سینیٹر علامہ ناصر عباس کی تقریر پر سنسرشپ حکومتی خوف کا ثبوت ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اپنے بیان میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ عل حسنین نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت پاکستانی قوم کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایوان بالا میں دہشتگردی سے متعلق اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اہم تقریر کو پی ٹی وی سمیت کسی بھی ملکی ادارے نے نشر نہیں کیا۔ حکومت عوام کے حقیقی نمائندوں سے اس قدر خوفزدہ ہے کہ سینیٹ جیسے اہم قومی اور آئینی پلیٹ فارم پر ان کی جانب سے کی گئی گفتگو تک سنسرشپ کا شکار ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت پاکستانی قوم کی حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں۔ ایوان بالا میں ہر ظلم کے خلاف علامہ راجہ ناصر کا آواز بلند کرنا بعض عناصر کو چبھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی وی کو قومی ادارے کا کردار ادا کرنے کے بجائے فقط اور فقط حکمرانوں کے قصیدے لکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
علامہ علی حسنین نے میڈیا کی آزادی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی جامعہ مسجد خدیجتہ الکبریٰ میں ہونے والے سانحہ پر میڈیا کا جانبدارانہ کردار ایک المیہ ہے۔ حکومت میڈیا مالکان پر دباؤ ڈال کر "سب اچھا ہے" کا راگ الاپ رہی ہے۔ تاہم یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ یہ سوشل میڈیا کا دور ہے، اور ایسے اقدامات سے میڈیا اور صحافیوں کی اپنی ساکھ خراب ہوگی۔ حکومت اپنی ناقص پالیسیوں سے ملکی اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے بجائے پاکستانی عوام کو سچائی سے آگاہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال دور آمریت سے بے تحاشا مشابہت رکھتی ہے۔ یوں لگتا ہے کہ جمہوریت کے نام پر آمر حاکموں کو مسلط کیا گیا ہے۔ حکومت اپنے ہی عوام پر ڈنڈے برساتی اور گولیوں کا استعمال کرتی ہے۔ مظاہرین پر واٹر ٹینکرز سے حملہ کیا جاتا ہے۔ عدلیہ کو کمزور اور میڈیا کو خاموش کرایا جاتا ہے۔ یہ اقدامات وہ حکمران کرتے ہیں جو قوم کو تاریکی میں رکھنا چاہتے ہیں۔ مگر حاکم وقت ذہن نشین کر لیں کہ ظلم کا نظام نہیں چل سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر ایم ڈبلیو ایم کہا کہ
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔