پاکستان ،سعودیہ میں ایک ساتھ رمضان شروع ہونے کا قوی امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان ہے،ماہرین فلکیات کے مطابق یکم رمضان 19 فروری کو ہو سکتا ہے۔
ماہرفلکیات کےمطابق رمضان المبارک 1447 ہجری کا نیا چاند 17 فروری 2026 کو پیداہوگا تاہم 17 فروری کو دنیا بھرمیں کہیں بھی چاند نظر آنےکاامکان نہیں ہے۔
ماہرین کاکہنا ہےکہ 18 فروری کو پاکستان سمیت کئی ممالک میں چاند آسانی سےدکھائی دےسکتا ہے جبکہ کراچی،اسلام آباد،پشاور اورمکہ مکرمہ میں بھی اسی روز چاند واضح طور پر نظر آنے کا امکان ہے۔
فلکیاتی اندازوں کےمطابق اگر اٹھارہ فروری کوچاند نظر آجاتا ہے تو پاکستان اور سعودی عرب میں یکم رمضان 19 فروری کو ہونے کا قوی امکان ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔