پاکستانی عازمین کیلیے سعودی بائیومیٹرک کروانے کی تاریخ میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2026 GMT
پاکستانی عازمین حج کیلیے بائیو میٹرک مکمل کرنے کی حتمی ڈیڈ لائن میں مزید توسیع کردی گئی ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ویزا بائیو میٹرک کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے جس کے بعد عازمین 17 فروری تک بائیو میٹرک کرواسکتے ہیں۔
ترجمان مذہبی امور نے عازمین کو ہدایت کی کہ سعودی ویزہ بائیو میٹرک موبائل ایپ سے گھر بیٹھے مکمل کریں کیونکہ ویزا کیلیے سعودی ویزا بائیومیٹرک کی شرط لازم ہے۔
مزید پڑھیںعازمین حج کیلیے بائیو میٹرک کی ڈیڈ لائن سامنے آگئی
وزارت مذہبی امور نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک کے بغیر حج ویزہ نہیں لگے گا۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ موبائل کے علاوہ چھ بڑے شہروں میں قائم سعودی تاشیرہ سینٹرز سے بھی بائیومیٹرک کروائی جا سکتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج تاشیرہ سینٹرز سے ملنے والی رسید یا تصدیقی ای میل اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بائیو میٹرک
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابات 2026 کے لیے نیا میڈیا ضابطہ اخلاق جاری کر دیا، پالیسی کا مقصد انتخابی عمل میں شفافیت، غیرجانبداری اور ذمہ دارانہ صحافتی روایات کو یقینی بنانا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق تمام میڈیا اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انتخابی کوریج کے دوران مکمل غیرجانبداری کا مظاہرہ کریں اور ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کریں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر صرف مجاز میڈیا نمائندوں کو کوریج کی اجازت ہوگی تاہم پولنگ بوتھ کے اندر ووٹنگ کی خفیہ کارروائی کی کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ یا فوٹوگرافی سختی سے ممنوع ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے پولنگ ختم ہونے سے قبل کسی بھی قسم کے ایگزٹ پول، نتائج یا رجحانات نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ نفرت انگیز، اشتعال انگیز یا فرقہ وارانہ مواد نشر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
اسی طرح غلط، غیر مصدقہ یا گمراہ کن معلومات نشر کرنا بھی ممنوع قرار دیا گیا۔تمام امیدواروں کو انتخابی کوریج میں مساوی اور منصفانہ نمائندگی دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر متعلقہ میڈیا ادارے کی ایکریڈیٹیشن منسوخ کی جا سکتی ہے اور قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
کمیشن نے تمام میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ انتخابی ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائیں تاکہ انتخابی عمل کے اعتماد اور شفافیت کو برقرار رکھا جا سکے۔