’جدھر دیکھوں تیری تصویر نظر آتی ہے‘: میچ نیوزی لینڈ اور افغانستان کا لیکن بھارتی اسکرین پر ریویو پاکستان نے لے لیا!
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
ٹی 20 ورلڈ کپ کے چوتھے میچ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کے درمیان مقابلے کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب بھارتی آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم جیو ہاٹ اسٹار پر اچانک ’پاکستان ریویو‘ نشر ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: اسکاٹ لینڈ کی اٹلی کو شکست، کیا زخمی اطالوی کپتان ٹورنامنٹ کھیل پائیں گے؟
یہ غیر متوقع لمحہ میچ کے تقریباً 5ویں اوور کے دوران سامنے آیا جس نے ناظرین کو حیران کر دیا۔
اسکرین پر پاکستان ریویو کا سائن نمودار ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بحث کا آغاز ہو گیا اور صارفین نے اس تکنیکی یا ادارتی غلطی پر مختلف تبصرے کیے۔
کئی ناظرین کے لیے یہ لمحہ خاص طور پر چونکا دینے والا تھا کیونکہ میچ کا پاکستان سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا۔
مزید پڑھیے: ٹی 20 ورلڈ کپ 2026: ہرشِت رانا آؤٹ، محمد سراج اِن
مذکورہ میچ نیوزی لینڈ نے 183 رنز بناکر 2 اعشاریہ ایک اوور پہلے ہی 5 وکٹوں سے جیتا۔ افغانستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 182 رنز بنائے تھے۔
یاد رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش سے اظہار یکجہتی کے طور پر بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر غور کر رہا ہے۔ بنگلہ دیش نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم نئی دہلی بھیجنے سے انکار کیا تھا جس کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا گیا۔
Hotstar showing Pakistan Review during New Zealand vs Afghanistan T20 match.
— Amit Goel (@amitgoel27) February 8, 2026
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاک بھارت میچ کو کرکٹ کی سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ آرائی تصور کیا جاتا ہے جس سے براڈکاسٹنگ، اشتہارات اور اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں ڈالر کی آمدن جڑی ہوتی ہے۔ تاہم پاکستان کا مؤقف اصولی اور علاقائی یکجہتی پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے جس پر حتمی فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت ٹی20 ورلڈ کپ میچ کھیلنے یا بائیکاٹ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاک بھارت میچ کے مستقبل پر غیر یقینی صورتحال کے باوجود ایک غیر متعلقہ میچ کے دوران بھارتی اسکرین پر پاکستان کا نمایاں ہو جانا اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان نہ صرف کرکٹ کے میدان میں بلکہ میڈیا اور ناظرین کی توجہ کے مرکز میں بھی مسلسل موجود ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
افغانستان و نیوزی لینڈ میچ پاکستان بھارت کے حواس پر ٹی 20 ورلڈ کپ میچ دوسروں کا ریویو پاکستان کا
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: افغانستان و نیوزی لینڈ میچ پاکستان بھارت کے حواس پر ٹی 20 ورلڈ کپ نیوزی لینڈ ورلڈ کپ
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔