پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم فاطمہ ثنا کی قیادت میں دورہ جنوبی افریقا کے لیے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم ہفتے کے روز دورہ جنوبی افریقا کے لیے روانہ ہو گئی، جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف محدود اوورز کی اہم سیریز کھیلے گی۔
کراچی سے جوہانسبرگ روانہ ہونے والی قومی ویمن ٹیم اس دورے کے دوران 3 ٹی 20 انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ یہ سیریز آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے، جس کے باعث ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑی اس دورے کو خصوصی اہمیت دے رہے ہیں۔
شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 10 سے 16 فروری کے درمیان کھیلے جائیں گے جب کہ ون ڈے سیریز 22 فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گی۔ ٹی 20 میچز پوچف اسٹروم، بینونی اور کمبرلے میں ڈے اینڈ نائٹ بنیادوں پر ہوں گے جب کہ ون ڈے مقابلے بلوم فونٹین، سینچورین اور ڈربن میں منعقد کیے جائیں گے۔
ون ڈے سیریز سے قبل کمبرلے میں 50 اوورز کا ایک وارم اپ میچ بھی شیڈول ہے، جس سے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کا موقع ملے گا۔
سیریز میں فاطمہ ثنا ون ڈے اور ٹی 20 دونوں اسکواڈز کی قیادت کریں گی۔ روانگی سے قبل قومی کپتان فاطمہ ثنا نے اپنے بیان میں کہا کہ جنوبی افریقا کا یہ دورہ عالمی ویمن ٹی ٹوئنٹی کپ کی تیاریوں میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا بہترین امتزاج موجود ہے اور انہیں امید ہے کہ یہ کمبی نیشن میدان میں مثبت نتائج دے گا۔
پاکستان ویمن ٹیم 2021 کے بعد پہلی بار دو طرفہ سیریز کے لیے جنوبی افریقا کا دورہ کر رہی ہے، جس سے اس سیریز کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔
ٹی 20 اسکواڈ میں فاطمہ ثنا، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، حمنا بلال، منیبہ علی، نشرہ سندھو، نتالیا پرویز، ام ہانی، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، سدرہ امین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔ ون ڈے اسکواڈ میں بھی تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج رکھا گیا ہے۔
سابق ٹیسٹ آل راؤنڈر وہاب ریاض اس دورے میں ٹیم کے مینٹور اور ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے جب کہ سپورٹنگ اسٹاف میں عمران فرحت، عبد الرحمن، عبدالمجید اور دیگر شامل ہیں۔
دورے سے قبل پاکستان ویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں منعقد کیا گیا، جہاں کھلاڑیوں نے بھرپور تیاری کی۔ کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پاکستان ویمن کرکٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جنوبی افریقا پاکستان ویمن فاطمہ ثنا ویمن ٹی کے لیے
پڑھیں:
کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یونیورسٹی روڈ صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹرکا اچانک دورہ کیا۔ وزیر داخلہ نے شہر قائد کے نادرا میگا سینٹر میں شہریوں کے لئے سہولتوں کا جائزہ لیا، محسن نقوی شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنانے کے لیے آئے شہریوں سے ملے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہریوں سے سینٹر میں فراہم کردہ سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا، شہریوں سے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے کے عمل بارے پوچھا۔ نادرا میگا سینٹر میں موجود شہریوں نے مہیا کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بنوانے میں انتظار نہیں کرنا پڑتا، وقت پر باری آ جاتی ہے اور عملہ بھی مکمل تعاون کرتا ہے۔ محسن نقوی مختلف کاؤنٹرز پر گئے اور خصوصا بزرگ شہریوں سے گفتگو کی اور ان کے ایشوز پوچھے، بزرگ شہریوں اور خواتین کے کام ترجیحی بنیادوں پر کرنے کے احکامات جاری کئے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا سینٹر کے انچارج اور عملے کی کارکردگی کی تعریف کی۔