2025-09-18@06:27:48 GMT
تلاش کی گنتی: 2566

«برطانوی پاکستانی»:

(نئی خبر)
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) کینیڈا سپر 60 لیگ میں تین پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے لیے فرنچائز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تجربہ کار اسپنر **سعید اجمل** ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، جبکہ **شعیب ملک** اور **خواجہ نافع** واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ لیگ اس حوالے سے منفرد ہوگی کہ پہلی بار کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ دیگر ٹیموں میں بڑے نام شامل ہیں۔ سکسرز ٹورنٹو نے **الیکس ہیلز** اور **رحمان اللہ گرباز** کی خدمات حاصل کرلی ہیں، بلٹز...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو جاپان کا ویزا جاری کر دیا گیا۔ دونوں 9 ستمبر کو ٹوکیو روانہ ہوں گے جہاں وہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کریں گے۔ چیمپئن شپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ 17 ستمبر کو ہوگا جبکہ فائنل مقابلہ 18 ستمبر کو شیڈول ہے۔ گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایک بار پھر عالمی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے اور پاکستان کا نام روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ارشد ندیم نے اپنے بیان میں کہا کہ پنجاب اسٹیڈیم میں بھرپور تیاری کر رہا ہوں، مکمل فٹ ہوں اور امید ہے کہ ایک اور گولڈ میڈل جیت کر قومی پرچم...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، نے آج بئیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ صدر شی جن پنگ بصیرت...
    شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں منظور کی گئی ایک قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں آنے والے حالیہ زلزلے کے شدید زخمیوں کو جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ویزا پاکستان منتقل کر کے علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ یہ قرارداد حکومتی رکن عبیدالرحمان کی جانب سے ایوان میں جمع کرائی گئی، جس میں افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کیوں بار بار زلزلے کی زد میں آتا ہے؟ قرارداد میں جاں بحق افراد کے لیے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی گئی۔ ایوان نے قرار دیا کہ پاکستان ایک برادر اسلامی ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 3 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ The biggest-ever prize money pool put forward in ICC Women’s Cricket World Cup history ????#CWC25 Details ⬇️https://t.co/oDGTG3zyx6 — ICC (@ICC) September 1, 2025 یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں ایک ارب...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں پاک سعودی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات ہر آزمائش میں پورا اترے ہیں۔ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں سعودی عرب کے مخلصانہ، برادرانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں سعودی عرب کے سفارت خانے کا دورہ کیا جہاں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور باہمی تعاون کے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ محسن نقوی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی عرب کے مخلصانہ اور مؤثر کردار پر سعودی حکومت اور سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ہو یا امن، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں ممالک کے تعلقات ہر آزمائش میں کامیاب ثابت ہوئے۔ وزیر داخلہ نے واضح کیا کہ سعودی عرب جا...
    انٹرنیشنل ویمن بیڈمنٹن کھلاڑی پلوشہ بشیر رشتہ ازواج میں منسلک ہو گئیں۔ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی سابق قومی ویمن چیمپئن پلوشہ بشیر نے سوشل میڈیا پر زندگی کا نیا سفر شروع کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے اپنے شریک حیات کے ساتھ تصویر شئیر کی۔   ڈھاکہ میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز 2010 میں کانسی کا تمغہ جیتنے والی پلوشہ بشیر کا تعلق پشاور سے ہے۔ وہ ایشن گیمز اور کامن ویلتھ گیمز سمیت دیگر عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات، سکیورٹی تعاون، انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات، بارڈر سکیورٹی اور انسانی سمگلنگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے محسن نقوی کو حال ہی میں ملنے والے نشان امتیاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات کے دوران پاکستان میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث ہونے والے جانی نقصانات پر بھی بات ہوئی۔ جین میریٹ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق  پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم...
    اسلام آباد میں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) کے پہلے بورڈ اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی 2018 کی ورچوئل کرنسیز پر پابندی واپس لینے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ مملکت برائے کرپٹو و بلاک چین اور پی وی اے آر اے کے چیئرمین بلال بن ثاقب، اسٹیٹ بینک کے گورنر، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط اجلاس میں طے پایا کہ پی وی اے آر اے عالمی اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے معیارات کے مطابق فریم ورک تیار کرے گی۔ اس مقصد...
    کراچی: تھائی لینڈ میں ہونے والی 57ویں ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے قومی تن ساز ہیروز وطن واپس پہنچ گئے، کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 گولڈ میڈل اپنے نام کیے۔ گولڈ میڈلز جیتنے والوں میں محمد شکیل، فراصت علی، اعجاز احمد، فیضان گل اور بلال احمد شامل ہیں، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں فتح حاصل کی۔ قومی ہیروز کی وطن واپسی پر ایئرپورٹ پر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن کی قیادت میں پرتپاک استقبال کیا گیا۔ تن سازوں کو گلدستے پیش کیے گئے اور قومی پرچم لہرائے...
    لاہور: الخدمت فاؤنڈیشن نے این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے 100 ٹن کی 31ویں کھیپ غزہ کے لیے روانہ کر دی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان، این ڈی ایم اے اور حکومت پاکستان کے تعاون سے ظلم و بربریت اور قحط سے متاثرہ غزہ کے لیے امدادی سامان روانہ کرنے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، 100ٹن مزید امدادی سامان پیر کو لاہور ایئرپورٹ سے مصر کے لیے روانہ کیا گیا۔ نائب صدر الخدمت ایئر مارشل (ر) ارشد ملک، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، سیکریٹری جنرل الخدمت سید وقاص جعفری، ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، ذکر اللہ مجاہد، جنرل سیکریٹری الخدمت ہیلتھ ڈاکٹر عبد الرحمنٰ، این ڈی ایم اے اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے امدادی سامان اپنے مظلوم...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ قومی ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔ وویمنز کرکٹ ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے۔ پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔ آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گل فیروزہ اور نجيحہ علوی اسکواڈ سے باہر ہو گئی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیشکش کی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تعاون کی پیشکش کی۔ سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہر طرح کی مدد کیلئے تیار ہیں، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں...
    لاہور: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈ کپ میں کپتانی کریں گی۔ ایمان فاطمہ کو پہلی بار پاکستانی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ نتالیہ پرویز، رامین شميم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔ 15 رکنی سکواڈ جنوبی افریقہ سے تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ بھی کھیلے گا، یہ سیریز لاہور میں 16 سے 22 ستمبر تک ہوگی، جنوبی افریقا ویمنز ٹیم 12 ستمبر کو لاہور پہنچے گی۔ ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے، پاکستان کے تمام ورلڈ کپ میچز کولمبو، سری...
    ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ایونٹ 30 ستمبر سے 2 نومبر تک بھارت اور سری لنکا میں شیڈول ہے۔ یہی اسکواڈ جنوبی افریقہ کے خلاف لاہور میں 3 ون ڈے میچز بھی کھیلے گا جو 16 سے 22 ستمبر تک قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ فاطمہ ثنا پہلی مرتبہ ورلڈ کپ میں پاکستان کی قیادت کریں گی۔ 23 سالہ آل راؤنڈر اس سے قبل رواں سال لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں کپتان تھیں، جہاں پاکستان نے سو فیصد فتوحات کے ساتھ ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی۔ مزید پڑھیں:ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ کے خلاف...
     بنگلہ دیش نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کردی ہے، 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستانی حکام اب بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مختلف جہتوں میں بہتری پیدا ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر کئی معاہدے طے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
    گریس (یونان) کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بنیادی طور پر ایک طویل المدت قومی ویزا ہے جو ایسے افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی دوسرے ملک سے ریگولر انکم حاصل کرتے ہیں اور گریس میں رہتے ہوئے صرف آن لائن کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ویزا ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق اس میں توسیع کی بھی سہولت موجود ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر سے فری لانسرز، ریموٹ ورک کرنے والے پروفیشنلز اور آن لائن کاروباری افراد کو گریس کی معیشت اور ماحول سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین کا مناسب فیس والا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ پاکستانی کیسے اپلائی...
    بنگلادیش کی وزارت خارجہ کا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کو دونوں ممالک کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے بیان جاری کردیا۔ بنگلادیشی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورے کے دوران پاکستان اور بنگلا دیش نے دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈٓار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیشی مشیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں تجارت، سرماریہ کاری، تعلیم، صحت سمیت کئی شعبوں پر بات ہوئی۔ بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بنگلا دیشی طلبا کیلئے “پاکستان بنگلہ دیش کوریڈور” کے آغاز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت آئندہ...
    کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عباس نقوی نے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور شہداء کی قربانیوں کا امین ہے، تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی کا جامعہ کراچی یونٹ کا دورہ، کارکنان سے خطاب آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی کا جامعہ کراچی یونٹ کا دورہ، کارکنان سے خطاب آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی کا جامعہ کراچی یونٹ کا دورہ، کارکنان سے خطاب آئی...
    کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عباس نقوی نے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور شہداء کی قربانیوں کا امین ہے، تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ اسلامی اقدار کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید فخر عباس نقوی نے جامعہ کراچی یونٹ کا خصوصی دورہ کیا، جہاں یونٹ کے عہدیداران و اراکین نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ مرکزی صدر نے جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تنظیمی، فکری اور تربیتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا ہر کارکن فکر امام خمینیؒ اور...
    مذاکرات میں گوشت اور لائیو اسٹاک کے شعبے کو اولین ترجیح دی گئی۔ ایران اپنی 60 فیصد گوشت کی خریداری پاکستان سے کرے گا۔انہوں ںے بتایا کہ ایران نے مکئی کی بڑی مقدار میں درآمدات پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ مکئی کی برآمدات میں رکاوٹیں فوری طور پر دور ہوں گی۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور ایرانی ادارے تحقیقاتی تعاون کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران نے بڑی مقدار میں چاول اور ملکی ضرورت کا 60 فیصد گوشت پاکستان سے خریدنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ایران میں اعلیٰ سطح  وزارتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کے نئے...
    پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ کے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دینے کے  بعد برطانوی میڈیا میں بھی پاکستانی بچی کے کارنامے کی دھوم مچی ہوئی ہے۔برٹش میڈیا نےماہ نور چیمہ کےآئی کیو لیول کو اسٹیفن ہاکنگ سےبھی زائد قرار دے دیا ہے۔اس حوالے سے ماہ نور کا کہنا ہے کہ اسٹیفن ہاکنگ سے زائد آئی کیو کی خوشی ہے لیکن وہ سائنسدان تھے اور میں ابھی طالبہ ہوں ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف نےبھی حوصلہ افزائی کی جو بڑا اعزاز ہے، ،دنیا بھر سے لوگ مبارکباد کے پیغامات بھیج رہے ہیں۔واضح رہے کہ ماہ نور چیمہ نے جی سی ایس ای اور او لیول کے بعد اے لیول میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر کے...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھا چل رہا ہے، کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے لندن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا، ملاقات میں خطے...
    فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران سعودی گورنمنٹ کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا جسے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ٹرک کی طرح ہے اور اگر دونوں ممالک میں ٹکرہو گی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟۔لاہور میں منعقدہ ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپرٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟لاہور میں سیمینار سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طیارے گرائے گئے اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیارو کی ویڈیوز بھی ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی...
    برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی ایم پی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی جانوں اور مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر خارجہ لیمی نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی، اور لندن میں ملاقاتوں کے دوران مثبت پیشرفت کی توقع کا اظہاربھی کیانائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے امدادی و بحالی کے اقدامات...
    اسلام آباد: برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور، معزز ڈیوڈ لیمی ایم پی نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔ ڈیوڈ لیمی نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کو لندن کے حالیہ دورے کے دوران کامیاب ملاقاتوں کی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی قیادت کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ...
     پاکستان کی معروف اداکارہ سویرا ندیم تنقید کی زد میں آگئیں۔ اداکارہ سویرا ندیم نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر اپ لوڈ کیں تو ہنگامہ برپا ہوگیا۔سویرا ندیم نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی سے کیا۔۔ اور شاندار اداکاری، اپنی خوبصورتی اور باوقار شخصیت کے باعث مداحوں کے دل جیتے۔۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے نئے ڈرامے کے سیٹ سے روایتی ملبوسات میں چند تصاویر شیئر کیں۔جس کے باعث مداحوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر ضرورت سے زیادہ ایڈیٹنگ کی گئی ہیں۔ جس میں اداکارہ کے چہرے کو غیر معمولی طور پرسلم دکھایا گیا۔ جبکہ جلد کو حد سے زیادہ ایئر برش کیا گیا۔ ایڈیٹنگ سے...
    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 34 برس بعد ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سنہ 1991 میں قومی ٹیم کو آخری دفعہ جس سیریز میں شکست ہوئی تھی اس کا سب سے بڑا حاصل انضمام الحق تھے جنہوں نے فیصل آباد میں اپنے دوسرے ون ڈے میچ میں میلکم  مارشل اور کرٹلی ایمبروز جیسے عظیم تیز رفتار باؤلروں  کا ہیلمٹ پہنے بغیر بڑی جی داری سے سامنا کرتے ہوئے 60 رنز بنائے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک نووارد کا اپنے زمانے کی مضبوط ٹیم کے خلاف اعتماد دیدنی تھا۔ یہ اننگز مستقبل میں ان کے بڑے کارناموں کا نقطہ آغاز تھی جس کا پہلا بھرپور اظہار سنہ 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہوا۔ فائنل...
    رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی عزاداروں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہو رہی ہیں، تین اور بھی صوبے ہیں مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، ن لیگ کی حکومت بتائے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس تعصب کی کیا وجہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ احمد اقبال رضوی پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید عالمِ دین، مقرر اور تنظیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم (ایران) سے دینی تعلیم حاصل کی اور فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ میں تخصص کیا۔ پاکستان واپسی کے بعد مختلف دینی مدارس اور...
      اسلام آباد:آسٹران کالج سکیم تھری کیمپس میں پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پرجوش تقریب منعقد کی گئی، جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور حصہ لیا اور اپنے وطن سے محبت اور جذبہ حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا۔ تقریب کا آغاز قومی ترانے کی خوبصورت دھن سے ہوا، جس کے بعد طلباء و طالبات نے تحریکِ آزادی کے عظیم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ طلباء نے ملی نغمے گائے اور جذباتی تقریریں پیش کیں، جن میں پاکستان کی آزادی اور قربانیوں کی داستانیں سنائی گئیں، جس سے شرکاء کے دلوں میں وطن کے لیے محبت اور فخر کی لہر دوڑ گئی۔ یوم آزادی کے موقع پر شجر کاری کی سرگرمی...
    سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کا 1500 واں جشنِ ولادت شان و شوکت سے منایا جائے گا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی 42ویں عالمی میلاد کانفرنس میں ملک بھر سے علماء و مشائخ اور عرب شیوخ خصوصی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماؤں نے مینارِ پاکستان کے سبزہ زار کا دورہ کیا اور 42ویں عالمی میلاد کانفرنس کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے گراؤنڈ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس و نائب ناظم اعلیٰ جواد حامد نے مینار پاکستان کے سبزہ زار میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیمش فالکنراور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے کے ساتھ ملاقات گریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین سے متعلقہ دستاویزی مسائل کو دور...
    لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کردیا۔  روزنامہ جنگ کے لیے سہیل وڑائچ نے لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ایک ملاقات میں مجھے 1985ء کے بعد سے آنے والے آرمی چیفس کا تقابل پیش کرتے ہوئےمثالوں سےواضح کیا تھاکہ جنرل عاصم منیر ان سب سے مختلف اور بہتر ہیں، انہوں نے مجھے یہ بھی بتایا تھا کہ انکی نمایاں خوبی یہ ہے کہ وہ اِدھر کی دکھا کر اُدھر کو گیند نہیں مارتے اور نہ ہی وہ وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔ بطور صحافی میں تجسّس سے مجبور ہو کر محسن نقوی سے دوستانہ اور کبھی کبھی شکوے کے انداز میں کہتا رہا کہ جنرل صاحب...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب وامام بادشاہی مسجد لاہور مولانا عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد  میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام الانبیاء  حضرت محمد مصطفی ﷺ کائنات  اور سارے جہانوں کیلئے رحمت بن کر تشریف لائے۔ دنیا کی تمام مشکلات و مسائل کا حل سیرت نبوی کی پیروی میں ہے۔ مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ امام الاولیاء  حضرت علی ہجویریؒ کی دین اسلام کیلئے خدمات تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدنا علی ہجویریؒ فخر الاولیاء،  عالم باعمل اور ولی کامل تھے۔ آپ کی صفات سے بندگان خدا کو فیض پہنچا۔ آپ نے خطے کو اسلام کے نور سے منور کیا۔ آپ نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ...
    سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جین میرٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی سکول کے طالب علم کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ماہ نور کو طب (میڈیسن)کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل...
    دوران نماز اپنے خطاب میں مرکزی صدر آئی ایس او فخر نقوی نے کہا کہ اربعین ایک عالمی نہضت ہے اور رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اس کے قائد ہیں، آج عالمی سطح پر اسلامی تحریکوں کی منظم پیشرفت سے امریکا اور اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ریجن کی جانب سے مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ کے موقع پر باجماعت نماز ظہرین کا اہتمام کیا گیا۔ ہزاروں عزاداران سید الشہداء نے مولانا سید ناظر عباس تقوی کی اقتداء میں بندو خان ہوٹل کے سامنے ایم اے جناح روڈ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔ دورانِ نماز ظہرین مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی نے عزاداران سید الشہداء سے خطاب کرتے...
    سٹاک ہوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست 2025ء) پاکستان کے 78ویں قومی دن کے موقع پر پاکستان ہاؤس سٹاک ہوم میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں سویڈش مہمانوں سمیت سویڈن بھر سے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی  اور کشمیری مردو خواتین اور بچوں  کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز پاکستانی سکالر ناصر مدنی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے قومی ترانہ کی دھن پر سبز حلالی پرچم فضا میں بلند کیا تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض...
    18 سالہ ماہ نور نے 24 اے لیول مضامین میں اعلیٰ امتیازی نمبر حاصل کر کے ایک ہی وقت میں چار نئے عالمی ریکارڈ قائم کر دیے۔ اس سے قبل وہ 34 جی سی ایس ای مضامین میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ماہ نور چیمہ اب مجموعی طور پر چھ عالمی ریکارڈز کی مالک ہیں، جو دنیا میں کسی بھی سیکنڈری اسکول طالب علم کے لیے سب سے زیادہ ہیں۔ شاندار کارکردگی کے بعد انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں میڈیسن کی تعلیم کے لیے داخلہ مل گیا ہے۔ماہ نور نے سب سے زیادہ انفرادی اے لیول مضامین پاس کرنے، سب سے زیادہ اے پلس اور اے گریڈز حاصل کرنے اور سب سے زیادہ کل مضامین میں امتیازی کامیابی حاصل...
    لاہور (ویب ڈیسک)  لندن میں مقیم 18 سالہ پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ ماہ نور چیمہ نے تعلیمی دنیا میں تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے 4 نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ اس سے قبل جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز تصور کیا جاتا ہے۔ ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے، جو ان کے مطابق ان کے بچپن کا خواب تھا۔ انہوں نے اپنی کامیابیوں کا سہرا والدین کی قربانیوں کو...
     فیڈمک میں 78ویں یومِ آزادی کا جشن: پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری کی تقریب کروائی گئی فیڈمک کے مرکزی دفتر میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں پرچم کشائی، کیک کاٹنے اور شجرکاری مہم  کا انعقاد کیا گیا  تقریب میں سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد اور فیڈمک کے عملے نے شرکت کی ،جبکہ  سی ای او فیڈمک میاں جمیل احمد نے پرچم کشائی کی اور چودہ اگست کا کیک کاٹا اس موقع پر ملک کی سالمیت ،خوشحالی اور فیڈمک کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ سی ای او فیڈمک نے کہا کہ آزادی صرف جشن نہیں، بلکہ قومی ذمہ داریوں کی تجدید کا دن...
    پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز کی فہرست جاری، بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکونز اور بڑے کاروباری گروپس کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق بیسٹ وے گروپ کے سر انور پرویز 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے امیر ترین کاروباری شخصیت قرار پائے، جبکہ فوجی فاؤنڈیشن گروپ 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے، پاکستان ٹوبیکو...
    ویب ڈیسک:  پاکستانی نژاد برطانوی طالبہ نے 6 عالمی تعلیمی ریکارڈز اپنے نام کر لئے۔ لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی، انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیئے۔ اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی سکول کے طالب علم کیلئے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کیلئے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ بھی مل گیا ہے، جسے وہ...
    لندن کی 18 سالہ ماہ نور چیمہ، جو پاکستانی نژاد برطانوی ہیں، نے تعلیمی تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے 24 اے لیول مضامین میں شاندار کامیابی حاصل کر کے چار نئے عالمی ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی نژاد محمد عباس پہلی مرتبہ کیوی سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے میں کامیاب، کین ولیمسن نظر انداز اس سے قبل اپنے جی سی ایس ای کے نتائج کے ساتھ وہ مجموعی طور پر 6 عالمی تعلیمی ریکارڈ اپنے نام کر چکی ہیں، جو کسی بھی اسکول کے طالب علم کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ نواز شریف اور شہباز شریف نے ماہ نور چیمہ کو ’قوم کی بیٹی‘ قرار دیا۔ ماہ نور کو طب (میڈیسن) کی تعلیم کے لیے...
    یومِ آزادی کے پُرمسرت موقع پر غیور اور بہادر کشمیری عوام نے بھارت کے جبر کو اپنے عزم تلے روندتے ہوئے پاکستان سے محبت کا بے مثال ثبوت دیدیا۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور کڑی نگرانی کے باوجود پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام نے اپنی لازوال وابستگی اور قومی جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔ سرینگر اور دیگر علاقوں میں آویزاں بینرز پر "یومِ تشکر پاکستان" اور "آپریشن بنیان مرصوص" کے الفاظ درج تھے، جو کشمیریوں کی پاکستانی...
    ویب ڈیسک : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری کے باوجود وادی میں یوم آزادی پاکستان پر مبارکباد اور یوم تشکر کے پوسٹر آویزاں کردیے گئے۔  وادی میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ پوسٹرز پر آپریشن بنیان مرصوص کی عبارت بھی موجود تھی۔  کل 15 اگست کو بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں  یوم سیاہ منانے کا اعلان کیاگیا ہے جبکہ کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کال پر کل وادی میں مکمل ہڑتال ہوگی۔حریت کانفرنس کا کہنا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی کشمیریوں کے لیے یوم سیاہ ہے، کشمیری پاکستان کو اپنا محسن اور بھارت کوجابر قابض...
    قابض بھارتی فوج کی بھاری نفری اور سخت نگرانی کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں 14 اگست کو پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے مبارکباد اور یومِ تشکر کے پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: نئی دہلی: پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم آزادی کی تقریب، پرچم کشائی کی گئی کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم، قائداعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرز نصب کیے گئے جن پر آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی عبارت بھی درج تھی۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اعلان کیا ہے کہ 15 اگست کو بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر کشمیری عوام یومِ سیاہ منائیں...
    بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف کی 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے 78ویں یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو آزادی کا عظیم الشان دن مبارک ہو، یہ دن ہمیں اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، یہ دن ہمیں ان بہادروں کی بے مثال جدوجہد کی اہمیت کو سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے جنہوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی دی ، پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ یوم آزادی کے موقع...
    صدر آصف زرداری کو سعودی قیادت کا خط، 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی عرب کی قیادت کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام مکتوب بھیجا گیا ہے جس میں پاکستان کے 78 ویں قومی دن کی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے صدر مملکت آصف علی زرداری کے نام مکتوب میں 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے سعودی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور پاکستانی عوام کو بھی جشن آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ ...
    دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔(جاری ہے) قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتخانے میں 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ قومی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اتحاد، ایمان اور قربانی کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ترسیلاتِ زر 7.9 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ تقریب میں آن لائن...
    چیئرمین سی ڈی اے کا پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ،بچوں کے ہمراہ 78ویں یوم آزادی کا کیک کاٹا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے آج مارکہ حق اور یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ممبر ایڈمنسٹریشن اور اسٹیٹ سی ڈی اے طلعت محمود کے ہمراہ پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا۔ پاکستان سویٹ ہوم کے پیٹرن ان چیف زمرد خان اور سی ڈی اے کی سی بی اے کے جنرل سیکٹری چوہدری محمد یسین نے پرجوش استقبال کیا۔ اس موقع پر آزادی کے کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر...
    ملک بھر میں آج 78 واںیوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے، رواں برس یوم آزادی کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔ملک بھر میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، اس کے علاوہ لاہور، کوئٹہ اور مظفر آباد میں بھی پاک فوج کے دستوں نے توپوں کی سلامی پیش کی۔یومِ آزادی کے موقع پر ملک بھر کی مساجد میں پاکستان کی بقاء اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھر کی مساجد میں دِن کا آغاز قرآن خوانی، ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کے...
    وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو  سول و ملٹری ایوارڈز کمیٹی نے 14 اگست پر وزیرِ اعظم شہباز شریف کا نام  ’نشانِ پاکستان‘ کے لیے تجویز کیا۔ذرائع کے مطابق کمیٹی کی بھیجی گئی سمری ملنے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنا نام فہرست سے نکال دیا، جبکہ باقی تمام ناموں کی منظوری دے دی۔دوسری جانب ایوانِ صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی پُروقار تقریب ہوئی۔ بھارت کے خلاف تاریخی فتح اور آزادی کا جشنجناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب ہوئی، جس میں صدر مملکت، وزیرِاعظم ، تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی کابینہ ارکان،قومی اسمبلی اور سینیٹ ارکان سمیت دوست ممالک کے سفراء، اور بڑی تعداد میں شہری بھی شریک...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماچوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ آج بھارت کے مسلمانوں سے پوچھیں کہ آزادی کتنی بڑی نعمت ہے۔جشن آزادی کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے، یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے پاکستان کلمے کی برکت سے نوازا ہے۔پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ سب لوگ اختلافات بھلا کر قوم، ملک اور دین کی خاطر اس جھنڈے تلے یک جان ہوں، شہیدوں کی قربانی کو یاد رکھیں جنہوں نے قیام پاکستان پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ جب تک ایک پرچم تلے متحد ہیں، کوئی ہمیں شکست نہیں دے سکتا: اسحاق...
    مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیر اہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی :مسلم لیگ (ن) ویمن ونگ کے زیرِاہتمام جشنِ آزادی و معرکۂ حق کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملی جذبے اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کی صدارت رکنِ قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کی جبکہ رکنِ صوبائی اسمبلی اسما عباسی، تحسین فواد سمیت پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔تقریب کا آغاز دعائیہ کلمات سے ہوا، بعدازاں پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے ملی نغموں کے ساتھ وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ تقریب سے خطاب...
    صدر ایف پی سی سی آئی کی قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے قوم کو 78 ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن آزادی کے حصول کے لیے ہمارے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے۔ پاکستان کے لیے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریکِ پاکستان کے رہنماؤں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص...
    تعجیل ظہور امام مہدی (عج) اور عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ اور اسکی اہمیت؟ عالمی اربعین حسینیؑ کے سیاسی و اجتماعی اثرات؟ عالمی اربعین حسینیؑ عالمی استعمار امریکا کی آنکھ کا کانٹا کیوں؟ اربعین حسینیؑ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مؤثر آواز کیسے؟ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اربعین حسینیؑ کے جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے پر پابندی کے پس پردہ عوامل؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید...
    وزیر داخلہ نے وطن کے دفاع و امن کیلئے جانیں قربان کرنیوالے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کی قربانیاں قوم کبھی نہیں بھولے گی، شہدائے وطن کے خاندان ہمارے اپنے خاندان ہیں اور ان کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا، پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج پاکستان کی جانب سے پوری قوم کو پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کی پرمسرت اور تاریخی موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ عسکری قیادت نے اس موقع کو اتحاد، استقامت اور ایک روشن مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کی عظیم کامیابی سے تعبیر کیا۔ اپنے پیغام میں عسکری قیادت نے بانیانِ پاکستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیاں، جرات اور...
    محسن نقوی — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور کہا کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللّٰہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے، جس کی قدر ہر پاکستانی پر فرض ہے۔انہوں نے بانی پاکستان کے پیغام کو دہراتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح نے فرمایا کہ پاکستان کا قیام مقدر تھا۔ پاکستان کسی کی بخشش نہیں بلکہ ہماری جدوجہد کا صلہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ خون، آنسو اور شہادتیں وہ قیمت تھی جو آزادی کے لیے ادا کی گئی، آج کا پاکستان انہی قربانیوں...
    پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر سوئی ناردرن گیس ہیڈآفس میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پر لاہور میں سوئی ناردرن گیس کے ہیڈ آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر سوئی ناردرن گیس عامر طفیل تھے۔ ایم ڈی نے پاکستان کی آزادی کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال کے کردار کی تعریف کی۔ ایم ڈی سوئی نادرن نے پاک افوج کے معرقہ حق کی فتح پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایم ڈی نے اپنے خطاب میں ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ملک...
    پاکستان کے نامور جیولن تھرو ایتھلیٹ اور بین الاقوامی و ایشین چیمپئن ارشد ندیم نے 78ویں جشنِ آزادی کے موقع پر اہلِ وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں اور محنت کی یاد دلاتا ہے، ہمیں اسی جذبے سے ملک کی خدمت جاری رکھنی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:انٹرنیشنل ڈائمنڈ لیگ سے قبل اولمپیئن ارشد ندیم کے لیے بُری خبر ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں عالمی معیار کے ریکارڈ قائم کر کے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا ہے۔ انہوں نے 2023ء میں ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا، جبکہ ٹوکیو اولمپکس میں تاریخ رقم کی اور پاکستان کے لیے...
    ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ 2025 کا پاکستان دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور کوئی دشمن میلی آنکھ سے اس کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔  پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قربانیوں، جدوجہد اور آزادی کے خوابوں کی تعبیر کا دن ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے جس کی قدر کرنا ہر پاکستانی پر فرض ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  محسن نقوی نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام...
    پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ امریکا انسداد دہشت گردی اور تجارت میں پاکستان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔ مارکو روبیو کے مطابق اہم شعبوں میں معدنیات، ہائیڈرو کاربن اور کاروباری شراکت داری شامل ہیں، جن سے امریکی اور پاکستانی عوام کے لیے ایک خوشحال مستقبل کی راہ ہموار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس اشتراک سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ ملک بھر...
    پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی اعلیٰ سیاسی و عدالتی قیادت اور حکومتی شخصیات نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے تحفظ، ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ یہ اجتماعی ذمہ داریوں کے اعادے کا دن ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انصاف کی موجودگی ہر فرد روزمرہ زندگی میں محسوس کرے۔ یومِ آزادی محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ یہ اجتماعی ذمہ داریوں کے اعادے کا دن ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انصاف کی موجودگی ہر فرد روزمرہ زندگی میں...
    اسلام آباد: پاکستان پوسٹ نے جشن آزادی کے موقع پر 30 روپے کا نیا ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا۔ پاکستان پوسٹ نے کل جشن آزادی پرپاکستان پوسٹ کے تمام جی پی اوز میں پرچم کشائی کی تقریبات کا بھی اعلان کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر کے جی پی اوز کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے دلہن کی طرح سجا دیا گیا ہے۔ Tagsپاکستان
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء)  پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کی جانب سے یوم آزادی کے تہنیتی پیغام میں سفارتخانہ اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے پریس ریلیز میں کہا گیا کہ 14 اگست کے مبارک دن، جب عظیم  پاکستانی قوم آزادی کی 78ویں سالگرہ  نہایت جوش و خروش سے منا رہی ہے، میں اپنی جانب سے اور اسلامی جمہوریۂ ایران کی حکومت و عوام کی طرف سے اسلامی جمہوریۂ پاکستان کی قابل احترام حکومت اور معزز، برادر، دوست اور ہمسایہ قوم کو دل کی اتھا گہرائیوں  سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یہ دن اس عظیم قوم کی اعلیٰ اقدار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، اور ہمیں فخر ہے کہ ہم...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے شاندار کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی اور اب وہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 بیٹرز کے ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی20 بولرز رینکنگ بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اس...
    اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے کہا کہ آئی ایس او کے صالح، باکردار اور انقلابی جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہیں، جنہوں نے ہمیشہ علامہ اقبال، رہبر معظم، رہبر کبیر اور قائد شہید کے فکر کی پیروی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جیکب آباد کی مجلسِ عمومی کا اہم اجلاس جامعۃ المصطفیٰ خاتم النبیینؐ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے موقع پر تربیتی نشست سے سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں، ان کی اصلاح، تعلیم اور تربیت روشن مستقبل کی ضمانت ہے، پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی پر ہم یہ...
    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو فضائی اور زمینی سطح پر جنگ میں کامیابی ملی، پاکستان پرامن ملک ہے، وزیراعظم کی لیڈرشپ میں ملک ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور ملک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے غدار ہیں، حکومت نے مقدمات نہیں بنائے، خود ایسا کام کیا، عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی وزیراعظم پاکستان سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی معرکہ حق ہے۔ لاہور میں داتا دربار پر عرس کی تقریبات کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کہا کہ پاکستان کو فضائی اور زمینی سطح پر جنگ میں کامیابی ملی، پاکستان پرامن ملک...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے جبکہ آصف علی زرداری ہی پاکستان کے صدر ہیں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کو وزیراعظم بنائے جانے کی خبر غلط ہے۔ یہ حکومت کہیں نہیں جا رہی اور نا ہی آصف علی زرداری کو ہٹایا جا رہا ہے۔ آصف علی زرداری پاکستان کے صدر ہیں اور صدر ہی رہیں گے۔ مزید :
    پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور:پاکستان اسپورٹس بورڈ نے کوچنگ سینٹر کیلئے پہلی خاتون ڈائریکٹر کا تقرر کردیا۔نورش صباح پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کی بی ایس 18 افسر ہیں اور اپنے کیریئر میں شاندار خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے بطور اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ اور گوجرانوالہ اور بطور ڈپٹی کمشنر حافظ آباد انتظامی معاملات میں اپنی بصیرت اور قابلیت کا لوہا منوایا۔ نورش صباح اب نہ صرف اسپورٹس کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں بلکہ بطور خاتون لیڈر یہ پیغام بھی دے رہی ہیں کہ خواتین اگر مواقع اور اعتماد حاصل کریں تو وہ ہر سطح پر ملک کا نام روشن کر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں ملک میں غیر ضروری الجھن پیدا کرتی ہیں اور جب تک کوئی بات ثابت نہ ہو اسے پھیلانا مناسب نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے، سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں اور ملک ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ان کے...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت رواں دواں ہے، فیلڈ مارشل کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ  اسحاق ڈار نے حضرت علی ہجویریؒ کے عرس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو بہت عزت عطا فرمائی ہے۔ پاکستان آہستہ آہستہ دوبارہ ترقی کی طرف گامزن ہے۔ معیشت بہتر ہورہی ہے۔ ہمارے سفارتی معاملات میں بھی اللہ تعالیٰ بڑی کرم نوازی کر رہے ہیں۔ انشااللہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری و ساری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر اسلام کے ایک مضبوط قلعہ کے طور پر نہیں ابھرتا۔ یہ سفر...
    ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
    بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
    کراچی: سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھاری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔  تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کوچ بطور ٹی ٹوئنٹی کوچ اچھے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں ان کا انداز سمجھ سے باہر ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں چینی سفارتخانہ نے جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی جنگ اور فاشزم مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک سمپوزیم اور فوٹو نمائش کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر پاکستان میں تعینات چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے شرکت کی ۔ اس تقریب میں پاکستانی حکومت، سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور میڈیا کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اس تقریب کی نظامت کے فرائض پاکستان چائنا انسٹیٹوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفٰی حیدر سید اور چینی سفارتخانہ کے قونصلر وانگ شینگ جی نے ادا کیے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اس موقع پر کہا کہ چین کے عوام...
    ٹاروبا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ...
    کراچی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بھی عمدہ کارکردگی پر ترقی مل گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے حالیہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں منیبہ علی نے ناقابل شکست سنچری سے پاکستان کو فتح دلائی تھی، انھیں اس کارکردگی کا صلہ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور 59ویں نمبر پر پہنچ...
    ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی، یوں تین میچوں پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ یہ تاریخی کامیابی ویسٹ انڈیز کو 34 سال بعد پاکستان کے خلاف کسی ون ڈے سیریز میں حاصل ہوئی۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق، ویسٹ انڈیز کی یہ صرف چوتھی فتح ہے جس میں انہوں نے 200 سے زیادہ رنز سے کامیابی حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز 2023 کے ورلڈ کپ میں بھی جگہ بنانے میں ناکام رہا تھا۔ پاکستان کی شکست پر شائقین کا شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جہاں ایک طرف وہ قومی...
    ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
    ویسٹ انڈیز کی تاریخی کامیابی، 34 سال بعد پاکستان سے ون ڈے سیریز جیت لی۔ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں 202 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز اپنے نام کر لی۔ویسٹ انڈیز کے 295 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم محض 92 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ نائب کپتان سلمان آغا 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ محمد نواز 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ حسن نواز 13، بابر اعظم 9، نسیم شاہ 6 اور حسین طلعت 1 رن ہی بنا سکے۔ صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کپتان محمد رضوان، حسن علی اور ابرار احمد کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔میزبان ٹیم کے...