WE News:
2026-07-24@01:05:34 GMT

بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی

اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT

بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسئلہ بنگلہ دیش کا تھا، اور ابھی آئی سی سی سے بات چیت چل رہی ہے، ہم نے بنگلہ دیش کا مؤقف سامنے نہیں آنے دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: جے شاہ خود پاکستان آتے تو پاکستان کی کوئی ڈیمانڈ نہیں ہوتی، شاہد آفریدی

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے، اور اگر کوئی خود چل کر آئے تو بہت ساری چیزیں بھول جاتی ہیں۔ بنگلہ دیش سے اطلاعات کا انتظار ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اس معاملے پر کسی دوست ملک نے مداخلت کی، انہوں نے کہا کہ بہت سارے دوست ممالک نے ہم سے بات کی، ہم نے انہیں اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کا ممکنہ بائیکاٹ، کیا آئی سی سی پاکستان کے خلاف کارروائی کا اختیار رکھتا ہے؟

بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر پاکستان پر پابندی کی دھمکیوں اور بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آئی سی سی بنگلہ دیش بھارت پاکستان محسن نقوی.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بنگلہ دیش بھارت پاکستان محسن نقوی بنگلہ دیش محسن نقوی نے کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔

        View this post on Instagram                      

قومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔

اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن