دہشت گردی پر سیاست نہیں کی ہمیشہ قومی یکجہتی دکھائی؛ بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بونیر: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کہ دہشت گردی پر سیاست نہیں کی ہمیشہ قومی یکجہتی دکھائی۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے احتجاج کے ذریعے مینڈیٹ چوری کو مسترد کرتے ہیں، ہر ضلع میں احتجاج ہمارا جمہوری حق ہے۔ یہ بات انہوں نے خیبر پختونخوا کے علاقے بونیر میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمیں کے پی کے، سندھ، پنجاب، بلوچستان سے بھرپور حمایت ملی، ہم پاکستان کے خیر خواہ ہیں، ملک کا نقصان نہیں چاہتے، معیشت، دفاع اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، دہشت گردی کے خلاف اور امن کے حامی ہیں۔
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر سیاست نہیں کی ہمیشہ قومی یکجہتی دکھائی، پاکستان کے خلاف ہر سازش میں ملک کے ساتھ کھڑے ہیں.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔