پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی بسنت کی خوشیوں میں شریک، پتنگ اڑائی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )لاہوریوں کے ساتھ غیرملکی سفیر بھی بسنت کی خوشیاں منا رہے ہیں جب کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی ڈپٹی چیف آف مشن نیٹلی بیکر اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی پتنگ اڑائی اور بسنت کی خوشیوں میں شریک ہوئیں۔لاہور میں بسنت کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔

پاکستانیوں کے ساتھ پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بھی پتنگ اڑائی اور بسنت کی خوشیوں میں شریک ہوئیں۔لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں نے بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کرکے ذمہ دار پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا ۔غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل رہے ۔لاہور میں بسنت کے دوسرے روز پاکستانی شہریوں کے ساتھ غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل ہوئے اور شہر کے مختلف حصوں میں گڈی اڑاتے نظر آئے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے غیر ملکی مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، جبکہ سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی بھی گڈی اڑانے کے شوقین بنے۔

بسنت میں شریک غیر ملکی مہمانوں نے کہا کہ لاہور زندہ دلوں کا شہر ہے اور آج ہم نے اس کا خوبصورت کلچر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔ انہوں نے لاہور میں بسنت منانے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا اور بتایا کہ یہ ایک یادگار تجربہ رہا۔بسنت فیسٹیول کی کوریج کے لیے ملک کے ساتھ ساتھ 20 مختلف انٹرنیشنل میڈیا ہاوسز کے نمائندے بھی لاہور پہنچے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرفافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ فافن کا پارلیمانی کمیٹیوں کو بااختیار بنانے کیلئے قانون سازی کا مطالبہ عباس عراقچی کی قطری وزیر اعظم سے ملاقات، کشیدگی میں کمی پر تبادلہ خیال راولپنڈی میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144نافذ ملک احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا،پورے ملک نے پی ٹی آئی کی پہیہ جام ہڑتال کی کال مسترد کردی، مراد علی شاہ اسلام آباد حملے کے ذمہ داروں کو نشانِ عبرت بنایا جائے، مفتی تقی عثمانی کا مطالبہ عطا تارڑ کا بیان غیر ذمہ دارانہ قرار، بیرسٹر گوہر نے معافی کا مطالبہ کر دیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بسنت کی خوشیوں میں شریک پاکستان میں پتنگ اڑائی کا مطالبہ لاہور میں بھی پتنگ غیر ملکی کے ساتھ

پڑھیں:

اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے