانی کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ سماء ٹی وی کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں گفتگو کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے سوال اٹھایا کہ وہ لوگ کہاں ہیں جو بانی کے پاؤں پکڑنے کے لیے تیار تھے؟ آج وہ باہر جا کر کیا بیانات دے رہے ہیں؟۔شہریار آفریدی نے کہا کہ مختلف چہروں والے منافق پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے مؤقف اپنایا کہ پارٹی کے اندرونی مسائل کی وجہ ایسے عناصر ہیں جو بانی تحریک انصاف کے ساتھ مخلص نہیں ہیں اور دوغلی سیاست سے جماعت کو کمزور کر رہے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ریٹائرڈ افسر مراد محمد مری کی دوبارہ تقرری اور انہیں تحصیلدار کچلاک کا چارج دینے کے معاملے کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کے مطابق وزیر اعلیٰ نے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی خبروں اور عوامی ردعمل کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم کو فوری انکوائری کا حکم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی حقوق کی آڑ میں دہشت گردوں کے بیانیے کو فروغ نہیں دیا جا سکتا، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی تفصیلات کے مطابق مراد محمد مری کو تحصیلدار کچلاک کے ساتھ ساتھ تحصیلدار سیٹلمنٹ آفس کوئٹہ کا اضافی چارج بھی دیا گیا تھا، جس پر مختلف عوامی و سماجی حلقوں...
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل...
سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ مہاجرت (آئی او ایم) نے بحیرہ روم میں لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹنے سے 18 تارکین وطن کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔'آئی او ایم' کے ترجمان نے کہا ہے کہ ادارے کی ہمدردیاں متاثرین اور اس حادثے میں بچ رہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ یہ المناک واقعہ ان مہلک خطرات کی واضح یاد دہانی ہے جو بہت سے لوگ تحفظ اور مواقع کی تلاش میں مول لیتے ہیں۔لیبیا تارکین وطن اور پناہ کے خواہش مند لوگوں کی ایک بڑی عبوری منزل شمار ہوتا ہے۔ ان لوگوں کی بڑی تعداد استحصال، بدسلوکی اور زندگی کو لاحق سنگین خطرات کا سامنا کرتے ہوئے اچھے مستقبل...
گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ ڈی جی آئی پی او تعینات ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے گریڈ 21کے افسر نعمان اسلم شیخ کو ڈائریکٹر جنرل انٹلیکچوئل پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان تعینات کر دیا ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ، نعمان اسلم شیخ کا تعلق کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ سے ہے اور وہ اس وقت استنبول میں قونصل جنرل ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کے طور پر خدما ت سر انجام دے رہے تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے سے نیدرلینڈز...