سٹی42ؒ: بسنت کے تہوار کا آج آخری روز ہے اور شہر بھر میں جشن کا سماں برقرار ہے۔ بچے، بڑے، نوجوان اور بزرگ سبھی پیچ لڑانے اور پتنگیں کاٹنے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں جبکہ لاہور کی سڑکوں، گلیوں اور چھتوں پر بسنت کے رنگ بکھرے ہوئے ہیں۔

 بسنت کے تیسرے روز کا آغاز ہوتے ہی تیز ہواؤں کے ساتھ لاہوریوں کی بڑی تعداد اندرون لاہور پہنچ گئی۔ اندرون لاہور کی چھتوں پر پتنگوں کے پیچ لگے رہے، جہاں تاجر برادری کی جانب سے بسنت کا بھرپور اہتمام کیا گیا۔ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے جبکہ کھانوں اور مٹھائیوں کا بھی بھرپور دور رہا۔ تاجروں کے مطابق آج اندرون لاہور کی چھتوں نے ماضی کی یادیں تازہ کر دیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں شہری ایک دوسرے کی تواضع مزے دار کھانوں سے کر رہے ہیں جبکہ دیگر شہروں اور بیرونِ ملک سے آئے مہمان بھی گڈیاں اڑانے میں پیش پیش ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہوریوں کے ساتھ ساتھ اوورسیز پاکستانی بھی بسنت منانے میں سرگرم نظر آئے۔ امریکا اور لندن سے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی لاہور پہنچے۔ اوورسیز پاکستانی بزنس مین خرم بٹ کا کہنا تھا کہ بسنت کا میلہ دو دہائیوں بعد سجا ہے، جس نے پرانی یادیں تازہ کر دیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کے مطابق بسنت کے باعث دوست احباب کے ساتھ محفلیں سجانے اور طویل عرصے بعد گڈیاں اڑانے کا موقع ملا۔

دوسری جانب بسنت فیسٹیول کے موقع پر شہر بھر میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایس پی ڈولفن اختر نواز نے والڈ سٹی لاہور کا دورہ کیا اور بسنت کے دوران ڈیوٹی پر مامور ڈولفن ٹیموں کی چیکنگ کی۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق شہریوں اور نوجوانوں سے ملاقات کے دوران بسنت کے ضابطہ اخلاق سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں، 25 من مردہ مرغیاں، ساڑھے 3 من گائے و بکرے کا گوشت تلف

ایس پی ڈولفن اختر نواز نے ہدایت کی کہ ہوائی فائرنگ، آتش بازی اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ والڈ سٹی میں تعینات سیکیورٹی ٹیمیں ہمہ وقت کنٹرول روم سے منسلک رہیں گی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 بسنت کے

پڑھیں:

24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

علامتی فوٹو

حکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلی

علم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا