بی سی بی صدر اور آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک بھارت میچ پر تفصیلی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
بی سی بی صدر اور آئی سی سی وفد کی محسن نقوی سے ملاقات، پاک بھارت میچ پر تفصیلی گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)محسن نقوی سے ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی عمران خواجہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بنگلادیشی بورڈ کے سربراہ امین الاسلام بھی موجود تھے ۔ ملاقات کا مقصد ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان کو بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنا ہے۔
پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کے دوران ٹی20ورلڈ کپ تنازعے، پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، ذرائع کے مطابق آئی سی سی ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ نے پاکستان کو منانے کی کوشش کی۔قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ کے قذافی اسٹیڈیم پہنچنے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے استقبال کیا۔اس سے قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے صدر بنگلادیش بورڈ امین الاسلام نے ملاقات کی۔
چئیرمین پی سی بی نے بنگلادیشی بورڈ کے صدر امین الاسلام کا خیر مقدم کیا۔پی سی بی ہیڈکوارٹر لاہور میں ملاقات کے دوران سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر، ایڈوائزر ٹو چئیرمین عامر میر بھی موجود تھے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاک بھارت مقابلہ 15 فروری کو شیڈول ہے۔ پاکستان حکومت نے میچ کے بائیکاٹ کا اعلان کررکھا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،بیرسٹر گوہر پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں،بیرسٹر گوہر عمر ایوب اور شبلی فراز نے الیکشن دھاندلی کیخلاف احتجاج نہ کرنے کی ڈیل کی، فواد چوہدری کا دعویٰ رومانیہ کے پاکستان میں سفیر بھی بسنت کے مداح نکلے، بسنت منانے کی تصاویر شیئر کردیں جعلی مینڈیٹ کی حامل حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے، مولانا فضل الرحمان وزیر خزانہ کی سعودی وزیر سرمایہ کاری سے ملاقات، اقتصادی تعاون پر گفتگو پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی بسنت کی خوشیوں میں شریک، پتنگ اڑائیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: محسن نقوی سے
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان