بدترین انتخابی دھاندلی کے 2سال ،منعم ظفر کاالیکشن کمیشن کے باہر کل عوامی پریس کانفرنس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ کل 8 فروری کوبدترین انتخابی دھاندلی کے 2 سال مکمل ہونے اور فارم 47والی حکومت مسلط کرنے کے خلاف الیکشن کمیشن سندھ کے باہر سہ پہر 3بجے عوامی پریس کانفرنس کریں گے ،حکومت ایف آئی آر درج کرے یا دہشت گردی کی دفعات شامل کرے14 فروری کو شام 4بجے اہل کراچی کے حق ،مسائل کے حل اور بااختیار شہری حکومت کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر ایک عظیم الشان دھرنا دیا جائے گا۔جماعت اسلامی کراچی کے عوام پرظلم کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔ جماعت اسلامی سٹی کونسل میں موجود تمام جماعتوں سے بھی قابض میئر کے خلاف عدم اعتماد تحریک کے حوالے سے رابطے کررہی ہے اور جلد ہی قابض میئر کو بھاگنے پر مجبور کردیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ نورحق میںجمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں منعم ظفر خان نے ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد کے ساتھ ٹی ایم سی گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک بلاک 16میں فلاور اینڈ برڈ شو کا افتتاح کیا ۔منعم ظفر خان نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی کی بلدیاتی قیادت کراچی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کررہی ہے۔امید ہے کہ کراچی ایک بار پھر تعمیر و ترقی کی جانب بڑھے گا اور ان شاء اللہ یہ شہر روشنیوں کا شہر بنے گا۔ منعم ظفر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزیدکہاکہ ہم جینے دو کراچی مارچ اور یکجہتی کشمیر ریلی میں اہل کراچی کی بھرپور شرکت پر ان کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یکم فروری کو ہونے والے عظیم الشان جینے دو کراچی مارچ نے یہ ثابت کردیا کہ اہل کراچی ظالم اور نااہل حکمرانوں سے اپنے جینے کا حق مانگ رہے ہیں، جو گزشتہ 17سال سے عوام کو بنیادی حقوق دینے میں ناکام رہے ہیں۔اس مارچ اور14فروری کو سندھ اسمبلی کے باہر دھرنے کے اعلان سے حکومتی ایوانوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ کبھی وزیراعلیٰ مراد علی شاہ پریس کانفرنس کرتے ہیں، کبھی وزیر داخلہ ضیا لنجار دہشت گردی کے مقدمات کی دھمکیاں دیتے ہیں اور کبھی قابض میئر مرتضیٰ وہاب جماعت اسلامی کی عوامی خدمات پر اپنا غصہ نکالتے ہیں اور پریشان ہوتے ہیں کہ شاہراہ فیصل چند گھنٹوں کے لیے بند کیوں ہوئی جبکہ گزشتہ کئی برسوں سے شہر کی اہم شاہراہیں تباہ حالی کا شکار ہیں۔ جہانگیر روڈ اور یونیورسٹی روڈ چار سال سے اہل کراچی کو اذیت دے رہی ہیں، کریم آباد انڈر پاس 3 سال سے مکمل نہیں ہو سکا۔ یہ تو صرف چند مثالیں ہیں، حقیقت یہ ہے کہ پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے اس کی انہیں کوئی فکر نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ڈاکے، لوٹ مار اور قتل کی وارداتیں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ صدر میں 80 لاکھ روپے کی ڈکیتی، بہادر آباد میں 200 تولہ سونا سمیت 15 کروڑ روپے ڈکیتی ہوئی۔ رواں سال ٹریفک حادثات میں 80 افراد جاں بحق اور 873 زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ڈاکوؤں سے مزاحمت میں 11 افراد جان سے گئے۔ ایک ماہ میں کتے کے کاٹے کے 5 ہزار سے زاید واقعات رپورٹ ہوئے اور 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ویکسین دستیاب نہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 2 لاکھ 84 ہزار واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو ان مسائل کے حل اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے بجائے پریشانی یہ ہے کہ شاہراہ فیصل پر اہل کراچی کو جینے کا حق دینے اور مسائل کے حل کے لیے مارچ کیوں کیا گیا ؟انہوں نے کہاکہ کراچی پر پیپلز پارٹی کے قابض سسٹم کی نظریں ہیں اور اس سسٹم کے ماؤتھ پیس مرتضیٰ وہاب ہیں۔ شہر کے تمام ادارے کرپشن کی آماجگاہ بن چکے ہیں۔ گل پلازہ سانحے کو 3 ہفتے گزر چکے ہیں مگر لواحقین آج بھی سرد خانوں، اسپتالوں اور ڈی سی دفاتر کے دھکے کھا رہے ہیں۔ ایسے حالات میں خاموش رہنا جرم ہے۔ اس تمام صورتحال کی ذمے داری پیپلز پارٹی پر عاید ہوتی ہے ۔پریس کانفرنس میں نائب امیرجماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ ،نائب امیر کراچی راجا عارف سلطان،نائب صدر پبلک ایڈ کمیٹی عمران شاہد،سیکرٹری ضلع قائدین نعمان حمید موجود تھے ۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹائون چیئرمین ڈاکٹر فواد کے ساتھ ٹی ایم سی گلشن اقبال کے تحت محمود غزنوی پارک میں فلاور اینڈ برڈ شو کا افتتاح ، دوسری جانب دورہ کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی کراچی پریس کانفرنس اہل کراچی رہے ہیں کے باہر کے لیے
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔