انقلابِ اسلامی ایران کی 47ویں سالگرہ پر جموں میں علماء کرام کے فکر انگیز خطابات
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
انہوں نے اپنے خطاب میں انقلابِ اسلامی ایران کو عصرِ حاضر میں اسلامی بیداری، عوامی شعور اور استبداد کے خلاف ایک عملی نمونہ قرار دیا اور کہا کہ یہ انقلاب صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کیلئے امید اور حوصلے کا سرچشمہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بٹھنڈی جموں میں انقلابِ اسلامی ایران کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار اور پُروقار جشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا اہتمام شیعہ فیڈریشن جموں، انجمنِ حسینی بٹھنڈی، جامعہ امام خمینی کرگل، انجمن صاحبِ زمان سانکو اور رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن نے باہمی اشتراک سے کیا۔ اس بامقصد تقریب میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور انقلابِ اسلامی ایران سے اپنی عقیدت و وابستگی کا اظہار کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی مولانا شیخ غلام رسول نوری تھے، جبکہ مولانا سید مختار جعفری اور مولانا شیخ صادق رجائی مہمانانِ ذی وقار کے طور پر شریک رہے۔
پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد شیعہ فیڈریشن جموں کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے خطبۂ استقبالیہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں انقلابِ اسلامی ایران کو عصرِ حاضر میں اسلامی بیداری، عوامی شعور اور استبداد کے خلاف ایک عملی نمونہ قرار دیا اور کہا کہ یہ انقلاب صرف ایران تک محدود نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لئے امید اور حوصلے کا سرچشمہ ہے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں انقلابِ اسلامی ایران کی تاریخ، اس کے فکری پہلوؤں، امام خمینی (رہ) کی قیادت اور رہبرِ انقلاب کی استقامت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اس موقع پر مقررین نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی کلاں میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں پیش آنے والے دہشتگردانہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے انسانیت کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا جبکہ شرکاء نے اس دہشتگردی پر احتجاجی مظاہرے بھی کئے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی ایران میں انقلاب
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :