ٹی20 ورلڈ کپ تنازع: بنگلہ دیش کے ساتھ زیادتی کا ازالہ کیا جائے، محسن نقوی نے آئی سی سی کے سامنے شرط رکھ دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, February 2026 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پاکستان کو ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔
اس سلسلے میں لاہور میں آئی سی سی کے ڈپٹی چیئرمین عمران خواجہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ مذاکرات میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی شریک ہیں۔
PCB Chairman Mohsin Naqvi meets with BCB President Aminul Islam and ICC Deputy Chairman Imran Khwaja at Gaddafi Stadium, Lahore.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) February 8, 2026
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ تنازع: بنگلہ دیش نے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں چیئرمین پی سی بی نے اپنا فوکس بنگلہ دیش کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ازالے پر رکھا ہے۔
محسن نقوی نے عمران خواجہ کو واضح طور پر کہاکہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ حکومت پاکستان کا ہے اور اس میچ کے انعقاد یا منسوخی کا حتمی اختیار بھی حکومت ہی کے پاس ہے۔
ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام نے پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی اور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا اعلان اس لیے کیا کہ وہ بنگلا دیش کے مؤقف کی حمایت کرتا ہے، جس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز سری لنکا منتقل کرنے کی درخواست دی تھی۔
آئی سی سی نے اس درخواست کو مسترد کردیا اور بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ایونٹ میں شامل کیا۔
جوابی اقدام کے طور پر پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے ساتھ شیڈول میچ کھیلنے سے انکار کردیا۔
اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ نہ ہوا تو آئی سی سی کو مالی طور پر بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔
اسی تناظر میں سری لنکا نے بھی پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے، کیوں کہ سری لنکا کو بھی اس فیصلے سے مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب اماراتی کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان سے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کی درخواست کردی ہے۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: پاکستان بھارت میچ نہ ہونے سے بھارتی براڈکاسٹرز کو اربوں روپے کا مالی نقصان متوقع
اماراتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے باضابطہ رابطہ کیا ہے اور 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی آئندہ کچھ روز میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے، جس میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بنگلہ دیش زیادتی پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بنگلہ دیش زیادتی پی سی بی ٹی20 ورلڈ کپ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وی نیوز بھارت کے خلاف میچ ٹی20 ورلڈ کپ کرکٹ بورڈ محسن نقوی بنگلہ دیش پی سی بی میچ نہ
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔