لاہور(نیوز ڈیسک) ایپسٹین فائلز سے منسلک ممکنہ انکشافات کے دباؤ اور خوف کے باعث بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی واضح پسپائی سامنے آنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے۔ بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے بھارت کے حالیہ تجارتی معاہدے کو ایپسٹین فائلز کے دباؤ میں امریکہ کے سامنے ’’سر تسلیم خم‘‘ کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے سستا تیل خریدنے پر بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کیا تھا۔ کانگریس رہنماؤں کا کہنا ہے کہ امریکی بیانات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ نریندر مودی نے بیرونی دباؤ کے تحت روسی تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے، جو بھارت کے سابقہ مؤقف کے بالکل برعکس ہے۔

کانگریس کے مطابق مودی حکومت کی یہ پسپائی وقتی نہیں بلکہ اس کے بھارتی معیشت اور سفارت کاری پر طویل المدتی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بیرونی دباؤ پر قومی مؤقف سے انحراف ناکام خارجہ پالیسی اور واضح سفارتی شکست کی علامت ہے۔ کانگریس نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کے تجارتی معاہدے سے متعلق اعلانات نے عالمی سطح پر بھارت کی کمزور حیثیت کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا ہے۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایپسٹین فائلز سے جڑے ممکنہ انکشافات نے بھارتی حکومت کو دفاعی پوزیشن پر لا کھڑا کیا ہے، جس کے باعث امریکہ کے ساتھ معاملات میں لچک دکھانا پڑی۔ ماہرین کے مطابق بھارت کا نام نہاد خودمختاری کا بیانیہ امریکی پابندیوں اور دباؤ کے سامنے مکمل طور پر زمیں بوس ہو چکا ہے۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی خارجہ پالیسی حقیقت پسندی کے بجائے گمراہ کن بیانیے اور ہندوتوا نظریات کے زیرِ اثر رہی ہے، جس کے باعث بھارت کو عالمی سطح پر یکے بعد دیگرے سفارتی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق روسی تیل کی خریداری میں کمی کا فیصلہ بھارت کی اس کمزور سفارتی پوزیشن کو مزید نمایاں کرتا ہے۔

کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ مودی حکومت قوم کو یہ بتائے کہ روسی تیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی بیرونی دباؤ کے تحت کیوں کی گئی اور اس کے بدلے بھارت نے امریکہ کو کیا رعایتیں دی ہیں۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ شفافیت کے بغیر کیے گئے ایسے فیصلے بھارت کی معیشت اور خودمختاری دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایپسٹین فائلز کا کہنا ہے کہ کے مطابق کے باعث

پڑھیں:

’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی

پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘

طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔

سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔

دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
 

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • فرانس؛ جیفری ایپسٹین کا قریبی ساتھی بھی پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جیفری ایپسٹین کیس سے جڑے معروف نام ڈینیئل سیاد کی فرانس میں پراسرار موت
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران