بیرسٹر گوہر نے عطا تارڑ کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیدیا، معافی مانگنےکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے وزیر اطلاعات کے بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے ان سے فوری معافی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے حساس معاملے پر پوری قوم کو یک زبان ہو کر مذمت کرنی چاہیے، جبکہ ایسے وقت میں وزیر اطلاعات کا بیان قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھا رہے ہیں اور سوگ میں مبتلا ہیں، ایسے حالات میں قوم کو تقسیم نہیں بلکہ یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔
واضح رہے کہ لاہور میں ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف کا ہاتھ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات نے کہا
پڑھیں:
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی ۔ خیبرپختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا
وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماؤں کا دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل
محسن نقوی نے کہا خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے
لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
محسن نقوی نے کہا وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔