چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، ہم دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور دشمن اپنے انجام کو خود پہنچے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان میں جاری دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، بھارت میدان جنگ میں پاکستان کو شکست دینے میں ناکام رہا، اسی ناکامی کا بدلہ وہ بزدلانہ دہشت گردی کے ذریعے لینا چاہتا ہے، یہ بھارت کی پرانی اور مکروہ سازش ہے جس کا مقصد پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا، معیشت کو نقصان پہنچانا اور قوم کے حوصلے پست کرنا ہے، مگر دشمن اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، سرحد پار سے فنڈنگ، تربیت اور سہولت کاری کے ذریعے پاکستان میں خونریزی کروا رہا ہے، معصوم شہریوں، علما، سیکیورٹی اہلکاروں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانا بھارت کی درندگی کا واضح ثبوت ہے، عالمی برادری،اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے نام نہاد علمبرداروں کو بھارت کے ان جرائم کا فوری نوٹس لینا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، ہمارے حوصلے نہ پہلے ٹوٹے تھے نہ آج ٹوٹیں گے، پاکستان کے عوام، افواج پاکستان اور سیکیورٹی ادارے دشمن کے ہر وار کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، وقت آگیا ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی یہ سازشیں پاکستان کی ترقی، امن اور خوشحالی کے سفر کو روکنے کی ناکام کوششیں ہیں، پاکستان ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست ہے، مگر اپنے دفاع اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، پوری قوم کو چاہیئے کہ وہ دشمن کے خلاف یکجہتی کا مظاہرہ کرے اور ملک دشمن عناصر کے بیانیے کو ہر سطح پر ناکام بنائے، دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے، ہم دشمن کے عزائم خاک میں ملا کر رہیں گے، پاکستان ہمیشہ قائم و دائم رہے گا اور دشمن اپنے انجام کو خود پہنچے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: دہشت گردی کے دشمن کے کے خلاف کہا کہ

پڑھیں:

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

فوٹو: آن لائن 

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا، ڈی ايچ اے اور ہربنس پورہ انڈر پاس پانی سے بھر گئے، ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے۔

 تاج پورہ اور ایئرپورٹ کے قریب علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، گاڑیاں ڈوب گئیں، موٹرسائيکلیں بند ہوگئیں، فیروز پور روڈ پر موٹرسائیکل پھسل کر کھمبے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں دو بھائی جاں بحق ہوگئے، چھت گرنے کے واقعات میں چار افراد زخمی ہوئے۔

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث 99 فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

گوجرانوالا میں مسلسل تیسرے دن بھی بارش برسی، نکاسِ آب کے لیے لاہور سے مشینری طلب کرلی گئی، شکر گڑھ میں تیسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی، نالہ بئیں اور بسنتر سے ملحقہ نشیبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔

منڈی بہاء الدین میں بارش سے سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان اور چارے کی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کا ریلا گزرنے کا خطرہ ہے، تریموں بیراج پر پانی کی سطح بلند ہونے لگی، سرگودھا میں طالب والا کے مقام پر اکتالیس دیہات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا