معروف سکالر اور عالم دین سید ذیشان حسین الحسینی کا انقلاب اسلامی کی سالگرہ کے حوالے سے انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اپنے انٹرویو میں معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ انقلاب کو شروع سے ہی چیلنجز درپیش رہے ہیں تاہم انقلاب نے ان چینلجز کو مواقع میں تبدیل کیا ہے۔ آج ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، دفاعی ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںسید ذیشان حسین الحسینی گلگت بلتستان کے معروف سکالر، عالم دین اور القرآن اسلامی تحقیقاتی مرکز کے سربراہ ہیں۔ اسلامی انقلاب کے امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے انقلاب اسلامی کی 47 ویں سالگرہ کے حوالے سے ذیشان حسین الحسینی سے خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں استقامت اور مقاومت انقلاب اسلامی کی ہی مرہون منت ہے۔ 47 سال سے ملت ایران نے بھرپور استقامت دکھائی ہے۔ اہلسنت علماء کہتے ہیں کہ یہ انقلاب انقلاب ایران نہیں بلکہ انقلاب اسلامی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انقلاب کو شروع سے ہی چیلنجز درپیش رہے ہیں، تاہم انقلاب نے ان چینلجز کو مواقع میں تبدیل کیا ہے۔ آج ایران پہلے سے زیادہ مضبوط اور طاقتور ہے، دفاعی ٹیکنالوجی میں حیرت انگیز ترقی کی ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی