2025-12-10@07:32:14 GMT
تلاش کی گنتی: 158

«ایمریٹس ائیرلائن کے»:

(نئی خبر)
    اجلاس میں تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی گئی کہ وہ ہمہ وقت ہائی الرٹ رہیں اور حکومتی مشینری کو مکمل فعال رکھیں۔ مواصلاتی نظام کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خطے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریوں کو مزید مؤثر بنانے کے لیے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس گلگت میں منعقد ہوا۔ اس اہم اجلاس میں تمام متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران بشمول صوبائی سیکرٹریز، کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈائریکٹر جنرل جی بی ڈی ایم اے نے شرکت کی، جس میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سکریٹری داخلہ نے حالیہ بھارتی فضائیہ کی جارحیت کے تناظر میں ممکنہ خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس...
    پاکستان سپر لیگ 2025 کے 26ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ راولپنڈی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 28 رنز بنالیے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فن ایلن 5 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ پی ایس ایل 2025 کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 11 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے اور پلے آف مرحلے میں جگہ بنالی ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ...
    میٹنگ میں کابینی وزراء تبادلہ خیال کرکے یہ طے کرینگے کہ پاکستان سے بدلہ لینے کے درمیان جموں و کشمیر کی عوام کو محفوظ کیسے رکھا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے "آپریشن سندور" کے بعد جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے آج سرینگر میں ایک ایمرجنسی کابینہ میٹنگ بلائی ہے، جس کی انہوں نے خود صدارت کی۔ اس سے پہلے 10 بجے انہوں نے افسران کے ساتھ ریویو میٹنگ کی۔ وزیراعلٰی عمر عبداللہ کے ذریعہ بلائی گئی اس اہم میٹنگ میں پاکستان سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہاں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور وہاں چل رہی فوجی کارروائی کے درمیان موجودہ صورتحال پر جموں و کشمیر وزیراعلٰی عمر عبداللہ کی نظر ہے۔ ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 06 مئی 2025ء ) پاکستان نے پہلا لانگ رینج ریڈار ایجاد کرلیا جس کی مدد سے 450 کلومیٹر دور توپوں اور ٹینکوں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری ادارے این آر ٹی سی اور نجی کمپنی بلیو سرج کے اشتراک سے بھارتی افواج کی بری و فضائی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے پاکستان کا پہلا لانگ رینج زمینی نگران ریڈار AM 350 S ایجاد کرلیا گیا ہے، جسے ٹرک پر نصب کرکے کہیں بھی لے جایا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بہترین دفاعی ہتھیار 350 کلومیٹر دور تک دشمن پر نظر رکھتا اور 60 ہزار فٹ بلند اڑتے طیارے کو شناخت کر سکتا ہے، 450 کلومیٹر...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (PPSC) کی جانب سے صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں میں بھرتی کے لیے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے،  کامیاب امیدواروں کی فہرستیں کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپیوٹر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔محکمہ مائنز اینڈ منرلز میں کمپیوٹر پروگرامر کی 1 اسامی کے لیے 5 امیدوار امتحان میں کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ میں پروگرامنگ افسر کی 3 اسامیوں کے لیے 16 امیدوار کو کامیاب قرار دیا گیا۔مائنز ڈیپارٹمنٹ میں نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر کی اسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے۔محکمہ پرائمری ہیلتھ میں نیٹ ورکنگ سپروائزر کی 5 اسامیوں...
    اسلام آباد: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اسٹریٹجک مسائل پر تعمیری مکالمے کے لیے پرعزم ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سینٹر فار انٹرنیشنل اسٹریٹجک اسٹڈیز (سی آئی ایس ایس) اسلام آباد کے زیر اہتمام "ابھرتی ٹیکنالوجیز کے دور میں نیوکلیئر صلاحیت" کے موضوع پر بین الاقوامی کانفرنس کا اسلام اباد میں آغاز ہوگیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا افتتاحی سیشن میں مہمان خصوصی تھے اور کانفرنس کا مقصد عالمی جیواسٹریٹجک معاملات پر پاکستان کی پالیسی اور نکتہ نظر پیش کرنا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  پہلے روز خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس...
    اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ میری مٹی اور میرے قوم کے بچوں کے حق کا سوال ہے، مائنز اینڈ منرلز پختونوں اور بلوچوں کے ہیں، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی اگر مل کر فوج کی خدمت کرنا چاہتی ہے تو بخوشی کرے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ گرین چولستان کا سارا کچا چٹھہ قوم کے سامنے کھولوں گا۔ اسلام آباد میں سینیٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے اجلاس میں دیکھا کہ...
     اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی کے نام شامل تھے، شوریٰ عمومی نے اکثریت رائے سے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو نیا چیئرمین منتخب کیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پارٹی کو نیا چیئرمین منتخب کر لیا گیا، نومنتخب چیئرمین کا اعلان شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا۔ اس سے قبل شوریٰ عمومی کے درمیان تین ناموں کو پیش کیا گیا جن میں حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار 2025 اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔ ورلڈ بنک گروپ/ آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس پیر 21 اپریل سے شروع ہو کر ہفتہ 26 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاسوں میں شرکت کے دوران عالمی بنک اور آئی ایم ایف کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ اپنے دورہ کے دوران وزیر خزانہ چین، برطانیہ، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خزانہ اور ہم منصب قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔امریکا کے...
    سینیٹ کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا،ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا...
    سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل سابق ایس پی اسلام آباد نے کیا، ملزمان لاش کو دفنانے کے بعد اس کے اوپر گوبر بھی ڈالتے رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سینیٹ آف پاکستان کے ملازم حمزہ کا قتل ہوا، مقتول کے موبائل فون کی لوکیشن مانسہرہ میں آئی، موبائل فون کی لوکیشن سے پتا چلا کہ مقتول کا سابق ایس پی عارف شاہ سے رابطہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایس پی نے مانا کہ لڑکا میرے پاس آیا تھا لیکن واپس چلا گیا، سابق ایس پی نے اعتراف کیا کہ اس نے اپنے بیٹے اور بہنوئی کے ساتھ مل کر لڑکے کو قتل کیا، سابق ایس پی نے پہلے اپنے گھر میں...
    سینیٹ کے ملازم حمزہ کے قتل سے متعلق ڈپٹی انسپکٹر جنرل اسلام آباد جواد طارق کا کہنا ہے کہ قتل میں اسلام آباد پولیس کا سابق ایس پی عارف شاہ ملوث تھا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا کہ جب ٹریس کیا تو پتہ چلا کہ اسلام آباد پولیس کے سابق ایس پی کے ساتھ مقتول رابطے میں تھا، عارف شاہ کی جانب سے اس بات کو تسلیم کیا گیا کہ وہ رابطے میں تھا۔ڈی آئی جی جواد طارق کا کہنا ہے کہ ایس ایس پی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی، عارف شاہ نے اپنے بہنوئی کے ساتھ مل کر اپنے گھر میں حمزہ کو قتل کیا۔
    وفاقی دارالحکومت سے اغوا ہونے والے سینیٹ کے ملازم 30 سالہ نوجوان کی مدفن لاش اسلام آباد پولیس کے ریٹائرڈ ڈی ایس پی کے گاؤں سے برآمد ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد سے 30 سالہ نوجوان کے اغوا کے معاملے  میں خوفناک موڑ اُس وقت سامنے آیا جب تفتیش کے دوران نوجوان کی لاش وفاقی پولیس کے ریٹائرڈ ایس پی کے کے گاؤں سے برآمد ہوئی۔ لواحقین نے کہا کہ لاش ریٹائرڈ ایس پی کے گھر کے پیچھے ویرانے میں دفن کی گئی تھی، لاش کو ڈھونڈنے کیلئے وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے سراغ رساں کتوں کی مدد بھی لی۔ مقتول کی لاش کو پولیس مانسہرہ سے اسلام آباد منتقل کرے گی جس کے بعد پولی کلینک میں پوسٹ مارٹم کیا جائے...
    سٹی42:ایس آئی ایف سی کی کاوشیں ثمرآور، معدنی شعبے میں ترقی کے لیے عالمی تعاون کی نئی مثال، ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 'پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ' (پی پی ایل) اور فن لینڈ کی عالمی شہرت یافتہ 'میٹسو' کارپوریشن کے درمیان اشتراک کا اعلان۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 کے ثمرات آنا شروع ہوگئے، پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے دوران معدنی شعبے کی ترقی و خوشحالی کے لیے پی پی ایل کا فن لینڈ کی معروف کمپنی 'میٹسو' کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  اس اہم اشتراک کا مقصد پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا، جس کے بعد ان کی بیٹنگ جاری ہے۔ آج کا میچ راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے، جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی اسکواڈ آج کے میچ کے لیے پشاور زلمی کے اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر، کیڈمور، مچل اوون، حسین طلعت، جارج لِنڈے، الزاری جوزف، محمد علی، سفیان مقیم اور علی رضا شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اسکواڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شاداب خان (کپتان)، آندرے گوس، صاحبزادہ فرحان،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )جمعیت علمائے اسلام (ف) نے مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتے ہوئے سینیٹ میں اس کے خلاف تحریک التواءجمع کرا دی ہےجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارٹی پالیسی کیخلاف مائنز اینڈ منرلز بل کی حمایت کرنے والے پارٹی ارکان سے جواب طلب کیا ہے.(جاری ہے) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ پارٹی بلوچستان اسمبلی سے پاس مائنز اینڈ منرلز بل کو مسترد کرتی ہے، بل کیخلاف سینٹ میں تحریک التواءجمع کرا دی ہے ترجمان نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں کچھ ممبران کا بل کی حمایت کرنا پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے جس کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان...
    ---فائل فوٹو  چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے، رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔ پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبرسعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے افتتاحی میچ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ جمعہ کو پی ایس ایل کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹ سے شکست دی۔ راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کا 140 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ جارح مزاج بیٹرکولن منرو نے 42 گیندوں پر 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو قلندرز کے خلاف فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس ففٹی کے ساتھ بائیں ہاتھ کے بیٹر کولن منرو نے کوئٹہ گلیڈی...
    کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔  مزید :
    ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
    35ویں نیشنل گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کے لئے مربوط اور موثر حکمت عملی ترتیب دے دی گئی۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں منعقدہ اجلاس میں یکم مئی سے شروع ہونے والے 35 ویں نیشنل گیمز کے حوالے سے مختلف اقدامات پر غور کے بعد بعض اہم فیصلے کیے گئے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالد محمود نے نیشنل گیمز کے حوالے سے بریفنگ دی اور سیکیورٹی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس میں افتتاحی و اختتامی تقاریب و دیگر امور پرغور وخوص کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر،سیکریٹری احمد علی راجپوت، کمشنر کراچی، ڈی جی رینجرز، آئی جی پولیس، سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری،...
    وزیر قانون گلگت بلتستان نے کہا کہ اگلے دو مہینوں میں نئے قائم ہونے والے اضلاع میں ریکارڈ کی منتقلی ہو گی اور جولائی تک ایڈیشنل اضلاع میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس، بی اینڈ آر، واٹراینڈ پاور، ایل جی اینڈ آر ڈی کے دفاتر اپنی خدمات سرانجام دینا شروع کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون گلگت بلتستان غلام محمد نے کہا ہے کہ ایڈیشنل اضلاع کا قیام گلگت بلتستان میں نافذ قوانین کے تحت عمل میں لایا گیا ہے جو کہ مکمل طور پر قانونی ہے۔ صوبائی حکومت کے پاس قوانین کے تحت ایڈیشنل اضلاع بنانے کے اختیارات حاصل ہیں تاہم کسی بھی صوبے میں اضافی ضلع کے قیام کا اختیار وزیر اعظم کے پاس ہے۔ انہوں نے کہا ہے 20...
    خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہتھیار آبنائے ہرمز کے قریب تب الکبریٰ، تونب الصغرہ ور ابو موسیٰ پر تعینات کیے گئے تھے، جو عالمی سطح پر اک اہم شپنگ لین ہے، پاسدران انقلاب نے حال ہی میں اس علاقے میں فوجی مشقیں کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے خلیج کے 3 اسٹریٹجک جزائر پر نئے میزائل نظام کی رونمائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قریبی دشمن کے ٹھکانوں، بحری جہازوں اور اثاثوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ہتھیار آبنائے ہرمز کے قریب تب الکبریٰ، تونب الصغرہ ور ابو موسیٰ پر تعینات کیے گئے تھے، جو عالمی سطح پر اک اہم شپنگ لین ہے، سپاہ پاسدران انقلاب نے حال ہی...
    اسلام آباد: اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اہم سنگ میل عبور ہوگیا، چائنہ کی جانب سے پہلی بار اسلام آباد کے لئے کارگو پروازوں کا آغاز کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ارومچی سے ایس ایف کی  پہلی کارگو پرواز 25 ٹن سے زائد  سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچ گئی، چیف آپریٹنگ آفیسر اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے چائنیز وفد  کا خیرمقدم کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اسلام آباد ایئرپورٹ اور ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ ہفتہ وار 2 کارگو پروازیں آپریٹ ہوں گی جس میں مزید اضافہ بھی ہوگا، پاکستان اور چائنہ کے دیرینہ تعلقات ہیں کارگو سروس کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کارگو پروازوں...
    پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کے شعبے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو پاکستان اسپیس ایکٹیوٹیز ریگولیٹری بورڈ کی جانب سے این او سی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے امکانات مزید واضح ہو گئے ہیں اس پیش رفت کے بعد پاکستان سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے اور اب صرف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے لائسنس کا اجرا باقی رہ گیا ہے ذرائع کے مطابق اسٹار لنک نے اسپیس ریگولیٹری بورڈ کی تمام شرائط پوری کرلی ہیں اور وزارت داخلہ سے کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد اسپیس ریگولیٹری بورڈ نے این او سی جاری کیا ہے...
     اسلام آباد( اپنے سٹا ف رپو رٹر سے ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرز عوام کو معلوماتی ذرائع تک رسائی فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔ یہ بات انہوں نے جمعہ کو یہاں ملاقات کے لئے آئے کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں کیبل آپریٹرز کے مسائل، ان کے حل، کیبل انڈسٹری کو درپیش مالی و قانونی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیبل آپریٹرز خبروں، تعلیمی پروگراموں، دستاویزی فلموں کے ذریعے لوگوں تک معلومات پہنچاتے ہیں۔ وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات کو کیبل آپریٹرز کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی اگلی قسط کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔ آئندہ ہفتے سے پالیسی مذاکرات کا آغاز ہو گا جس کا بنیادی نکتہ ایف بی آر ریونیو کے شارٹ فال  کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکمت عملی  پر اتفاق رائے کی کوشش کی جائے گی۔ اس سلسلے میں دو طریقے ہو سکتے ہیں جن میں ریونیو کا ہدف کو کم کرنا یا مزید ریونیو اقدامات کرنا شامل ہیں کیونکہ اب واضح ہو گیا ہے کہ  ایف بی آر کا سالانہ ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔ ذرائع  کا کہنا ہے  کہ ایف بی آر نے آئی ایم ایف کو 605 ارب روپے کا ٹیکس شارٹ فال پورا...
    اسلام آباد (اوصاف نیوز)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ سینئر کھلاڑیوں کی اگلی سیریز میں بریک...
    ایمل ولی خان : فوٹو فائل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے غذائی تحفظ کے اجلاس میں رکن کمیٹی ایمل ولی خان نے انکشاف کیا کہ کئی علاقوں میں کتوں، گدھوں اور مینڈک کا گوشت کھانے کیلئے فروخت ہوتا ہے، پلاسٹک کے چاول بھی فروخت کیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ملک میں غیر معیاری خوراک کی فروخت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ایمل ولی خان نے تجویز دی کہ ملک میں فوڈ سیفٹی کی ایک واضح اور سخت پالیسی بنائی جائے تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جاسکے۔ اجلاس میں فوڈ سیفٹی پالیسی کی تشکیل اور برآمدات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ذیلی کمیٹی کی تشکیل کا بھی فیصلہ کیا گیا۔
    جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہیوی طیاروں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لیے جاری تعمیراتی کام رواں برس کے اختتام تک مکمل ہوجائے گا، جس کے بعد ایئرپورٹ پر 600 سیٹر ایئر بس کی لینڈنگ ممکن ہوجائے گی۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر 600 سیٹر بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے تعمیراتی کام جاری ہے، ایئرپورٹ پر سب سے بڑے طیاروں کی لینڈنگ کے لیے ’07 ایل‘ رن وے کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ بینظیر بھٹو سے موسوم کیا جائے، گورنر خیبر پختونخوا نے وزیر اعظم کو خط لکھ دیا ایئرپورٹ حکام کے مطابق نئے زیر تعمیر جدید رن وے کو رواں سال 2025 کے آخر تک...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے اسیاد گروپ کے سی ای او اور وافی انرجی کے چیئرمین اسیاد غسان العمودی کی قیادت میں وفد ملاقات کررہاہے
    اسلام آباد: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور نے شرکاء کو حج سے متعلق اور محکمہ اوقاف کی زمین واگزار کروانے کے معاملے پر آگاہ کیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر عطاء اللہ کی سربراہی میں اجلاس ہوا۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ معاونین حج کے لیے این ٹی ایس کا طریقہ کار اپنایا گیا جبکہ معاونین حج کے لیے سی ایس ایس ایس کی طرز پر کوٹہ دیا گیا۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ این ٹی ایس کا پیپر پچھلی دفعہ دوران پیپر ہی لیک ہوا جبکہ دوران پیپر، پیپر کی ویڈیو بنائی گئی اور وہ ویڈیو لیک کی گئی، وہ ویڈیو بھی ہمارے پاس موجود ہے۔...
    کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ کے سیکریٹعی کاشف منیر،نائب صدر انجم وہاب اور سیکریٹڑی انفارمیشن مسعوداحمدصدیقی ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم تنویر سے ملاقات کررہے ہیں،ثاقب فیاض مگوں،امان پراچہ،عبدالمہمن خان،حنیف گوہر،شیخ عمر ریحان اور میاں زاہد حسین بھی موجود ہیں
    سیالکوٹ (کامرس ڈیسک) ایمریٹس ایئر لائن کے وفد نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ صدر ایس سی سی آئی اکرام الحق نے ایمریٹس ایئر لائن کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا اور چیمبر آمد پر خوش آمدید کہا۔سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہونے والے اجلاس میں ایمریٹس ایئر لائن کے وفد اور صدر سیالکوٹ چیمبر کے عہدیداران کے مابین ہوا بازی اور تجارت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سینئر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وسیم شہباز لودھی اور نائب صدر عمر خالد بھی اس موقع پر یہاں موجود تھے۔
    شارجہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری 2025ء ) شارجہ سے تعلق رکھنے والی فضائی کمپنی ایئرعربیہ نے 129 درہم ( تقریباً 10 ہزار پاکستانی روپے ) فی ٹکٹ کی قیمت پر 5 لاکھ سپر سیٹوں کی فروخت شروع کردی۔ گلف نیوز کے مطابق بجٹ کیریئر ایئرعربیہ نے پاکستان سمیت اپنے پورے نیٹ ورک میں شامل شہروں کے سفر کے لیے رعایتی کرایوں پر 5 لاکھ نشستیں پیش کرتے ہوئے اپنی سپر سیٹ سیل کی واپسی کا اعلان کیا ہے، یہ سیل 17 فروری سے 2 مارچ تک چلے گی جس میں 1 ستمبر 2025ء سے 28 مارچ 2026ء کے درمیانی عرصہ میں رعایتی نرخوں پر سفر کی سہولت دی جائے گی، ایئر لائن نے مسافروں کو مشورہ دیا...
    سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج ہوں گے، ایجنڈے جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سینیٹ (ایوان بالا) اور قومی اسمبلی (ایوان زیریں) کے اجلاس آج ہوں گے۔ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس کا 36 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے، ایوان میں مختلف بل، قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور پرنس کریم آغا خان کیلئے تعزیتی قرارداد پیش کی جائے گی۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے ہوگا جس کیلئے 17 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے مطابق وزیر قانون دیوانی عدالتیں آرڈیننس میں ترمیم کا بل پیش کریں گے، وزیر داخلہ پاکستان ساحلی محافظین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے جمعرات کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی سٹریٹجک تعاون کونسل کے 7 ویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں باہمی دلچسپی اور تعاون کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، ٹیکنالوجی، تعلیم، میڈیا، دفاع، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اہم فیصلوں پر اتفاق کیا گیا جس سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون مزید اضافہ ہو گا۔
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری 2025ء )نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی جانب سے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت تشکیل دی گئی قومی عملدرآمد کمیٹی کا پہلا اجلاس آج نادرا ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا گیا۔ یہ اجلاس اس فریم ورک کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کے تحت پاکستان میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے نظام کو بہتر بنایا جائے گا۔ وفاقی حکومت نے نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کا نوٹیفکیشن یکم جنوری 2025 کو جاری کیا۔ اس انقلابی اقدام کا مقصد ملک میں رجسٹریشن اور بائیومیٹرک کے موجودہ نظام میں پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہے۔ یہ پالیسی پائیدار ترقی کیلئے اقوامِ...
    تہران(نیوزڈیسک) ایران کے ہُرمُز جزیرے میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے سرخ سیلاب آ گیا، جس کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوتے ہی دنیا میں حیرانگی کی لہر دوڑ گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کے جزیرے ہرمز کے ’ریڈ بیچ‘ پر شدید بارشوں کے باعث سرخ رنگ کا سیلاب آ گیا ، انٹرنیٹ وسماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس سے ویڈیو وائرل ہوتے ہی انٹرنیٹ صارفین حیران رہ گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اس جزیرے کو رینبوئی لینڈ بھی کہا جاتا ہے، جہاں تیز بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورت حال پیدا ہو جاتی ہے اور قدرتی طور پر پانی کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے۔مٹی کے سرخ رنگ کی وجہ سے جزیرہ ہرمز کی آتش فشاں...
    چیئرمین گلشن اقبال ٹائون ڈاکٹر فواد احمد اور سابق سینیٹر امام الدین شوقین ٹی ایم سی گلشن اقبال کے ڈائریکٹر پارکس رائو غلام رسول کو شیلڈ پیش کررہے ہیں
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 فروری ۔2025 )ٹرمپ انتظامیہ نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ہیڈکوارٹرز میں ملازمین کے داخلے پر دوسرے روز بھی پابندی عائد رکھنے کا اعلان کیا ہے کیونکہ حکومت اس ایجنسی کو بند کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق اس فیصلے پر احتجاجادو ڈیموکریٹ سینیٹرز نے محکمہ خارجہ کے نامزد عہدیداروں کی توثیق رکوانے کی دھمکی دی ہے.(جاری ہے) یو ایس ایڈ کے دفاتر کی بندش کے بعد ایجنسی میں مزید بے یقینی کی صورت حال پیدا ہوگئی ہے جو دنیا بھر میں اربوں ڈالر کی انسانی امداد تقسیم کرتی ہے یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے...
    سینیٹ کے آج ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا، الیکٹرانک کرائم کے انسداد کا ترمیمی بل پیکا ایجنڈا میں شامل ہے۔ سینیٹ اجلاس میں متنازع پیکا ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی جبکہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ رپورٹس کے مطابق انسانی اسمگلنگ روکنے کے تین ترمیمی بلز بھی آج سینیٹ میں متعارف کرائے جائیں گے۔ مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور امیگریشن ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، بلز میں جرمانے اور سزائیں بڑھائی جارہی ہیں۔
    ایمریٹس ایئرلائن نے پاکستان میں اپنے کاروبار کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کراچی ایئرپورٹ پر کارگو بزنس حب بنانے کے حوالے سے ایئرپورٹس اتھارٹی سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایمریٹس ائیرلائن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارگو ٹرمینل پر 90 ہزار اسکوائر فٹ کی جگہ مانگ لی، کارگو بزنس کی بڑھتی طلب کے پیش نظر ایمریٹس بے اپنا کارگو حب کراچی میں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس وقت کراچی میں سب سے زیادہ کارگو بزنس ایمریٹس ائیرکا ہے، صرف کراچی سے 2024 کے دوران سب ۔سے زیادہ 27 ہزار ٹن سے زائد کارگو ایمریٹس ائیرلائن نے اٹھایا پی آئی اے کی عدم توجہی اور درست منصوبہ بندی نہ ہونے سے 2024 کے دوران...
    اسلام آباد:چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ سینیٹر روبینہ خالد ای کچہری کے دوران مستحق افراد کے مسائل سن رہی ہیں
    اولان باتور (انٹرنیشنل ڈیسک) منگولیا میں 168 میٹرک ٹن سونے کے نئے ذخائر دریافت ہوگئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق منگولیا کے صوبے گنسو کے مائننگ ایریا اینبالی نارتھ سے 102.4 ٹن اور ہیڈامنگائو مائننگ ایریا سے 41.3 ٹن جبکہ صوبہ ہیلونگ جیانگ کے مائننگ ایریا باؤشنگ گاؤ سے 24.3 ٹن سونے کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ 2021ء کے بعد سے 47 علاقوں کی نشاندہی کی گئی اور 35 تجویز کردہ علاقوں میں معدنیات کی تلاش کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی تلاش میں پیش رفت سے علاقے میں اقتصادی اور سماجی ترقی ہوگی۔
    اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی ہیلتھ اینڈ فٹنس گالا کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے ہیں
    گلف جائنٹس کا یواے ای کی معروف کرکٹ اکیڈیمز کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز ) اڈانی اسپورٹس لائن کی ملکیتی گلف جائنٹس نے دبئی کے کرکٹ کے دو تربیتی مراکز سوانٹن کرکٹ اکیڈمی اور اسمیشنگ پوائنٹ اسپورٹس اکیڈمی (ایس پی ایس اے) کے ساتھ شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب اڈانی اسپورٹس لائن نے مشرق وسطی میں کرکٹ اکیڈمیوں کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ اس شراکت داری سے اڈانی اسپورٹس لائن کا مقصد اکیڈمیوں میں تربیت یافتہ کھلاڑیوں، ان کے اہل خانہ، کوچز اور دیگر کرکٹ شائقین کے ساتھ مل کر خطے میں گلف جائنٹس کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کینیڈا میں آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مندوب محمود ایبو ملاقات کررہے ہیں
    ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے تحت ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ممبران کیلئے تربیتی سیشن کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس ) ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے اراکین کے لیے کمیونیکشن سکلز کے عنوان سے تربیتی سیشن کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ورکرز اینڈ ایجوکیشن کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبر رائے اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد بشیر کی سربراہی میں ہونے والی تربیتی ورکشاپ میں ایسوسی ایشن کے اراکین کی کمیونیکشن سکلز میں بہتری لانے کے لئے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا۔ سابق ڈائریکٹر ایس آئی ٹی اسلام آباد عنایت شاہ نے کمیونیکشن سکلز پر لیکچر دیا اور شرکا کی کمیونیکشن سکلز...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور — فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اعلان کے باوجود ایئر ایمبولینس منصوبہ شروع نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق ایئر ایمبولینس منصوبے کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں رقم مختص کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ کرم تنازع کے دوران بھی سرکاری ہیلی کاپٹر کو بطور ایئر ایمبولینس استعمال نہیں کیا جاسکا۔ پاراچنار کیلئے ایدھی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہےپارا چنار کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی ایئر ایمبولینس دن میں 3 پروازیں کر رہی ہے۔ سیکریٹری صحت کے مطابق ایئر ایمبولینس کی سمری وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا کو بھیج دی ہے۔سیکریٹری صحت نے بتایا کہ منصوبے پر 8 کروڑ روپے کی لاگت آئے گی اور فنڈز ڈی جی ایوی ایشن...
    چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد کا مستحق افراد کے مسائل سننے کیلئے لائیو ای-کچہری کا انعقاد، ایک گھنٹہ دس منٹ میں ملک بھر سے 32 کالرز نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سے بات کی ، اپنے مسائل بتائے، چیئرپرسن کی افسران کو مستحقین کے مسائل حل کرنے کی فوری ہدایت کی ۔ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ عائشہ نے چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کو لائیو ای-کچہری میں کال کر کے بتایا کہ ان کی والدہ مستحق تھیں اور پروگرام سے...
    وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ہانگ کانگ میں ایشین فنانشنل فورم کے موقع پر سروس لانگ مارچ کی قیادت بشمول چینی چیئرمین جن یونگ شینگ سے ملاقات کررہے ہیں
    سیکریٹری جنرل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اسپیکر ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کے پیر کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اجلاس پیر کی شام 5 بجے اسمبلی ہال میں شروع ہو گا۔ اتوار کو جاری ہونے والے ایجنڈے کے مطابق تلاوت قرآن پاک، نعت و قومی ترانہ کے بعد علیحد و فہرست میں درج سوالات دریافت کیے جائیں گے اور ان کے جوابات دیےجائیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق سید امین الحق، احمد سلیم صدیقی، سید حفیظ الدین، فرحان چشتی اور سید وسیم حسین وزیر برائے داخلہ کی توجہ عوام میں گہری تشویش کا باعث بننے والے فوری عوامی اہمیت کے معاملہ کی جانب دلائیں گے جو ملک میں انسانی اسمگلنگ مافیا...
    چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس، بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور کیپیٹل سٹریٹ کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں کیپیٹل سٹریٹ کے ڈیزائن اور آپریشنل کرنے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیں۔چیئر مین سی ڈی اے نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل سٹریٹ کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام شروع کیا جائے۔ نیلام کیے گئے پلاٹس کو ڈویلپ کرکے رواں ماہ الاٹیوں کوقبضہ دیا جائے۔ کیپیٹل سٹریٹ کی ڈیزائن پلانگ کو مزید...