پارلیمان مکالمے اور اعتماد سازی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2026 سب نیوز

دبئی،
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر امن، مکالمے اور باہمی اعتماد کے فروغ میں پارلیمان کا کردار نہایت اہم اور ناگزیر ہے۔ وہ دبئی میں جمہوریہ مالدووا کے اعزازی قونصل برائے پاکستان، سید کاشف علی کی تقرری کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے سید کاشف علی کو ان کی تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریہ مالدووا کے اعزازی قونصل خانے کا قیام دونوں ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور ادارہ جاتی تعلقات کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ہے، جو باہمی تعاون کو نئی وسعت دے گا۔
اپنے کلیدی خطاب میں سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمانی سفارت کاری کے میدان میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمان عالمی مکالمے، اعتماد سازی اور طویل المدتی بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں مؤثر پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے تجارت، زراعت، دفاع، فارماسیوٹیکلز، صحت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سمیت مختلف شعبوں میں مالدووا کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔
چیئرمین سینیٹ نے عالمی سفارت کاری میں اپنی قیادت کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بطور بانی چیئرمین انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC)، وہ پارلیمانوں کے مابین روابط اور اشتراکِ عمل کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں۔ انہوں نے کمبوڈیا کی جانب سے رواں سال دوسری ISC کانفرنس کی میزبانی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور پاکستان کے ویژن کا واضح ثبوت ہے۔
تقریب میں شریک سفارتکاروں اور بین الاقوامی نمائندوں نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی عالمی سطح پر مکالمے اور تعاون کے فروغ کے لیے خدمات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ نیا اعزازی قونصل خانہ پاکستان اور جمہوریہ مالدووا کے درمیان دوستی، تعاون اور شراکت داری کا مؤثر پل ثابت ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئے چین کی اسلام آباد دھماکے کی سخت مذمت، پاکستان کی قومی سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعلان اسلام آباد خودکش حملے کے بعد امریکا کا پاکستان کیلئے نیا سکیورٹی الرٹ جاری غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی میٹنگ رواں ماہ ہوگی، اراکین کو دعوت نامے ارسال اپوزیشن رہنماؤں کا آج ملک بھر میں یومِ سیاہ اور یومِ سوگ منانے کا اعلان قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری انتہائی کم، فافن کی رپورٹ جاری مجھے نہیں لگتا شہبازشریف 2027 تک وزیراعظم رہیں گے: مفتاح اسماعیل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ہوئے کہا کہ مکالمے اور کے فروغ کے لیے

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار