علامہ ساجد نقوی کا ہسپتال دورہ, سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی زخمیوں کی عیادت
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عبادت گاہوں پر حملے انسانیت اور مذہبی اقدار پر حملہ ہیں، ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ اتحاد اور بیداری کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے ایک وفد کے ہمراہ سانحہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ ترلائی کے زخمیوں کی عیادت کے لیے پمز اور پولی کلینک ہسپتال اسلام آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں کے مختلف وارڈز اور آئی سی یوز میں زیر علاج شدید زخمیوں کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت کاملہ و عاجلہ کے لیے خصوصی دعا کی۔ وفد میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری سید سکندر عباس گیلانی، صوبائی صدر شمالی پنجاب علامہ سید اشتیاق حسین کاظمی، ضلع اسلام آباد کے صدر سید جاوید حسین شاہ، نائب صدر علامہ سید بن یامین، جنرل سیکرٹری سید تصور کاظمی، صدر راولپنڈی علامہ عمران علی حیدری، جنرل سیکرٹری سید جابر حسین سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے۔
دورے کے دوران دونوں ہسپتالوں کے ایڈمنسٹریٹرز اور معالجین نے قائد ملت جعفریہ پاکستان کو زخمیوں کی صحت اور جاری علاج کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ علامہ ساجد نقوی نے طبی عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے زخمیوں کی بہترین نگہداشت کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر زخمیوں نے بلند حوصلے اور ایمانی جذبے کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ “شہادت مومن کی آرزو ہے”۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے زخمیوں کے سروں پر دست شفقت رکھتے ہوئے انہیں دعا دی اور صبر و استقامت کی تلقین کی۔ دورے کے اختتام پر علامہ ساجد نقوی نے زخمیوں کے لواحقین سے ملاقات کی، ان سے اظہار ہمدردی کیا اور اجتماعی دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحتیابی کی التجا کی۔ انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں پر حملے انسانیت اور مذہبی اقدار پر حملہ ہیں، ایسے واقعات قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے بلکہ اتحاد اور بیداری کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: زخمیوں کی
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔