ایرانی سفارت خانے کے زیر اہتمام اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پرشاندار عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
سٹی 42 : اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کے زیر انتظام اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر عشائیے کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، وفاقی وزیر جام کمال، مذہبی،سفارتی و سیاسی شخصیات کی بڑی تعداد شریک ہوئیں۔
عشائیے میں ایرانی سکول کے بچوں نے پاکستان اور ایران کے قومی ترانے پڑھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادر دوست ملک پاکستان میں ایران کے اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ منانا باعث تکریم ہے۔
آزاد کشمیر عام انتخابات: ن لیگ نے ٹکٹ کیلئے امیدواروں کا انٹرویو شیڈول جاری کردیا
انہوں نے کہا کہ ایرانی اسلامی انقلاب ایرانی عوام کی خواہشات کا عکاس تھا، اسلامی انقلاب نے ایران کے لئے خودمختاری اور سالمیت کی بنیاد رکھی، 47 سالہ عالمی پابندیوں کے باوجود ایران نے مختلف شعبوں میں ترقی کا سفر جاری رکھا۔
ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران عالمی سطح پر ایک فعال ایکٹر ہے، ایران نے ہمیشہ بامقصد اور تعمیری مذاکرات کا راستہ چناتاہم جے سی پی او کو ایران کو انڈر سیسٹیمیٹک کرتے ہوئے توڑا گیا، اسی طرح ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران ہی ایران پر امریکی و اسرائیل نے حملہ کیا۔
حکومتی وعدے اور فنڈز کی تقسیم میں دیر
رضا امیری مقدم نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف 12 روزہ جنگ میں ایرانی قوم کے حوصلہ نے صیہونی دشمن کو جھکنے پر مجبور کیا، دشمن نے مایوس ہو کر ایران میں احتجاج اور مظاہروں کے زریعہ شرپسندی کی۔
آج ایران میں ہونے والے انقلاب کے حامی مظاہروں میں لاکھوں کے مجمع شرپسندوں کو جواب ہیں، ایران نے مسلسل ثابت کیا کہ وہ جنگ نہیں چایتا تاہم وہ اپنی سالمیت اور خودمختاری کا بھرپور دفاع کرے گا، ایران اور پاکستان کے تعلقات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، پاک ایران تعلقات میں دفاع، ثقافت اور اعلی سطح تبادلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
موجودہ سولر صارفین سے نیٹ بلنگ وصولی نہیں ہوگی: اویس لغاری
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اسلامی انقلاب میں ایران ایران کے کہا کہ
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :