مسئلہ کشمیر کے حل تک دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ڈاکٹر پیر نوید الحسن مشہدی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2026 سب نیوز

انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کی امداد اور بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کردار ادا کریں۔

کشمیر محض علاقائی تنازع نہیں، زندہ انسانی المیہ ہے۔ مقررین کا اظہار خیال

جماعت جلالیہ پاکستان کے زیر اہتمام کشمیر سمیت ملک بھر میں ریلیاں ،سمینارز اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام

() جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کی ہدایت پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری یومِ یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار ہمدردی کرنے کے لیے اسلام آباد، راولپنڈی، گجرات، کھاریاں،منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، مظفر آباد، میرپور اور دیگر اضلاع میں شہدائے کشمیر کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ریلیاں، سیمینارز، کانفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔مرکزی ریلی جماعت جلالیہ پاکستان کے سربراہ شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ جلالیہ بھکھی شریف کی قیادت میں منڈی بہاؤ الدین میں نکالی گئی

جس میں مفتی مہتاب حسین جلالی صدر جماعت جلالیہ منڈی بہاؤالدین،مولانا انوار الحق جلالی جنرل سیکرٹری سمیت کثیر جماعت جلالیہ کے کارکنان، عہدیداران اور شہریوں نے شرکت کی۔اسلام آباد میں شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ پاکستان کی قیادت میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے ریلی نکالی گئی ، جس میں صدر جماعت جلالیہ اسلام آباد ڈاکٹر محمد اسلم جلالی، علامہ پیر سید جہانگیر شاہ سعیدی، ڈاکٹر عبد القادر سکندری، پروفیسر طارق صدیقی، علامہ نور خان، ڈاکٹر محمد ماجدنواز جلالی، مفتی ارسلان شبیر جلالی، ڈاکٹر توحید احمد ہزاروی، مفتی سمیع الحق جلالی ،مولانا محمد ظفر جلالی سمیت کثیر تعداد میں احباب نے شرکت کی ۔جماعت جلالیہ کھاریاں کے زیر اہتمام پریس کلب کھاریاں میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس صدارت وخصوصی خطاب شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے کیا ۔اس کانفرنس میں قاری اختر حسین جلالی صدر سنی علماء کونسل کھاریاں ،غازی محمد ثاقب شکیل جلالی نائب صدر جماعت جلالیہ پاکستان ،حافظ لیاقت علی جلالی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ونشریات جماعت جلالیہ پاکستان ، حافظ محمد اختر نورانی جنرل سیکرٹری جماعت جلالیہ گجرات سمیت بھرپور تعداد میں شرکاء نے شرکت کی ۔ جماعت جلالیہ گجرات کے زیر اہتمام چوک پاکستان تا کچہری چوک گجرات شہر میں قاری عبد الرحمن جلالی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ۔

جماعت جلالیہ گوجرانوالہ کے زیر اہتمام قاری محمد بشیر جلالی پرنسپل جامعہ جلالیہ کنز الایمان کی قیادت میں جامعہ جلالیہ کنز الایمان تا پریس کلب گوجرنوالہ ریلی نکالی گئی ۔اسی طرح دیگر شہروں میں ریلیاں ،سمینارز ،کانفرنسز اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ شیخ الحدیث الحاج ڈاکٹر پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے کہا کہ کشمیریوں پر مسلسل ظلم و جبر اور اقوام عالم کی خاموشی شرمناک ہے۔عالمی برادری بھارتی مظالم کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز اور مسلمہ حق دلانے کے لیے ٹھوس اور عملی اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر محض ایک علاقائی تنازع نہیں بلکہ ایک زندہ انسانی المیہ ہے۔ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو مزید تقویت دے رہی ہے۔بین الاقوامی مبصرین کو آزادانہ رسائی دی جانی چاہیے، حقائق پر مبنی تحقیقات ہونی چاہئیں، اور متاثرین کی آواز کو عالمی فورمز تک پہنچایا جانا چاہیے۔جماعت جلالیہ پاکستان خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ جماعت جلالیہ پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا ہے عالمی برادری مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں فعال کردار ادا کرے۔ مقررین نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائیں، متاثرین کو انصاف دلانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔مریضوں اور متاثرین کے علاج معالجہ کے لیے سہولیات اور ادوایات فراہم کریں ۔ بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور مذہبی آزادی کی فراہمی کے لیے توانا آواز اٹھائیں ۔رفاہی اور فلاحی اقدامات میں اہم کردار کریں ۔ تقریبات کے اختتام پر شہدائے کشمیر کے درجات کی بلندی کے لیے دعائیں کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار سے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کی ملاقات،امام بارگاہ دھماکے پر تعزیت پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے “ایکسپلور اینڈ انویسٹ” ایوارڈز 2026 منعقد صومالیہ کی پاکستان سے یکجہتی، اسلام آباد دھماکے کی شدید مذمت فراڈ کیس؛ سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا اسلام آباد دھماکہ: برطانوی اور آسٹریلوی ہائی کمشنر کا اظہار مذمت صدر اور وزیراعظم کی امام بارگاہ دھماکے کی مذمت، رپورٹ طلب ملک میں دہشتگردی میں بھارت براہِ راست ملوث ہے، مشعال ملک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نوید الحسن ڈاکٹر پیر کشمیر کے

پڑھیں:

آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔  آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔

لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے

دونوں قائدین نے  مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو